Common frontend top

اشرف شریف


سرد رتوں کی دیہی سوغاتیں


سردی ہمارا رہن تبدیل کردیتی ہے۔ شاعروں کے دل میں ڈیرے جمائے اداسی کبھی سرد ہوائوں کی سسکیاں سناتی ہے، کبھی بیقفل کواڑوں سے سرد بلائوں کو آتا دیکھتی ہے جن کے پاس روپے ہیں وہ کافی شاپس کا رخ کرتے ہیں۔ زیادہ کنبہ والے سفید پوش مونگ پھلی یا ملوک لے جاتے ہیں۔سُوپ، کافی وغیرہ ہماری روایت کا حصہ بن چکے ہیں لیکن ہر شخص کی رسائی میں نہ ہونا ہی یہ بتاتا ہے کہ یہ ہماری سوغات نہیں۔ دیہات میں ٹیکنالوجی اور سہل پسندی نے کام کرنے کے اطوار بدل دیئے ہیں لیکن گنے کے کھیت کے پاس لگے
بدھ 28 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

کرکٹ بورڈ کی سیاسی قیمت

هفته 24 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
رمیض راجہ کی جگہ نجم سیٹھی ایک بار پھر پی سی بی کے چیئرمین بنا دیے گئے ہیں۔نجم سیٹھی گزشتہ دو تین ماہ سے حکومت سے ناراض ناراض تھے۔ان کے پروگراموں میں مسلم لیگ کے لئے حمایت تو موجود تھی لیکن وہ خلاف عادت لیگی رہنماوں کو ڈانٹ بھی رہے تھے۔ دو ہفتے قبل اہلیہ جگنو محسن کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کی۔جگنو محسن باخبر صحافی و رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔اوکاڑہ سے آزاد رکن کے طور پر منتخب ہوئیں۔ پچھلی بار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا۔حالیہ بحران میں ان کی پھر ضرورت پڑ گئی ہے ۔وزیر اعظم سے اس
مزید پڑھیے


پاکستان میں ایگرو ٹورازم کے مواقع

بدھ 21 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
ترقی کرنے و الے معاشرے مشین ہی ایجاد نہیں کرتے‘ نئے خیالات کی پرورش بھی کرتے ہیں۔ ایگرو ٹورازم ایسا ہی خیال ہے جس سے ہمسایہ ملک کی ایک دیہاتی خاتون ماہانہ چھ سے سات لاکھ روپے کما رہی ہے۔ہمارے فارم ہاوس امرا کے نشاط خانوں کے سوا کچھ نہیں۔ کہانی بڑی سادہ سی ہے۔ بھارت میں زمینوں پر بے تحاشا ہائوسنگ سوسائٹیاں نہیں بن رہیں حالانکہ وہاں سوا ایک ارب انسان رہتے ہیں۔ مایا گریجوایشن کرنے کے بعد بیاہی گئی۔ میکے کی طرح سسرال بھی کسان خاندان تھا۔ شہر دو تین گھنٹے کی مسافت پر تھا۔ خاتون نے کھیتوں
مزید پڑھیے


مشورے ہیں وہی مشیروں کے

پیر 19 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
سیاست کی نبضیں تیز ہو گئی ہیں۔ کھلاڑی ایک دوسرے کو چکمہ دے رہے ہیں۔سب ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں لیکن دل میں تہیہ کر رکھا ہے کہ جونہی فیصلہ کن مرحلہ آیا وہ اپنے مفادات کا راستہ لیں گے۔ پی ٹی آئی کی اسمبلیاں برقرار رہتی ہیں یا تحلیل ہو جائیں گی۔ پرویز الٰہی اور عمران خان کا اتحاد کن شرائط پر اگلے انتخابات میں داخل ہو گا۔ پرویز الٰہی کے نئے بیانات سے مطلب کے جھنڈے نکالے جا رہے ہیں،دیکھیں بساط کس ڈھنگ سے سجتی ہے۔ ن لیگ پنجاب اسمبلی توڑنے یا پرویز الٰہی حکومت ختم کر کے نواز شریف کے
مزید پڑھیے


سرکاری تعلیمی اداروں کے گراونڈز کب استعمال ہوں گے؟

هفته 17 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
کشادہ گرائونڈ میں بچیاں ٹیبلو پیش کر رہی تھیں۔پرفارمنس ایکٹ پورا ہوتے ہی سب ایک ترتیب سے واپس پلٹ گئیں۔ گرائونڈ میں سیاہ ملبوس اور رنگ برنگے پروں والی تتلیاں اتر آئیں۔ تتلیاں صرف اڑتے دیکھنا کافی نہیں۔پھول کے گرد یہ دیوانہ وار چکر لگاتی ہیں ،اوپر جاتی ہیں‘ پنکھ کبھی پورے کھولتی اور کبھی آدھی حرکت سے ہلاتی ہیں۔ چودھری رحمت علی میموریل گرلز ہائی سکول ٹائون شپ کا سپورٹس ڈے تھا۔برادرم خالد رسول نے مدعو کیا۔سٹیج پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سینئر، ٹیبل ٹینس کے سابق قومی کھلاڑی عرفان خان اور پاکستان ویمن کرکٹ
مزید پڑھیے



افغان طالبان اور پاکستان کے مفادات

جمعه 16 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
چمن سرحد پر افغان سکیورٹی اہلکاروں کی بلا اشتعال اور بلا امتیاز پاکستان کے عام شہریوں پر فائرنگ پہلا واقعہ نہیں لگ بھگ ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں گڑ بڑ اور جھگڑا ہو رہا ہے۔ابھی پچھلے مہینے ایسے واقعہ میں پاکستان کا ایک سرحدی محافظ شہید ہوا تھا۔ 11دسمبر کو ہونے والی بلا امتیاز فائرنگ نے 6پاکستانی شہریوں کی جان لی اور 17افراد زخمی ہوئے۔بلوچستان کے سرحدی علاقے میں چمن کا باب دوستی 7قبائلی اضلاع کے لوگوں کے لئے افغانستان جانے کا راستہ ہے۔ افغانستان کے شہر قندھار اور اس کے قرب و جوار کے شہروں کے لئے پاکستان سے
مزید پڑھیے


سیاسی انہونیوں کا نظام ……(3)

جمعرات 15 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
پیپلز پارٹی اور قومی اتحاد میں مذاکرات ہوئے تو ایجنڈہ واضح تھا۔تنازع کی فریق ہر جماعت اور اس کے حامیوں کو معلوم تھا کہ قومی اتحاد بھٹو صاحب سے دھاندلی سے پاک نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے۔پلوں تلے سے کئی پانی بہہ چکے ہیں ۔دسمبر 2022ء کی کیفیت یہ ہے کہ آپ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں اور پی ٹی آئی کی قیادت سے مذاکرات کے ایجنڈے پر سوال کریں۔ایک آدھ مشترکہ نکتے کے بعد ہر ایک الگ الگ نکات بیان کر رہا ہے۔ پی ڈی ایم کے چیف نگوشیئٹر اسحق ڈار کہتے ہیں کہ پہلے معیشت
مزید پڑھیے


سیاسی انہونیوں کا نظام ……(2)

بدھ 14 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
سیاسی رہنما پارلیمنٹ اور ٹی وی شوز میں بھانت بھانت کے دلائل پیش کر رہے تھے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو اراکین پارلیمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہیں کوئی غیر آئینی طریقے سے نکال نہیں سکتا‘ شازیہ مری نے اسے پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیتے ہوئے دھرنے والوں کو آئین کی توہین کا مرتکب قرار دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انہیں انصاف نہ ملا تو وہ لوگوں کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک نہ پائیں گے۔مولانا فضل الرحمن بولے کہ آئین کی حفاظت کے لئے تمام جماعتیں متحد ہیں۔ مذاکرات کے لئے رابطے‘
مزید پڑھیے


سیاسی انہونیوں کا نظام

پیر 12 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
اسحق ڈار اور صدر عارف علوی کے درمیان جو رابطے ہوئے ان کی تصدیق اس سے ہو سکتی ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان بیان بازی میں براہ راست حملے نہیں ہو رہے۔اس دوران سلمان شہباز واپس آ چکے اور میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔یہ سب کسی نظام کے تحت ہو رہا ہے ،اسی نظام سے امید لگائی گئی ہے کہ ملک کو سیاسی انتشار سے نکال لے گا۔ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ 2014ء کے دھرنے کے وقت مذاکراتی عمل کا حصہ تھے اور بہت
مزید پڑھیے


معمار ادب : ڈاکٹر شیخ اقبال

هفته 10 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
اکادمی ادبیات نے ہمارے دوست پروفیسر ڈاکٹر شیخ اقبال کی شخصیت و فن پر کتاب شائع کی ہے۔ کتاب کے مصنف شاہد بخاری ہیں۔ ڈاکٹر شیخ اقبال بصارت سے محروم ہیں لیکن ان کا شعر اور نثر ان کی بصیرت کی گواہی دیتے ہیں۔ کوئی پندرہ سولہ برس پہلے کی بات ہے۔ایک روز بزرگ شاعر روحی کنجاحی نے اپنے گھر کے قریب نابینا افراد کے پیشہ وارانہ تعلیمی مرکز آنے کی دعوت دی۔ڈاکٹر شیخ اقبال کچھ ہی عرصہ قبل روحی کنجاحی کے ہمسائے بنے تھے۔دونوں شعر و ادب سے جُڑے تھے‘ دوستی ہوئی اور پھر اسی رابطے سے میں اور اطہر
مزید پڑھیے








اہم خبریں