Common frontend top

اشرف شریف


پنجاب کی لسانی تاریخ کا کھوج


اپنے خطے کی زبان کی قدامت کا پتہ لگانا آج کل میری دلچسپی کا نکتہ ہے۔ وجہ یہی کہ میں خود کو، اپنے اردگرد کو، اپنی زمین کو اور اپنی ثقافتی و سیاسی تاریخ کو سمجھنا چاہتا ہوں۔یہ اس تاریخ سے قطعی مختلف معاملہ جو مورخ عام طور پر ہمیں پڑھاتے ہیں۔میں جو سکجھنا چاہتا ہوں وہ گویا معلوم سے نا معلوم تک کا سفر ہے ۔ میرے سامنے وہ پنجاب ہے جس میں دلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، بھارتی پنجاب، درہ خیبر کا علاقہ اور ملتان تک شامل تھے،سپت سندھو ۔یہ باتیں ہزاروں سال کی لسانی و نسلی تاریخ
بدھ 18 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

کیا ترجمان صاحب کا بھلا سا نام رکھ دیا جائے

پیر 16 جنوری 2023ء
اشرف شریف
میرا مزاج اگر اجازت دیتا تو میں کم از کم ان 15تجزیہ کاروں‘ اینکروں اور نامور ہونے کے دعویدار صحافیوں کے سامنے چند روز پہلے ان کے تبصرے ضرور رکھتا۔قومی چینلز پر تشریف رکھنے والے یہ لوگ ہنسا کرتے تھے۔پینل میں موجود مسلم لیگ کے کسی ترجمان کو یہ دلائل کا پاس دیتے اور پھر دونوں کے ساتھ کئی بار اینکر بھی عین غین ہو جاتا۔یہ لوگ کہتے کیا تھے؟ یہی کہ پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑیں گے۔جب پوچھا جاتا کہ وہ ایسا کیوں نہیں کریں گے تو کہتے وہ اپنا اقتدار کیسے قربان کر سکتے ہیں۔پھر کہا گیا کہ
مزید پڑھیے


’’پنجاب لے کر جاوں گی‘‘

هفته 14 جنوری 2023ء
اشرف شریف
چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے 186ارکان سے اعتماد کا ووٹ لے کر بتا دیا کہ لاہور میں دوسری بار ڈیرے لگانے والے آصف علی زرداری اور اسلام آباد سے آ کر پنجاب حکومت لے کر جانے کی خواہش مند نواز لیگی قیادت کو وہ ٹکر دے سکتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی کی دوسری بار کامیابی پر میں فوری لکھنا چاہتا تھا لیکن کچھ معلومات کا انتظار تھا۔دیکھنا تھا کہ ناکام رہنے والے اپنے طوفانی دعووں کا ٹھوٹھا الٹ جانے کے بعدسوالات کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔ پرویز الٰہی کو اس بار دو طرفہ محنت کرنا پڑی۔ وہ جانتے ہیں کہ
مزید پڑھیے


آر ایس ایس اور بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی

جمعه 13 جنوری 2023ء
اشرف شریف
پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے‘ہمسائے ملک میں اگر کچھ قوتیں پاکستان اور مسلمانوں سے دشمنی پر بضد ہوں تو پاکستان کا پرامن رہنا محال ہو سکتا ہے۔11جنوری کو ایک انٹرویو میں آر ایس ایس چیف موہن بھگوت نے کہا کہ ہندو سماج کو اپنے دشمنوں سے ایک اور جنگ کا سامنا ہے۔موہن بھگوت نے کہا کہ بھارت کے ہندو کے اصل دشمن مسلمان ہیں۔ بھارت آبادی اور رقبے کے اعتبار سے دنیا کا ایک بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔اقتصادی لحاظ سے یہ بڑی منڈی ہے لیکن اس کی پہچان اقلیتوں پر جبر‘ کشمیر پر ناجائز قبضہ اور آسام میں رہنے
مزید پڑھیے


بھکاریوں کا رقص

بدھ 11 جنوری 2023ء
اشرف شریف
کھانے کے بعد باراتی شامیانے سے نکل کر ادھر ادھر گھومنے نکل پڑے۔ گھر والے رخصتی سے قبل کی رسومات میں مصروف ہو گئے۔ صبح سے ایک کونے میں بیٹھے بھکاریوں کو یہ وقت موزوں معلوم ہوا۔ انہوں نے دیر سے اس شخص کو نظروں میں کیا ہوا تھا جو سارے انتظامات کی نگرانی کر رہا تھا۔ کھانے کے دوران وہی شخص تقسیم کرنے والوں کو ہدایات دے رہا تھا۔ بھکاری جان چکے تھے کہ یہ معتبر شخص ان کے لیے ضرور کچھ کرسکتا ہے۔ اپنے پیشے کے حربے کے طور پر بھکاریوں نے دو چار بار اس معتبر آدمی
مزید پڑھیے



توقع عبث ہے

پیر 09 جنوری 2023ء
اشرف شریف
چوہے بلی کا کھیل ختم نہیں ہوا۔روز چوہا بدل دیا جاتا ہے یا پھر بلی نئی آ جاتی ہے۔ جس طرح یہ کھیل رکنے میں نہیں آ رہا خدشہ ہے کہ اس کا اختتام کسی نئے المیے پر نہ ہو۔ تاریخی سچائی یہی ہے کہ کسی شے کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والے پسپا نہ ہوں تو وہ بیش قدر شے ٹوٹ جاتی ہے۔خیر سے ملک تو پہلے ہی توڑا جا چکا۔ اب ایک آبادی ہے جسے کبھی شیر بنا دیا جاتا ہے کبھی شیر کا شکاری اور کبھی بلے اور کتاب والے 22کروڑ ‘22کروڑ عوام کہہ کر سوفیصد پاکستانیوں
مزید پڑھیے


عقل کے دشمنوں سے پالا

هفته 07 جنوری 2023ء
اشرف شریف
یہ لوگ قطعی ہم میں سے نہیں۔یہ اپنی نسل اپنا رہن سہن‘ اپنا سماج ہم سے الگ کر چکے۔ہمین خبر نہ ہوئی کہ یہ کب ہماری صفوں سے نکل رہے ہیں،کب انہوں نے ہم سے دغا بازی کا منسوبہ بنایا ۔کب ان کے گروہ مضبوط ہو گئے ۔جب وہ ہمارے نہیں رہے تو ہمیں بھی خود کو ان سے الگ کر لینا چاہیے۔ ہم میں سے اکثر نے پنچائت ‘ جرگہ یا اس طرح کی مصالحتی مجلسوں کو دیکھ رکھا ہے جہاں علاقے کے سفید پوش اپنے جھگڑے نمٹاتے ہیں‘ کسی پر الزام ہوتا تو اس کی تفتیش اور
مزید پڑھیے


کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس اور تاریخ کا سفر……(2)

جمعرات 05 جنوری 2023ء
اشرف شریف
ہم گاڑی کی رفتار بڑھانا چاہتے تھے لیکن تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ٹوٹی ہوئی سڑک کے باہر نکلے پتھر ہمیں آہستہ کر دیتے۔میں نے جی پی ایس آن کر دیا۔ یہ راہ بتانے والا نظام بھی بدحواس سا نظر آیا۔کہیں اس کے سگنل گم ہو جاتے۔ایک راہگیر سے کٹاس راج کا پوچھا تو اس نے بتایا کہ دائیں ہاتھ جب دوسری فیکٹری آئے تو اس سے آگے کٹاس راج آئے گا۔ کچھ کلو میٹر کے بعد ہمارے دائیں ہاتھ بیسٹ وے سیمنٹ کا پلانٹ آیا۔بہت بڑا علاقہ اس سیمنٹ فیکٹری کی ملکیت ہے ، پھر ڈی جی خان سیمنٹ
مزید پڑھیے


کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس اور تاریخ کا سفر

پیر 02 جنوری 2023ء
اشرف شریف
لاہور سے کلر کہار تک موٹر وے اور پھر چواسیدن شاہ روڈ پر پچاس منٹ کا سفر کٹاس راج ٹیمپل کمپلیکس پر ختم ہوا۔لیکن یہ سفر اتنا جلد نہیں کٹا۔ہزاروں برسوں کا سفر‘ ان گنت مہان شخصیات ،خون خرابے اور تاریخی سوالوں کا سلسلہ ابھی تک میرے ساتھ چل رہا ہے۔ مہا بھارت دو قریبی رشتہ دار خاندانوں کی لڑائی ہے۔دونوں طرف اپنے عہد کے بدُھی مان ،شاطر اور جسمانی طور پر بے مثال طاقت رکھنے والے چچیرے بھائی ہیں۔ کہانی کے نمایاں نکات یہ ہیں کہ ایک سادھو کنتی کے دروازے پر آتا ہے۔ وہ اسے عزت سے خیرات دیتی
مزید پڑھیے


نوادرات غالب سے ملاقات

هفته 31 دسمبر 2022ء
اشرف شریف
ڈائریکٹر لاہور میوزیم عثمان صاحب نے ادبی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ایک خاص نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم رضوان ہمیشہ محبت کرتے ہیں۔ اردو و فارسی کے عظیم شاعر اور اردونگر کے آئمہ میں سے ایک مرزا اسد اللہ غالب کے ہاتھ سے لکھے خطوط۔انگریز سرکار کو انگریزی میں لکھا مراسلہ‘ دیوان غالب کے قدیم نسخوں اور دیگر دستاویزات کو نمائش میں رکھا گیا ہے، یہ نمائش 10جنوری تک جاری رہے گی۔برادرم اقتدار جاوید‘ ڈاکٹر بابر نسیم آسی‘رضوان نصیر‘رضا نعیم اور محمود یعقوب کی صحبت میسر تھی۔اقتدار جاوید اردو کے استاد اور نظم کے حوالے
مزید پڑھیے








اہم خبریں