Common frontend top

اشرف شریف


صحافت کی جمہوری سچائی


جمہوری معاشروں میں صحافی سیاسی رہنمائوں سے ملتے ہیں تو اظہار رائے کی آزادی نشوو نما پاتی ہے۔ہمارے ہاں صحافی سیاست دانوں سے ملتے ہیں اور دونوں اپنے اپنے ذاتی مفادات کی فکر میں ہوتے ہیں، سکینڈل بنتے ہیں ۔بیس بائیس برس کے کیرئیر میں کبھی کسی برسر اقتدار شخصیت سے چھپ چھپا کر ملاقات نہیں کی۔ یوسف رضا گیلانی تھے جنہوں نے بطور وزیر اعظم لاہور میں اپنے گھر مدعو کیا، ساتھ نجم سیٹھی ، عبدالقادر حسن، مستنصر حسین تارڑ ، امجد اسلام امجد ،قدرت اللہ چودھری اور پاء طفیل تھے ۔اس ملاقات کے بعد گیلانی صاحب سے فون
هفته 01 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

پاک افغان سرحدی امن اور بھارت کے عزائم

جمعه 31 مارچ 2023ء
اشرف شریف
گزشتہ ماہ افغان طالبان نے یہ کہہ کر تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹ بند کر دیے کہ پاکستان افغان مریضوں اور ان کے ساتھ دیکھ بھال کے لئے آنے والے افراد کو بنا سفری دستاویزات داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔اس طرح کی شکایات کے باعث ہر سال کئی بار بارڈر کراسنگ پوائنٹ بند ہو جاتے ہیں۔دسمبر 2021ء میں ایسی ہی وجوہات پر افغان اور پاکستان کی بارڈر سکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی۔جنوری 2022ء میں پاکستان اور افغانستان کے حکام نے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کے مسائل طے کرنے کے لئے نئے کوآرڈیشن میکنزم کی تشکیل کا فیصلہ کیا۔پاکستان اس امر کا
مزید پڑھیے


میلہ رام: داتا دربار کی بجلی لگوانے کی نذر

بدھ 29 مارچ 2023ء
اشرف شریف
انفلوئنزا وبا کے دنوں میں میلہ رام کے فرزندرائے بہادر سرن داس کے بقول ’’ایک رات ہم سوئے ہوئے تھے کہ کمرے میں کچھ آہٹ سی ہوئی اور میری آنکھ کھل گئی۔ میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سفید ریش بزرگ براق لباس پہنے ایک ہاتھ میں عصا اور دوسرے میں تسبیح لیے میرے بیٹے گوپال داس کے پلنگ کے پاس کھڑے کچھ پڑھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھ کر سہم گیا اور چیخ کر کہا کہ آپ کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے میری آوازسنی ان سنی کردی اور دعا پڑھنے میں مشغول رہے۔ پھر وہ
مزید پڑھیے


میلہ رام خاندان اور آثار

منگل 28 مارچ 2023ء
اشرف شریف
میلہ رام لاہور کے ایک متمول ہندو تھے۔ان پر ایک جگہ معلومات نہیں ملتیں ، شاید ان کے خاندان نے بھی اس طرف سے کوتاہی برتی ۔سٹاک ہوم یونیورسٹی سویڈن کے پروفیسر اشتیاق احمد کے مطابق میلہ رام کے بزرگ لاہور کے تین سکھ حکمرانوں کے دور اقتدار میں انفنٹری کے افسر تھے۔سارا لاہور اور اس کے نواحی دیہات ان کے سکھ سرداروں سے پریشان تھے۔1799ء میں رنجیت سنگھ لاہور پر قابض ہوا اور پنجاب کی ایک بڑی سلطنت کی بنیاد رکھی۔مہاراجہ رنجیت سنگھ نے 1799ء میں سکھ غارت گر سرداروں کے قریبی امرا اور افسروں کی املاک‘ جاگیریں وغیرہ
مزید پڑھیے


بلوچستان کے الحاق کو متنازع بنانے کی کوششیں

پیر 27 مارچ 2023ء
اشرف شریف
بلوچستان میں مسلح کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فکری اور تاریخی حقائق کو مسخ کر کے نئی نسل کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔حکومتیں لوگوں کی بنیادی محرومیاں دور نہیں کر سکیں اس لئے حقائق مروڑنے والے بے خوف ہیں ،حالیہ دنوں بہت سے لوگوں کو یوم پاکستان پر اعزازات سے نوازا گیا ۔ایک بھی سائنسدان ، زرعی ماہر اور قوم کا دفاع کرنے والا تاریخ دان نہیں۔اسی غفلت کا نتیجہ ہے کہ بھارت کشمیر کے الحاق جیسا کیس بنانے کے لئے بلوچستان کے الحاق پر اعتراض کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔ گزشتہ برس خان آف
مزید پڑھیے



میلہ رام کی لال کوٹھی اور لاشوں کا معمہ

هفته 25 مارچ 2023ء
اشرف شریف
لاہور کی تاریخ پر نیا کام شروع کر چکا ہوں۔ابتدا میلہ رام کی لال کوٹھی سے کی۔کربلا گامے شاہ کی دیوار سے ملحق حزب الاحناف ہے۔ دینی تعلیم کا یہ ادارہ غازی علم الدین شہید کی نماز جنازہ پڑھانے والے سید دیدار شاہ کے فرزند ابوالبرکات سید احمد قادری نے قائم کیا۔حزب الاحناف کے موجودہ مہتمم مصطفی رضوی ہیں۔ ان کے بھائی پیر مختار شاہ رضوی سے ملاقات طے پائی۔ مختار شاہ صاحب خود لاہور میں سیاسی و دینی سرگرمیوں کی تاریخ ہیں۔ان کے پاس کئی طرح کی معلومات ہیں جنہیں تاریخ کا ریکارڈ ہونا چاہئے ۔حزب الاحناف کی
مزید پڑھیے


بلوچ خواتین کی منفی تصویر کیوں؟

جمعه 24 مارچ 2023ء
اشرف شریف
ملک میں جب پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے درمیان جنگ چھڑی ہو ایسے میں بلوچستان کے موضوع پر لکھناکچھ دوستوں کو عجیب محسوس ہوا۔یہ اس لئے ہے کہ ہم لوگوں کی اکثریت صرف اسی کو حالات حاضرہ کا موضوع سمجھ بیٹھی ہے۔یہ یقینا اہم بات ہے کہ میں سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر حملوں پر تبصرہ کرتا رہوں لیکن میرے پیش نظر حالات کی وہ انگڑائیاں بھی اہم رہتی ہیں جن پر بوجوہ‘ ذرائع ابلاغ توجہ نہیں دے پاتے۔ بلوچ روایات میں خواتین کا احترام ہے۔کہا جاتا ہے کہ بلوچ کی سواری اور عورت پر حملہ ناقابل معافی
مزید پڑھیے


لیڈرنما

جمعرات 23 مارچ 2023ء
اشرف شریف
اگر ہم بھارت سے مقابلہ کر رہے تھے تو مان لیجیے ہم معاشی جنگ ہار گئے ۔چند ہفتے پہلے قطر میں کوئی جی ایٹ‘ جی 20وغیرہ کا اجلاس نہیں تھا بلکہ دنیا کے غریب ترین ممالک جمع ہوئے تھے۔اکثریت افریقی ممالک کی تھی۔ان میں ایٹمی پاکستان کا وزیر اعظم کھڑا کہہ رہا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک اور مالیاتی ادارے غریب ملکوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے ہیں۔پاکستان کی ضرورت کیا ہے ، یہاں تخفیف غربت کے لئے حکومت کے پاس کیا منصوبہ ہے ،وزیراعظم اس پر دو لفظ نہ کہہ پائے ۔ اس میں حیرت کیسی کہ ہر
مزید پڑھیے


بلوچستان میں امن و ترقی کا خواب

بدھ 22 مارچ 2023ء
اشرف شریف
ملک میں کتنی بھی سیاسی گہما گہمی ہو بلوچستان میں امن کی بحث بھاری رہتی ہے ۔معاشی ترقی کے لئے لڑتے ہوئے پاکستان کی پلکوں پر سجے کچھ خواب بلوچستان نے رکھ چھوڑے ہیں ۔صوبہ بلوچستان 347,188 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔یہ پورے ملک کے مجموعی رقبے کا 43 فیصد ہے۔ منجمد سمندروں کی وجہ سے کم تجارتی راستوں والے سوویت یونین کے لیے گرم پانیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جنوب کی طرف جانے کی خواہش میں بلوچستان بہت اہمیت کا حامل تھا۔ اس کے بعد سے، بلوچستان خطے میں اپنی جیو اسٹریٹجک
مزید پڑھیے


بزدل عمران خان

پیر 20 مارچ 2023ء
اشرف شریف
’’عمران خان بزدل ہے‘ پولیس اور رانا ثناء اللہ کے ڈر سے گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے۔ لوگ عمران خان کو مسترد کر چکے ہیں۔ عمران خان عدالتوں کا لاڈلا ہے‘‘۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ وہ لوگ کہہ رہے ہیں جنہوں نے عمران خان پر 100 کے قریب ایف آئی آر درج کرادیں اور جن پر عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام لگاتے ہیں۔ عمران خان کی سیاست کو اسی یا نوے کے عشرے کی سیاسی لغت کے ساتھ نہیں پڑھا جا سکتا۔ اس زمانے میں نوازشریف اور ان کے ساتھی سیاست کو مسخ کرنے کے لیے پوری طرح
مزید پڑھیے








اہم خبریں