Common frontend top

اشرف شریف


بھارت کی اینٹی طالبان سرمایہ کاری اور سٹریٹجک نقصان


سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (سگر) نے حال ہی میں افغان سکیورٹی فورسز کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ جاری کی ہے۔سگر افغانستان کی تعمیرنو کی نگرانی کا فریضہ انجام دینے والا ادارہ ہے جس کے دفاتر واشنگٹن میں ہیں۔افغانستان میں امریکی سرگرمیوں سے واقفیت کا یہ قابل اعتماد فورم ہے۔فروری 2023ء میں سگر نے جو رپورٹ جاری کی وہ بتاتی ہے کہ بھارت افغانستان میں طالبان مخالف جنگجو سرداروں کی مالی مدد کرتا رہا ہے۔ سگر رپورٹ بتاتی ہے کہ امریکہ کے دو صدور کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے فیصلے نے امریکی حکومت کے تمام اداروں
جمعه 17 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

مزاحمت کی اصل شکل

جمعرات 16 مارچ 2023ء
اشرف شریف
پاکستانی جمہوریت مدتوں بعد مزاحمت کے اصل مفہوم سے آشنا ہو رہی ہے‘ پارلیمنٹ کی بجائے مزاحمتی جمہوریت کا مرکز زمان پارک منتقل ہو گیا ہے۔مراعات یافتہ افراد کا کلب ہونے اور حکمران اشرافیہ کا داغ لئے پارلیمنٹ اپنا وقار کھو رہی ہے۔ اسے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی شکست بھی کہا جا سکتا ہے۔عمران خان کی گرفتاری نواز شریف اور باقی سیاست دانوں جیسی نہیں رہی۔اب بھلے انہیں سوبار گرفتار کر لیا جائے۔ مزاحمت کے دو دن اور ایک رات کی تاریخ لکھی جا چکی ہے۔اس تاریخ نے حکومت کو جمہوریت دشمن اور تحریک انصاف کو جمہوریت لکھنا
مزید پڑھیے


علی بلال کی ایف آئی آر

هفته 11 مارچ 2023ء
اشرف شریف
ہماری پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ہماری نہیں۔پی ٹی آئی کی ریلی پر تشدد ‘ کارکنوں کو زخمی کرنا اور ایک کی جان لے لینا بتاتا ہے کہ پولیس عوام کی جان بچانے نہیں جان لینے کے لئے استعمال ہو رہی ہے ۔پولیس کا یہ چہرہ 25مئی 2022ء میں بھی سامنے آیا۔2014 میں ماڈل ٹائون میں بیریئر ہٹانے کے معمولی سے واقعہ کو جان لیوا بنا دیا ،،تحریک منہاج القرآن کے 14نہتے اور پرامن مرد و خواتین کو سیدھی گولیاں مار دیں۔اسی پولیس کے متعلق مشہور ہے کہ یہ دشمن دار لوگوں سے پیسے
مزید پڑھیے


جنوبی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق بھارتی رویہ

جمعرات 09 مارچ 2023ء
اشرف شریف
آج نو مارچ ہے ۔اس روز جنوبی ایشیا میں بھیانک جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی ۔ مغربی بھارت کے کسی مقام سے ایئر فورس کے عملے نے ایک براہموس میزائل فائر کر دیا ۔ یہ میزائل پونے دو سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستان میں میاں چنوں کے علاقے میں آگرا۔ میزائل مسلح نہیں تھا، اس میں کوئی وار ہیڈ نہیں تھا، اس لیے کوئی دھماکہ ہوا اور نہ ہی جان و مال کو کوئی نقصان پہنچا۔پاکستان نے ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ۔پہلے صورتحال کو سمجھا ، میزائل سے متعلق تیکنیکی امور کا جائزہ لیا
مزید پڑھیے


’’ایک پیج‘‘ پر کیا لکھا ہے ؟

منگل 07 مارچ 2023ء
اشرف شریف
پاکستان کی انتظامی مشینری اور سیاسی اشرافیہ یکساں پریشانی کا شکار پہلی بار ہوئی ہیں۔ان کی پریشانی کا نام عمران خان ہے ۔ہر مشکل کا حل بتانے والے بابے بے بس نظر آتے ہیں ۔تازہ واقعہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہے پولیس کی ناکامی کے بعد لیگی رہنماوں کی فرسٹریشن دیکھنے والی تھی۔ بس نہیں چل رہا تھا کہ خود زمان پارک جا گھسیں ۔اس واقعہ کے بعد عمران خان نے جو جارحانہ لہجہ اپنایا اس میں رنج کے ساتھ غصہ نظر آیا ، وہ کچھ کہہ دیا جو اس طرح نہیں کہا جاتا۔ صرف بھٹو کی گرفتاری
مزید پڑھیے



ناکام ریاست کی بحث

اتوار 05 مارچ 2023ء
اشرف شریف
سیانوں کا ایک گائوں تھا۔اپنے سماجی‘ معاشی و جمہوری مسائل کے حل کے نت نئے طریقے نکالنے میں یہاں کے لوگ مشہور تھے۔ایک بار یوں ہوا کہ کسی غریب کے بکرے نے ایک گھڑے میں سر پھنسا لیا۔لوگوں نے کبھی بکرے کے سر کو کھینچا کبھی گھڑے کو پکڑ کر زور لگایا۔سب طریقے ناکام ہو گئے تو ایک بچے نے مشورہ دیا کہ گھڑا توڑ دیا جائے۔سب اس کے مشورے پر ہنسنے لگے اور اسے شرمندہ کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو گھڑا ضائع ہو جائے گا۔بچہ شرمسار ہو کر کونے میں بیٹھ گیا۔گائوں والے بکرے کو لے کر سب
مزید پڑھیے


بلوچستان میں سرداری ظلم کی تازہ کہانی

پیر 27 فروری 2023ء
اشرف شریف
کوئی دو ہفتے پہلے فیس بک کے ایک اکائونٹ پر ویڈیو ملی۔ایک خاتون تھی‘ ہاتھ میں قرآن پاک اٹھا کر درخواست کر رہی تھی کہ اسے اور اس کے بچوں کو سردار عبدالرحمن کھیتران کی حراست سے چھڑایا جائے۔ خاتون رنجیدہ ہو کر بتا رہی تھی کہ سردار عبدالرحمن اس کے اور اس کی بیٹی پر جنسی تشدد کرتا ہے۔قرآن اٹھا کر مدد طلب کرنے کا واقعہ مسلمانوں کے ملک میں ہوا،ایسا ملک جہاں آئے روز دین کے نام پر کٹ جانے کے دعویدار لوگوں کے راستے بند کرتے ہیں ،جلوس نکالتے ہیں اور عشق رسولﷺ کے تقاضوں سے ہمیں
مزید پڑھیے


اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ کابل

هفته 25 فروری 2023ء
اشرف شریف
پاکستان ایک بار پھر افغان طالبان کو نئے حالات سے ہم آہنگ ہونے اور بین الاقوامی برادری کے خدشات سے آگاہ کرنے کے لئے سرگرم ہوا ہے۔وزیر داخلہ خواجہ آصف اور انٹیلی جنس چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم دیگر رفقا کے ساتھ کابل پہنچے، طالبان قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں ہمسایہ برادر ملکوں کے پاس اتفاقی طور پر ایسی بہت سی چیزیں جمع ہو گئی ہیں جو ان کے باہمی تعلقات کو مضبوط تر بنا سکتی ہیں۔ دونوں سکیورٹی ‘ علاقائی تجارت اور بین الاقوامی امن کے سلسلے میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام سکتے ہیں بات کئی
مزید پڑھیے


عمران خود کو بدل رہے ہیں یا اپنی پالیسی کو ؟

بدھ 22 فروری 2023ء
اشرف شریف
اس ہفتے دانشوروں کی دو مجلسوں میں شرکت کا موقع ملا۔ عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کا واقعہ اس قدر نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے کہ معمول کی سیاسی پیشرفت کمتر معلوم ہونے لگی ہے اس لیے اسی مجلس کا احوال بیان کرنا مجھے سردست مناسب لگا جس کا تعلق عمران خان کی فکر اور پالیسی سے ہے۔ شریک محفل ایک دوست نے حالیہ دنوں منظر عام پر آنے والی نئی آڈیو ٹیپس کا حوالہ دیا۔ عمران خان ان ٹیپس کی مذمت کر رہے ہیں۔ اس دانشور دوست نے ایک کالم نگار کی تحریر کا حوالہ دیا
مزید پڑھیے


خواجہ صاحب ملک دیوالیہ یوں ہوا!

پیر 20 فروری 2023ء
اشرف شریف
جنوری 2003ء کا نصف دریا بہہ چکا تھا جب صدر جنرل پرویز مشرف نے گورنر ہائوس لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اب آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہو چکا ہے‘ اپنے تین سالہ دور حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت قرضوں سے نجات حاصل کر کے نئے آفاق کو چھونے کے لیے تیار ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے اس موقع پر کچھ اعداد و شمار پیش کئے۔ انہوں نے بتایا کہ 1988ء سے 1999ء تک آنے والی حکومتوں (بے نظیر و نوازشریف) نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں