Common frontend top

محمد اظہارالحق


شرم تم کو مگر نہیں آتی


آپ کا کیا خیال ہے پاکستان میں کثیف ترین جگہ کون سی ہے؟ ایک زمانے میں سنتے تھے کہ گوجرانوالہ ایشیا کا سب سے زیادہ گندا شہر ہے مگر آج معلومات کا جو خزانہ آپ کو حاصل ہونے لگا ہے، اس کے بعد گوجرانوالہ آپ کو پیرس لگے گا۔ کیا آپ خیبرپختونخوا کے کسی دور افتادہ گائوں یا پنجاب کی کسی کچی بستی کا سوچ رہے ہیں؟ کیا کثیف ترین مقام سے آپ کے ذہن میں اندرون سندھ کی کوئی گوٹھ آ رہی ہے؟ نہیں! آپ غلط ہیں، آپ فریب خوردہ ہیں۔ میرے خیبرپختونخوا کے گائوں، میرے پنجاب کے قریے، میرے
هفته 23 فروری 2019ء مزید پڑھیے

ایک تہلکہ ہر وقت درکار ہے

جمعرات 21 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
ایک مرحوم دوست ایک لکھاری کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ انہیں ہمیشہ ایک ممدوح چاہیے۔ ہمیں بھی بطور قوم ہمیشہ ایک تہلکہ درکار ہے۔ کبھی کبھی ذہن میں سوال کا بلبلہ اٹھتا ہے کہ کیا ہم ایک نارمل قوم ہیں؟ ہمیں ہمیشہ ایک بیرونی سہارا درکار ہے۔ کبھی ہماری سوئی اس بات پر اٹک جاتی ہے کہ امریکہ ہمارے ساتھ دوستی کیوں نہیں نبھاتا؟ پھر امریکہ کی بے وفائیاں یاد کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔ دھاڑیں مار مار کر روتے ہیں، جیسے امریکہ نے خون سے محبت نامہ لکھ کردیا تھا۔ ہمارے سیاست دانوں میں سے کتنے ہیں جنہوں نے امریکہ
مزید پڑھیے


میں کن کو اَن فرینڈ کرتا ہوں

اتوار 17 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
اس میں کیا شک ہے کہ سوشل میڈیا جس مقدار اور جس رفتار سے سروں پر سوار ہوا ہے اس سے پناہ مانگنے کو جی چاہتا ہے۔ ایک مشترِ بے مہار! جو مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ یہاں تک کہ آپ کے گھر کے اندر‘ آپ کی خواب گاہ میں اور پھر آپ کے بستر پر آبراجمان ہوا ہے۔ مگر جہاں مہمیز لگی ہے‘ وہاں لگام بھی خوش قسمتی سے آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے‘ آپ یہ لگام کسی بھی وقت کھینچ کر سوشل میڈیا کے حملے کو بہت حد تک بے اثر کر سکتے ہیں۔ مکروہ ترین خلل وہ تاجر
مزید پڑھیے


صرف ایمان نہیں!جہان بھی چاہیے جناب وزیر اعظم!!

هفته 16 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
سگِ خانہ خراب بھی بیٹھتا ہے تو بیٹھنے سے پہلے جگہ کو دُم سے صاف کر لیتا ہے۔ دارالحکومت کھنڈر کا سماں پیش کر رہا ہے کیا وزیر اعظم نے ان کے عمائدین نے‘ ان کے وزراء اور امرا نے وہ بڑے بڑے ڈائنو سار جتنے ڈھانچے نہیں دیکھے جو شاہراہ کشمیر کے دائیں کنارے اور بائیں کنارے ایک ایسے شہر کا منظر پیش کر رہے ہیں جس کی آبادی نقل مکانی کر کے کہیں اور جا بسی ہو! گائوں کا لڑکا افسر بن گیا تو ایک دن اس کے ایک بزرگ اس سے ملاقات کو آئے۔ انہوں نے اسے وہ فارمولا
مزید پڑھیے


خطرناک ترین حملہ

جمعرات 14 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
رات بھر نیند نہ آئی۔ حملہ ہونے میں صرف دو دن رہ گئے تھے۔ دوسرا دن بھی اضطراب میں گزرا۔ شام ڈھلی تو کرب میں اضافہ ہو گیا۔ رات پھر پیچ و تاب میں بسر ہوئی۔ کل صبح اٹھا تو سب سے پہلے کیلنڈر دیکھا۔ امتِ مسلمہ پر خوف ناک حملہ ہونے میں چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت رہ گیا تھا۔ وہ تو اخبار کھول کر دیکھا تو جان میں جان آئی!اللہ! تیرا شکر ہے ہمارے علماء خبردار اور ہوشیار ہیں۔ جنہوں نے اس سیلاب کے آگے بند باندھ دیا۔ ورنہ مذہب، ملت، قوم، پاکستان سب کچھ بہہ جاتا۔ جنہوں نے یہ
مزید پڑھیے



شکنجہ جو کسا جانے والا ہے

منگل 12 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ وہی ہونے جا رہا ہے جو ہوتا آیا ہے۔ آئی ایم ایف نے واضح کر دیا ہے کہ قرضہ لینا ہے تو روپے کی قدر مزید گھٹائو۔ بجلی مہنگی کرو۔ گیس کے نرخ بڑھائو! کسی کو نہیں معلوم کہ آئی ایم ایف ترقی پذیر ملکوں کے لئے بدترین ساہوکارہ ہے۔ یہ اندرونی معاملات میں کھلم کُھلا مداخلت کرتا ہے۔ ہاتھ پائوں باندھ دیتا ہے۔ اس کا پسندیدہ کلہاڑا جو یہ قرض خواہ ملک پر چلاتا ہے’’سٹرکچرل(Structural)ریفارمز‘‘ کہلاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے سیاسی اور اقتصادی پالیسیوں کو اپنی مرضی سے تبدیل کرنا۔ آئی ایم ایف کی سخت گیر
مزید پڑھیے


خدا کا نام لیجیے وزیراعظم صاحب!

اتوار 10 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
نہیں! جناب وزیراعظم! نہیں! آپ وہی کچھ کر رہے ہیں جو پہلوں نے کیا اور کچھ نتیجہ نہ نکلا۔ وہی پامال راستے‘ وہی گھسے پٹے نسخے‘ وہی افرادی پاٹ پوری جو ہر حکمران کے سامنے میز کے اردگرد بیٹھی نظر آئی ع میں جانتا ہوں جماعت کا حشر کیا ہوگا ویٹی کن میں جا کر حرم مکی کی توسیع پر تبادلہ خیال۔ مودی سے ملت اسلامیہ کے لیے مشورے‘ بلیوں کے ذمے دودھ کی سلطنت کا انتظام‘ واہ‘ واہ‘ ارادے وزیراعظم کے نیک‘ ان ارادوں کی تکمیل کے لیے کدال‘ تیشے مٹی کے‘ مٹی بھی وہ جو کچھ نہ اگا سکے۔
مزید پڑھیے


اب از خود نوٹس فرشتے ہی لیں گے

هفته 09 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
علیم خان کی گرفتاری’’توازن‘‘ برقرار رکھنے کے لیے ایک رسمی کارروائی ہے یا واقعی غیر جانب دارانہ احتساب کی طرف ایک بڑا قدم ہے؟ قومی اسمبلی کے سپیکر وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں یا دنیائے انصاف کی تاریخ میں ایک بلند مقام کے لیے کوشاں ہیں؟ تحریک انصاف کے جو وابستگان ٹکٹوں سے محروم ہوئے یا ٹکٹ لے کر ظفریاب نہ ہو سکے انہیں اب ادارے سونپے جا رہے ہیں۔ یہ خبر درست ہے یا محض افواہ ہے؟ دبائو سے مجبور ہو کر شہباز شریف پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوتے ہیں یا نہیں؟ یہ سب تو اس ملک میں
مزید پڑھیے


واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جواب

جمعرات 07 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
دو فروری کے کالم میں اس کالم نگار نے لکھا تھا: ’’عجم کے ساتھ جنگ آزمائی سے پہلے امیرالمومنین عمر فاروقؓ حسرت سے کہا کرتے تھے کہ کاش آگ کا پہاڑ ہمارے اور ان کے درمیان ہوتا۔ وہ ادھر رہتے اور ہم اس طرف۔ تو کیا امیرالمومنینؓ عجم کی قوت سے خائف تھے نہیں! وہ جنگ کی ہولناکیوں سے اپنے عوام کو ہر ممکن حد تک بچانا چاہتے تھے۔‘‘ اس پر کمنٹ کیا گیا کہ ’’موصوف کا یہ تجزیہ حضرت عمرؓ پر اتنی بڑی تہمت اور بہتان ہے بلکہ انہیں فلسفہ جہاد و قتال سے نفرت کا علم بردار ثابت کرنے کی
مزید پڑھیے


دیسی کیا ہے اور بدیسی کیا ہے؟

منگل 05 فروری 2019ء
محمد اظہارالحق
بھارت میں نیا سیاپا شروع ہوا ہے کہ بھارتی نیشنلزم کے بخار میں ہر شے کو بھارتی قرار دو۔ مرچ سے لے کر آلو تک، سموسے سے لے کر راجھستانی پگڑی تک ہر شے کی اصل بھارت کو قرار دو۔ مودی صاحب نے لڑکپن میں چائے کیا بیچی، اب چائے نوشی کو بھی بھارت کی ثقافتی بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔ بھارت ہی کے معروف ثقافتی مورخ سہیل ہاشمی نے اس کا مدلل جواب دیا ہے۔ خوراک سے لے کر لباس تک، طرز تعمیر سے لے کر سجاوٹ اور ڈیکوریشن تک، ایک ایک شے کی اصل بتادی۔ آلو ہی کو لے لیجیے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں