Common frontend top

بین الاقوامی


پہلی مرتبہ عرب ملک میں اسرائیلی فوجی افسرتعینات،یہودیوں کا مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر قبلہ اول میں جانے کا انکشاف

اتوار 13 فروری 2022ء
غزہ (نیٹ نیوز ،ایجنسیاں) صہیونی انتہا پسندوں کے مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی،پہلی مرتبہ عرب ملک بحرین میں اسرائیلی فوجی افسرتعینات کردیا گیا ،صہیونیوں نے مزید 5فلسطینی گرفتار کرلئے ،جمعہ کو ریلی پر حملے میں زخمیوں کی تعداد 83ہوگئی ہے غزہ میں رومی دور کی قبریں دریافت ہوئی ہیں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا نے احتجاج کیا دوسری جانب کویت کی پارلیمنٹ میں اسرائیل
مزید پڑھیے


بھارت میں حجاب معاملہ، بنگلہ دیش میں بھی آوازیں بلند، پاکستان میں یوم مذمت: بہادر مسکان کو خراج تحسین پیش

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور،ڈھاکہ، نئی دہلی، حیدر آباد ، لندن (نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی،92نیوز رپورٹ )بھارت میں مسلم طالبات کیخلاف حجاب پرپابندی کے معاملے پر بنگلہ دیش میں بھی آوازیں بلندہونے لگیں جبکہ پاکستان بھر میں جمعتہ المبارک بھارتی شر پسندوں اور نریندر مودی کے خلاف یوم مذمت اور حجاب زندہ باد کے طور پر منایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں طلبا وطالبات احتجاج کرتے ہوئے ہندوستان میں مسلمان طالبات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ تامل ناڈو میں ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ مسکان کو ’فاطمہ شیخ‘ ایوارڈ
مزید پڑھیے


حجاب تنازع: شبانہ کا کنگنا کے طنز پر بھرپور جواب

هفته 12 فروری 2022ء
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کو حجاب تنازع پر طنز کرنے پر بھرپور جواب دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کنگنا نے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے بھارت میں باحجاب خواتین کی حمایت کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں،خود کو پنجرے میں قید نہیں بلکہ آزاد کرنا سیکھو ۔کنگنا کے اس طنز پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھرپور جواب دیا ہے ، شبانہ نے کنگنا کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ
مزید پڑھیے


مقدونین صدرسپیشل بچی کو خود سکول چھوڑنے پہنچ گئے

هفته 12 فروری 2022ء
سکوپی(نیٹ نیوز) شمالی مقدونیہ کے صدر سٹیوو پینڈروسکی نے ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچوں کیخلاف امتیازی رویوں کی حوصلہ شکنی کی بہترین مثال قائم کی اور ایک 11سالہ بچی کو خود سکول چھوڑنے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاؤن سنڈروم کا شکار 11 سالہ طالبہ ایمبالہ کو ساتھی تضحیک کا نشانہ بناتے تھے ، اسکا مذاق اڑاتے اور دھمکاتے ۔ میڈیا میں یہ خبر آئی تو صدر پینڈروسکی خود بچی کے گھر پہنچے اور اسے پیدل سکول چھوڑنے گئے ، انہوں نے بچی کے والدین کی دلجوئی کی اور کہا وہ سپیشل بچوں کے والدین کو درپیش روزمرہ چیلنجز کو
مزید پڑھیے


روس اور یوکرین میں مذاکرات ناکام ،امریکہ ،جاپان کی شہریوں کو انخلا کی ہدایت

هفته 12 فروری 2022ء
برلن،ماسکو (92 نیوزرپورٹ،آن لائن، صباح نیوز )روس اور یوکرین کے درمیان 9 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے جس کے بعد مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ماسکو کے مطابق 2015 کے سمجھوتے کی مکمل طور پر مختلف تشریحات میں مصالحت کرنا ممکن نہیں دوسری جانب کیف کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں دوسری جانب روسی وزیرخارجہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ، امریکہ کے دو جہاز 80 ٹن ہتھیار لے کر یوکرین پہنچ گئے ۔جاپان کی حکومت اور امریکی صدر جوبائیڈن نے شہریوں کو یوکرین سے انخلا کی ہدایت
مزید پڑھیے



کشمیریوں کا شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت،مکمل ہڑتال،مجاہدین کا حملہ،بھارتی اہلکار ہلاک،4زخمی

هفته 12 فروری 2022ء
سرینگر(این این آئی،کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔ شہریوں نے شہید مقبول بٹ کو برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا مکمل ہڑتال رہی کنٹرول لائن کے دونوں اطراف دعائیہ تقریبات منعقدد کی گئیں، بانڈی پورہ میں مجاہدین کے ایک حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ،مجاہدین نے پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ پارٹی کو ضلع بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے قریب نشانہ بنایا،جموں ائیر پورٹ سے 3کشمیری گرفتار کرلئے گئے ،سرینگر میں مکان مالکان کو کرایہ داروں کی تفصیلات دینے کا حکم دیا
مزید پڑھیے


اسحاق ڈار سینیٹر کا ورچوئل حلف اٹھانے کو تیار ، سنجرانی کو خط

جمعه 11 فروری 2022ء
لندن،اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ،سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کیلئے چیئرمین سینٹ کو آگاہ کر دیا۔ سابق وزیر خزانہ نے صادق سنجرانی کو لکھے خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی۔اسحاق ڈار نے چیئرمین صادق سنجرانی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ تین مارچ 2018 کو سینٹ کی نشست پر ان کے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا، 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد عدالت عظمی کا
مزید پڑھیے


جب ڈرتی تو اللہ کا نام لیتی ہوں، حوصلہ ملتا ہے :مسکان

جمعه 11 فروری 2022ء
نئی دہلی ،لندن،لاہور (نیوز ایجنسیاں ،سٹاف رپورٹر ،نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) کرناٹک سے تعلق رکھنے والی طالبہ مسکان خان نے کہا کہ میں نے غنڈوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا کیونکہ میں بہت ڈر گئی تھی اور جب میں ڈرتی ہوں تو اللہ کا نام لیتی ہوں اس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے ۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان نے کہا کہ میں کوئی ذات پات کی باتیں نہیں پھیلا رہی ہوں، جبکہ حجاب کے حق میں گزشہ روز بھی طلبہ نے کرناٹک ،کولکتہ سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کئے ، بھارتی سپریم کورٹ نے
مزید پڑھیے


انڈونیشیا کا فرانس سے 42 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

جمعه 11 فروری 2022ء
پیرس(نیٹ نیوز)فرانس نے کہا ہے کہ انڈونیشیا 42 رافیل طیارے خریدے گا جس کے لیے 8.1 اب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے ، جو فرانس کے ساتھ اسلحے کی خریداری کے دیگر معاہدوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے ۔انڈونیشیا کے وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورینس پارلے سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم 42 رافیل طیارے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے نے کہا کہ ہمارے سٹریٹجک تعلقات ہمیں دفاعی تعلقات مضبوط کرنے میں سود مند ثابت ہوں گے ۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق
مزید پڑھیے


ابوظہبی: افغان مہاجرین کاامریکہ منتقل نہ کرنے پر احتجاج

جمعه 11 فروری 2022ء
ابوظہبی (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ایک افغان مہاجرین کیمپ میں افغان باشندوں نے ریلی نکالی اور امریکہ منتقل نہ کرنے پر احتجاج کیا۔امریکہ، افغانستان سے انخلا کے وقت جن افغان شہریوں کو باہر لے گیا انہیں خلیجی ممالک میں 6 ماہ سے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے ۔خلیجی ممالک میں گزشتہ چھ ماہ سے رہائش پذیر افغان مہاجرین نے پناہ گزین کیمپوں میں احتجاج شروع کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر امریکہ اور یورپی ممالک وعدے کے مطابق منتقل کیا جائے ۔سابق افغان مشیر احمد شاہ محبی کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں