Common frontend top

بین الاقوامی


عالمی سکیورٹی کانفرنس شروع، یوکرین بحران حاوی:روس کا بڑی جنگی مشقوں کا اعلان

هفته 19 فروری 2022ء
ماسکو،میونخ( رائٹرز،اے ایف پی ،نیٹ نیوز، صباح نیوز،این این آئی) جرمن شہر میونخ میں 3روزہ سالانہ بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس شروع ہو گئی جس میں یوکرین بحران چھایا ہوا ہے ۔دوسری طرف روس نے بڑی جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے ۔روسی میڈیا کے مطابق مشقوں میں جدید میزائلوں کے تجربات کئے جائینگے ۔روسی صدر پوٹن جوہری اثاثوں کا انتظام سنبھالنے والی سٹریٹجک فورسز کی مشقوں کا آج معائنہ کریں گے ، مشقوں میں جوہری ہتھیار لے جانیوالے بیلسٹک اور کروز میزائل بھی لانچ کئے جائیں گے ۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مشقوں کا مقصد ملٹری کمانڈ اینڈ کنٹرول،
مزید پڑھیے


یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ، فلسطینیوں پر حملے

هفته 19 فروری 2022ء
مقبوضہ بیت المقدس،قاہرہ(این این آئی) یہودی آباد کاروں نے اشتعال انگیز مارچ کیا اور فورسز کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر حملے کئے ۔قابض یہودی آبادکاروں اور قابض اسرائیلی فوج نے باب العامود سے متصل المصرارہ بازار میں فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بزرگ راہگیر سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس اور الخلیل میں پتھرا ئوسے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مصری وزارت خارجہ نے شیخ جراح محلے میں فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی مذمت
مزید پڑھیے


ایران جوہری معاہدے کا مسودہ افشا ہونے پر برہم

هفته 19 فروری 2022ء
ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز) ویانا میں طویل مذاکرات کے بعد طے پانے والے ممکنہ حتمی معاہدے کے مسودے کے بارے میں معلومات اِفشا ہونے پر ایران نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ 2ہفتے میں طے پانے کا امکان،یورپی حکام کے مطابق جوہری معاہدے کے حتمی مسودے پرغورجاری ہے ۔جوہری معاہدہ 20 صفحات پرمشتمل ہے ۔ مسودے میں 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے اقدامات درج ہیں۔ معاہدے کے تحت امریکہ ایران کے منجمد 7ارب ڈالرجاری کرے گا۔مسودے کے تحت ایران مغربی ممالک کے قیدی رہاکرنے کا پابندہوگا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنی
مزید پڑھیے


احمد آباد بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت، 11کوعمر قید کا حکم

هفته 19 فروری 2022ء

احمد آباد ( نیوز ایجنسیاں ،نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست گجرات کی خصوصی عدالت نے 2008 میں احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت اور11 کوعمر قید کی سزا سنادی،گجرات ہائیکورٹ نے عدالت کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیس سننے والے سپیشل جج اے آر پٹیل نے حکام کو یہ حکم بھی دیا کہ وہ متاثرین کے خاندانوں کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کریں،مقدمے کی سماعت میں تمام افراد کوورچوئلی پیش کیا گیا، خصوصی عدالت نے گزشتہ سال احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 77 افراد
مزید پڑھیے


انڈیا میں حجاب پر پابندی کیخلاف پاکستان سمیت کئی ممالک میں مظاہرے: کویتی ارکان پارلیمنٹ بھارت پر برس پڑے

هفته 19 فروری 2022ء

نئی دہلی ،کویت سٹی ( نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک )انڈیا میں حجاب پر پابندی کیخلاف پاکستان سمیت کئی ممالک میں مظاہرے کئے گئے ، بھارت کے مزید کئی تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کر دی گئی ، کرناٹک کے کالج میں ایک لیکچرار چاندنی نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفیٰ دے دیا،کویتی ارکان پارلیمنٹ انڈیا پر بر س پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب معاملے پر مسلمان طالبات کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اسلام پولی ٹیکنیک کالج، سری وجیا مہانتیش
مزید پڑھیے



انڈیا میں کسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئے :پریگیا ٹھاکر

جمعه 18 فروری 2022ء
نئی دہلی ( نیٹ نیوز) پی جے پی کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہراگلنے لگی۔ پریگیا ٹھاکرکا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔بھوپال میں بی جے پی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرکا کہنا تھا کہ جنہیں گھرکے اندرخطرہ ہے وہ گھرمیں رہتے ہوئے حجاب پہنے یا مدرسے میں پہنے ، بھارت میں ہندومعاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت کی جاتی ہے ،جوگھریا مدرسے کے اندرحجاب پہنتا ہے اس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔
مزید پڑھیے


روس حملہ کرتا ہے تو امریکہ یوکرین فوج نہیں بھیجے گا:ماہرین

جمعه 18 فروری 2022ء
واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے روس اور یوکرین کی ملحقہ سرحد پر روس نے ایک لاکھ تیس ہزار فوجیوں کو ایسے ہی جمع نہیں کیا دنیا کودکھانے کیلئے کچھ فوجی واپس گئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد وہ یوکرین پر چڑھائی کر سکتا ہے ۔ پروفیسر تھامس بریگری نے کہا اگر یوکرین اور جارجیا نے یورپی یونین میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تو چند لمحوں میں ہی آپ روسی فورسز کو یوکرین کے اندر دیکھیں گے ۔ ڈیلاور یونیورسٹی کے پروفیسر اور بین الاقوامی
مزید پڑھیے


یوکرین تنازع: روس نے نائب امریکی سفیر کو بے دخل کردیا

جمعه 18 فروری 2022ء
واشنگٹن،برسلز،ماسکو(اے ایف پی،رائٹرز، نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے دعوی ٰکیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا شدید خطرہ ہے ، روس یوکرین پر کچھ دنوں میں حملہ کر سکتا ہے ، یوکرین پر حملے کا بہانہ بنانے کیلئے روس جھوٹے فلیگ آپریشن میں مصروف ہے ، ہمارے پاس ایسے اشارے موجود ہیں کہ روس حملہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔دوسری طرف روس نے ماسکو میں متعین امریکہ کے نائب سفیر بارٹل گورمان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔برسلز میں نیٹو سربراہ جینز سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر کسی وارننگ
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔

جمعه 18 فروری 2022ء
تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملکی حدود میں داخل ہونیوالے حزب اللہ کے ڈرون کو مار گرایا ہے ۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانس نے افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں کیخلاف دس سال سے جاری آپریشن ختم کر کے فوجیں واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔٭بیروت(این این آئی ،صباح نیوز)لبنان کی ملیشیا حزب اﷲ کے سربراہ حسن نصراﷲ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروپ ڈرون تیارکررہا ہے اور ہزاروں راکٹوں کو ٹھیک ٹھیک میزائلوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔٭ینگون (این این آئی)میانمار کے فوج مخالف علاقے میں
مزید پڑھیے


بھارتی پارلیمنٹ کے نصف ارکان پر کریمنل کیسز:وزیراعظم سنگاپور

جمعه 18 فروری 2022ء
سنگاپور (نیٹ نیوز) سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے کہا ہے کہ نہرو کا بھارت آج ایک ایسا ملک بن چکا ہے جس کی پارلیمنٹ میں نصف ارکان پر جرائم کے مقدمات ہیں۔وزیراعظم لونگ نے اپنی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو کو عظیم آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ (تحریکوں) کی ابتدا میں بہت جذبہ اور ہمت ہوتی ہے ، جو رہنما آزادی کی جنگ لڑ کر کامیاب ہوتے ہیں وہ غیرمعمولی افراد ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا سنگاپور کے عوام اپنے رہنماؤں اور اداروں پر فخر کر سکتے ہیں۔بھارت نے وزیراعظم لی کی تقریر
مزید پڑھیے








اہم خبریں