Common frontend top

بین الاقوامی


کرناٹک: حجاب نہ اتارنے پر 14 سکولوں کی 164 طالبات کو نکال دیا،بھارتی قونصلیٹ نیویارک کے باہراحتجاج

پیر 21 فروری 2022ء

سری نگر، نئی دہلی، کرناٹک(کے پی آئی، صباح نیوز ) بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک حکومت نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات بارے سروے شروع کرا دیا ہے تاکہ ان کی تعداد معلوم کی جاسکے ۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ مسلمان طالبات کی درست تعداد معلوم کرنے کے لیے گنتی کرائی جا رہی ہے ، کرناٹک کے 14 سکولوں کی 162 طالبات کو حجاب کرنے پر سکول سے نکال دیا گیا ور واپس واپس گھر بھیج دیا گیا۔ کرناٹک کے شیموگا ضلع کے پری یونیورسٹی کالج انتظامیہ نے حجاب
مزید پڑھیے


عمران کی بیجنگ اولمپکس میں شرکت، دورہ روس کی بازگشت چہارسو چھاگئی: واشنگٹن ٹائمز

اتوار 20 فروری 2022ء
واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی 2022ء کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر روس کے دورے کی بازگشت ہر طرف چھائی ہوئی ہے ، وہ ان چند عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں نہ صرف چینی صدر شی جن پنگ نے سرمائی اولمپکس کیلئے مدعو کیا تھا بلکہ گزشتہ دسمبر میں جمہوریت کے موضوع پر سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی دعوت دی تھی۔ عمران خان اس وقت بیجنگ
مزید پڑھیے


نا اہل حکمرانوں نے ریاست کی شکل تباہ کر دی، جانے کے دن آچکے:ن لیگ

اتوار 20 فروری 2022ء
لاہور، سیالکوٹ،لندن (سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے ، نا اہل حکمرانوں نے ریاست کی شکل تباہ کر دی،حکومت کے جانے کے دن آچکے ، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کے مخالفین کیخلاف سارے اقدامات بغض وانتقام کا شاخسانہ ہیں، عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل ر ہے ،ایف آئی اے کونیب بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی
مزید پڑھیے


بھارت میں حجاب پابندی کیخلاف امریکہ میں بھی مظاہرہ، کرناٹک میں 10 طالبات پر مقدمہ

اتوار 20 فروری 2022ء
واشنگٹن،نئی دہلی (آن لائن، صباح نیوز، این این آئی) بھارت کی متعدد ریاستوں میں طالبات پر حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج کی لہر امریکہ بھی پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں احتجاج کیا۔100 سے زیادہ افراد جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی نے کرناٹک حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کو فوری بند کرے ۔ مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’حجاب ہمارا آئینی حق ، بھارت میں حجاب پر پابندی ختم کرو، اسلامو فوبیا بند کرو،
مزید پڑھیے


روس کی جوہری میزائلوں سے لیس مشقیں، یوکرین کے قریب علاقوں میں ایمرجنسی نافذ: پوٹن نے حملے کا فیصلہ کرلیا:جوبائیڈن

اتوار 20 فروری 2022ء
ماسکو،واشنگٹن(اے ایف پی ،نیٹ نیوز ،این این آئی )روس نے جوہری میزائلوں سے لیس فوجی مشقیں شروع کردیں جبکہ یوکرین سرحد کے قریب روس کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے روس پر ڈونباس میں سلامتی کی صورتحال کے متعلق بیان میں سختی سے تردیدکی ہے ،امریکی صدر جوبائیڈ نے کہا ہے کہ یقین ہے روسی صدر پوٹن نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یوکرین کے وزیر داخلہ، ارکان پارلیمنٹ اور غیرملکی صحافیوں کے وفد پر سرحدی علاقے دونباس کے دورے کے دوران مارٹر گولے فائر کئے گئے ، یہ واقعہ باغیوں کے
مزید پڑھیے



بھارتی دہشتگردی: کشمیری شہید، جھڑپوں میں2فوجی ہلاک

اتوار 20 فروری 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دہشتگردی کی کارروائی میں نوجوان کوشہید کردیا جبکہ جھڑپوں میں 2بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔شوپیاں میں نوجوان کو شہید کیا گیا ،کئی علاقوں میں شہریوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے ، شہریوں نے جموں میں بھارتی حد بندی کمیشن کی تجاویز کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔بارودی سرنگ دھماکے میں 12 سالہ لڑکی جمیلہ شدید زخمی ہوگئ۔تفصیلات کے مطابق سری نگر میں بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو
مزید پڑھیے


بھارت میں ہر 25منٹ بعد شہری خودکشی کرنے لگے

اتوار 20 فروری 2022ء
نے خود کشی کر لینئی دلی19(این این آئی)بھارت میں روز61افراد اور ہر پچیس منٹ بعد ایک شخص خود کشی کر لیتا ہے ۔ ملک میں 2020 میں خود کشیوں کے 1لاکھ 48ہزار7سو30 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ گھریلو تشدد ، معاشی اقتصادی بدحالی اور ذہنی تنائو کی وجہ سے خود کشی کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔
مزید پڑھیے


امریکی سپریم کورٹ کا سابق صدر ٹرمپ کی بارڈر پالیسی کے خاتمے پر غور

اتوار 20 فروری 2022ء
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سپریم کورٹ سابق صدر ٹرمپ کی بارڈر پالیسی کے خاتمے پر غورکیلئے تیار ہوگئی۔ صدر بائیڈن نے گزشتہ برس تاہم اس سلسلے میں انسانی ہمدردی پر مبنی پالیسی اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ جو بائیڈن کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ بارڈر پالیسی کے خاتمے کے اختیار سے متعلق معاملے میں سماعت کے لیے تیار ہو گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق سیاسی پناہ کے متلاشی ایسے افراد جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں، انہیں امریکا میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے ۔ دسمبر
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔۔

اتوار 20 فروری 2022ء
برلن (رائٹرز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کیلئے غورہو رہا ہے ۔٭لندن (اے ایف پی) وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں پارٹیوں کے کیس میں پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جواب لکھ کر ارسال کر دئیے ۔٭کولمبو(نیٹ نیوز )سری لنکا کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی دیوالیہ ہوگئی ، تیل کے شدید بحران کا خدشہ ہے ۔٭ایتھنز(صباح نیوز)یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق 12 ٹرک ڈرائیور ایک اطالوی جھنڈا بردار فیری سے لاپتہ ہو گئے ۔٭ لکھنئو(نیٹ نیوز) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر: امیر جماعت اسلامی سمیت6ارکان سے8گھنٹے تفتیش

هفته 19 فروری 2022ء
سرینگر(کے پی آئی،این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جماعت اسلامی کیخلاف دوبارہ کریک ڈائون شروع کردیا۔امیر سمیت 6ارکان سے 8گھنٹے تفتیش کی گئی۔جنوبی کشمیر میں فوجی گاڑی پردستی بم حملہ ہوا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ، فورسز نے علاقے کامحاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کردی۔ سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداﷲ نے کہا ہے کہ ہر ایک سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کامثالی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کردیں۔ بھارتی وزیرداخلہ کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں