واشنگٹن(این این آئی)امریکی سپریم کورٹ سابق صدر ٹرمپ کی بارڈر پالیسی کے خاتمے پر غورکیلئے تیار ہوگئی۔ صدر بائیڈن نے گزشتہ برس تاہم اس سلسلے میں انسانی ہمدردی پر مبنی پالیسی اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ جو بائیڈن کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ بارڈر پالیسی کے خاتمے کے اختیار سے متعلق معاملے میں سماعت کے لیے تیار ہو گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق سیاسی پناہ کے متلاشی ایسے افراد جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں، انہیں امریکا میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے ۔ دسمبر میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔