Common frontend top

بین الاقوامی


نئی دہلی کے سکولوں میں بھی حجاب پر پابندی، ایران اور برطانیہ میں مظاہرے؛ امریکی کانگریس کی بریفنگ میں پابندی ’’اجتماعی جنسی ہراسانی‘‘قرار

اتوار 27 فروری 2022ء
نئی دہلی، تہران،لندن،واشنگٹن (این این آئی،کے پی آئی ،صباح نیوز)کرناٹک کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سکولوں میں بھی حجاب پر پابندی لگادی گئی۔دوسری طرف ایران اور برطانیہ میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے کئے گئے ہیں ۔ادھر امریکی کانگریس کی بریفنگ نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کو ’’اجتماعی جنسی ہراسانی‘‘قرار دیا گیا۔ کرناٹک کی ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی دہلی کی میونسپل کارپوریشن کی چیئرمین نکتا شرما نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف سکول ڈریس میں ہی
مزید پڑھیے


امریکی پابندیاں: روس کا 500 ٹن خلائی سٹیشن کا ملبہ بھارت، چین پر گرنے کا خدشہ

اتوار 27 فروری 2022ء
ماسکو(صباح نیوز) روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزین نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث روس کی خلائی پروگرام میں عدم شرکت کے بعد، 500 ٹن خلائی سٹیشن کا ملبہ بھارت اور چین پر گر سکتا ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کے بعد روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزین نے متنبہ کیا ہے کہ روس کا 500 ٹن خلائی سٹیشن کا ڈھانچہ بھارت پر گر سکتا ہے ۔سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اسپیس سٹیشن مدار سے نکل گیا تو ملبہ چین اور بھارت پر گرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے
مزید پڑھیے


کیف کی گلیوں میں کشت وخون، ماسکوکا یوکرین پرتمام اطراف سے حملوں کا حکم

اتوار 27 فروری 2022ء
کیف،نیو یارک،ماسکو،پیرس(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹ،اے ایف پی، رائٹرز)یوکرین کے دارالحکومت کیف کی گلیوں میں یوکرینی اور روسی افواج کے درمیان شدید جنگ جاری ہے اورجنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں،روسی فوج کی پیش قدمی بھی جاری ہے ،کروزاوربیلسٹک میزائلوں کابے دریغ استعمال کیاجارہاہے ،کیف کے بڑے پاور سٹیشن اور ایئرپورٹ پر روس نے قبضہ کرلیا،روسی فوج نے یوکرینی پارلیمنٹ کابھی گھیراؤکرلیا، روس نے کریمیاکے قریبی شہر ملیتوپول پر قبضہ کر لیا،روسی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ فوج نے بغیر مزاحمت ڈیڑھ لاکھ آبادی والے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ لڑائی بحیرہ اسودتک پھیل گئی
مزید پڑھیے


یوکرین سے مزید23 پاکستانی طلبا کو پولینڈ منتقل کرنے کی تیاری، پی آئی اے کی2پروازیں آج لینے جائینگی

اتوار 27 فروری 2022ء
کیف،لاہور(92نیوز رپورٹ ،نیوز ایجنسیاں) یوکرین سے مزید 23 پاکستانی طلبہ کو پولینڈ منتقلی کی تیاری مکمل کرلی گئی۔یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے مزید 23 پاکستانی طلبہ لویف شہر میں قائم سہولتی ڈیسک پر پہنچے ہیں جن کو ٹرانسپورٹ سے پولینڈ کی سرحد تک پہنچادیا جائے گا۔پی آئی اے کی جانب سے ٹویٹر پرکہاگیاکہ طلبا کو واپس لانے کے لیے پروازیں ترتیب دے دی ہیں،آج 2 پروازیں پاکستانی طلبہ کو لینے پولینڈ روانہ ہوں گی، پولینڈ سے طلبہ کو بحفاظت ان کے آبائی شہروں تک پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل (ر)ارشد ملک
مزید پڑھیے


کورونا: مزید 14ہلاکتیں، 7 سال سے بڑے بچوں کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت

اتوار 27 فروری 2022ء
اسلام آباد، لاہور ، کراچی، سیالکوٹ، ریاض (سپیشل رپورٹر، جنرل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 207 جبکہ صوبہ پنجاب سے 394 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کے باعث 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، لاہور اور راولپنڈی
مزید پڑھیے



جارج فلائیڈ قتل: 3 سابق پولیس افسروں پر جرم ثابت

هفته 26 فروری 2022ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکہ میں جیوری نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے معاملے میں جائے وقوعہ پر موجود تین سابق پولیس افسران کو مقتول کے شہری حقوق پامال کرنے کا مرتکب قرار دیا ۔مینیاپولس کے محکمۂ پولیس کے ان تینوں افسران پر الزام تھا کہ انھوں نے مئی 2020 فلائیڈ کی گرفتاری کی کوشش کے دوران جان بوجھ کر ان کی حالت کو نظر انداز کیا۔ جارج فلوئیڈ کی گرفتاری کے دوران ہلاکت کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے تھے اور اپریل
مزید پڑھیے


بھارت کی ریاستی دہشتگردی،2کشمیری نوجوان شہید

هفته 26 فروری 2022ء
سرینگر(نیٹ نیوز،کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔سرینگر میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔شدید برفباری میں کریک ڈائون جاری ہے مزید 7افراد گرفتارکرلئے گئے ،شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا گیا ہے جبکہ موبائل،انٹرنیٹ سروس بند ہے ،کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں 3نوجوانوں کوشہید کردیا دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں
مزید پڑھیے


یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا،فائرنگ،متعددفلسطینی زخمی،لاطینی امریکہ کے 220 دانشوروں کا اسرائیلی تعلیمی اداروں کابائیکاٹ

هفته 26 فروری 2022ء
غزہ (صباح نیوز)یہودیوں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا۔فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا ،قابض فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعددفلسطینی زخمی اور بے ہوش ہوگئے ، غرب اردن کا علاقہ خضر 3 دن سے کشیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے ،لاطینی امریکہ کے 220 دانشوروں نے اسرائیلی تعلیمی اداروں کابائیکاٹ کیا ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی،یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے
مزید پڑھیے


روسی فوج کیف کے نواح میں،پارلیمنٹ سے چند کلومیٹردور: روس کی مشروط پیشکش پریوکرین مذاکرات کیلئے تیار

هفته 26 فروری 2022ء

کیف،ماسکو،بیجنگ(نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں،92نیوز رپورٹ،اے ایف پی)روسی فوج پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلو میٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں پہنچ گئی۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے الزام عائد کیا کہ یوکرین نے مذاکرات کی بات چھیڑ کر اپنی فورسز کی از سرِ نو ترتیب شروع کی۔روس کی مشروط مذاکرات کی پیشکش پریوکرین بات چیت کیلئے تیارہوگیا۔صدارتی محل کریملن کے مطابق روسی صدر پوٹن نے یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی اورمنسک میں مذاکرات کیلئے بیلاروس کے صدر کو بھی مدعو کرلیا، پوٹن نے بیلاروس کے دارالحکومت
مزید پڑھیے


افغانستان :8پولیوورکرہلاک

جمعه 25 فروری 2022ء
کابل(اے ایف پی)افغانستان میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملے کر کے 8 ارکان کو ہلاک کردیا گیا۔ہلاکتیں مختلف واقعات میں ہوئیں، ایک کارکن کوتخار،7کو قندوز میں مارا گیا۔ طالبان نے کہا کہ وہ اس بیماری کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔ ماضی میں افغانستان اور پاکستان میں پولیو مہموں پر جاسوسی کا الزام لگایا گیا تھا، جبکہ کچھ علما نے ویکسین کو سازش قراردیا تھا۔ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا نے چار الگ الگ مقامات پر ہونے والی ان ہلاکتیں خوفزدہ ہیں۔اقوام متحدہ نے ایک
مزید پڑھیے








اہم خبریں