Common frontend top

بین الاقوامی


مختصر خبریں۔۔۔

بدھ 23 فروری 2022ء
اٹلانٹا( نیٹ نیوز) جارجیا میں ایک اوبر ڈرائیور نے حاملہ مسافر خاتون کو گولیاں مار دیں جس کی وجہ سے بچے کو قبل از وقت آپریشن کرکے بچانا پڑا۔٭ صنعا(نیٹ نیوز) یمن میں دوسری شادی کرنے والے شوہر کو پہلی بیوی نے نہ صرف اغوا کرکے تشدد کانشانہ بنایا بلکہ سسرالیوں سے بڑی رقم بطور تاوان بھی وصول کی۔٭نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی کان کن سشیل شکلا کو بیس سال کی محنت کے بعد26.11 قیراط کا ہیرا ملا ہے جس کی قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے ۔٭براسیلیا( اے ایف پی ) برازیل کے شہر پیٹرو پولیس میں
مزید پڑھیے


یوکرین تنازع:امریکہ،یورپی یونین کی روس پر پابندیاں

بدھ 23 فروری 2022ء
نیویارک ،برسلز(صباح نیوز) یوکرین تنازع پر امریکہ اور یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔یواین سیکرٹری جنرل گوتریس نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقوں کو آزاد تسلیم کرنا کیف کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے ،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پوٹن کے اقدام سے چیزیں غلط سمت میں جا رہی ہیں،جاپانی وزیر اعظم فومو کشیدا نے بھی روسی اقدام کی مخالفت کی ہے ،یوکرینی وزیر دفاع کی جانب سے جذباتی پیغام جاری کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے یوکرین سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے چین نے یوکرین کی صورتحال
مزید پڑھیے


ایران کا فوجی طیارہ رہائشی علاقہ میں گرکر تباہ،3افراد ہلاک

منگل 22 فروری 2022ء
تہران(نیٹ نیوز )ایران کا فوجی طیارہ رہائشی علاقہ میں گرکر تباہ ہونے سے 3افراد ہلاک ہوگئے ۔حادثہ مغربی شہری تبریز میں پیش آیا،مرنے والوں میں عملہ کے 2ارکان بھی شامل ہیں ،تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق پیر کو ایک ایرانی فوجی لڑاکا طیارہ شمال مغربی شہر تبریز کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ اس حادثے میں ایک شہری اور جہاز کے عملے کے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فلاحی تنظیم ہلالِ احمر کے مقامی سربراہ کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ ایک سکول سے ٹکرایا تھا۔
مزید پڑھیے


روس نے یوکرین کے دوعلاقے آزادتسلیم کر لئے ،امریکہ کی مذمت

منگل 22 فروری 2022ء
کیف،واشنگٹن (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین تنازع پر امریکہ ،روس نے کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔کیف پر حملہ نہ ہونے کی صورت میں امریکی صدر جوبائیڈن اورروسی صدر پوٹن کی ملاقات کا امکان ہے دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے روس میں اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے ،یوکرینی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان کانٹیکٹ لائن پرگولہ باری جاری ہے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی ہے مغربی رہنمائوں نے کہا ہے کہ روس پڑوسی پر حملہ کیلئے تیار ہے ،یورپین یونین نے یوکرین کے لیے 1.2 ارب یورو کی فوری معاشی امداد کا
مزید پڑھیے


ایرانی جوہری معاہدہ اسرائیل کیلئے زیادہ خطرناک ہوگا: نفتالی

منگل 22 فروری 2022ء
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ اسرائیل کیلئے زیادہ خطرناک ہوگا، تہران بغیر کسی پابندی کے جدید سینٹری فیوجز تیار اور انسٹال کر سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بینیٹ نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہا کہ مغرب اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ جو شکل اختیار کر چکا ہے وہ اپنے پیشرو سے کمزور ہو گا لیکن یہ اسرائیل کی ریاست کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ہے ، ہم ایک معاہدے کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو تقریبا ڈھائی سال تک جاری رہے
مزید پڑھیے



بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف امریکہ اور ایران میں مظاہرے ،لباس کا بتانا حکومتوں کی ذمہ داری نہیں: بیلا حدید

منگل 22 فروری 2022ء

نئی دہلی، بنگلورو (این این آئی) بھارت حجاب تنازع کے خلاف احتجاج دنیا بھر میں پھیلنے لگا، ایرانی طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔طلبہ نے حجاب پر پابندی کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ جس پر بھارت میں مسلم طالبات کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے ۔ طلبا نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا جائے ۔ دوسری طرف بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے باعث حالات کشید ہ ہیں، انہیں حالات میں ہمدردی
مزید پڑھیے


اسرائیلی فورسز کا قبلہ اول ،مظاہرین پر دھاوا،فائرنگ ، 100 سے زائد شدید زخمی

پیر 21 فروری 2022ء
غزہ(نیٹ نیوز ،این این آئی )اسرائیلی فورسز نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا بیحرمتی کی۔یہودیو ں نے شیخ جراح اور الخلیل میں مظاہرین پر دھاوابول دیا ،خواتین پر بھی تشدد کیا جس سے 100سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ، فلسطینی نوجوان شیخ جراح میں جبری طور پر فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے کے خلا ف احتجاج کررہے تھے ،صہیونی فورسز نے مظاہرین کو بری طرح مارا پیٹا، عورتوں کو بھی زمین پر گھسیٹا،پتھرائو سے یہودی آبادکارزخمی ہوگیا ،اونروا کے مطابق اردن میں شام سے آئے فلسطینی مہاجرین کی تعداد 19ہزارہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی قانون
مزید پڑھیے


روس ،بیلاروس کا مشقیں جاری رکھنے کا اعلان،مشرقی یوکرین میں دھماکے؛ امریکہ میں قومی سلامتی کا اجلاس

پیر 21 فروری 2022ء
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) مشرقی یوکرین میں ڈونیسک شہر کے وسط میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں، جس کے بعد لاؤڈ سپیکرز پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ روس اور بیلاروس نے فوجی مشقیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ،یوکرائن کی سرحد پر روس کی ایٹمی جنگی مشقیں آج ختم ہونا تھیں ۔یوکرین کے صحافی بٹوسونے ٹی وی پروگرام میں روس نواز سیاست دان نیسٹر پر حملہ کردیا گردن دبوچ لی منہ پر مکہ دے مارا۔ بیلاروس کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں فوجی نقل وحرکت پر جنگی مشقوں میں توسیع دی جارہی
مزید پڑھیے


ایران: جوہری معاہدے میں شمولیت کی شرائط منظور،سعودیہ کا مذاکرات کے نئے دور کا اعلان

پیر 21 فروری 2022ء
تہران،میونخ(نیٹ نیوز ،صباح نیوز ) ایرانی پارلیمنٹ میں جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کی شرائط منظور کرلی گئیں۔ تمام امریکی پابندیوں کا خاتمہ ،واشنگٹن ، یورپی ممالک کے بحال شدہ جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کی ضمانت بھی شرائط میں شامل ہیں دوسری جانب سعودی عرب نے ایران سے مذاکرات کے نئے دور کا اعلان کردیا،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کے مطابق سال 2015 کا معاہدہ بحال کیا جاتا ہے تو یہ علاقائی مسائل کے حل کا آغاز ہونا چاہیے نہ کہ اختتام،ایران کو بھی سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں ملک
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر :بھارتی مظالم جاری ،مزید درجنوں کشمیری گرفتار

پیر 21 فروری 2022ء
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ،مزید درجنوں کشمیری گرفتارکرلئے گئے ۔مقبوضہ کشمیر کی 13 جیلوں میں 4900 سے زائد شہری قید ہیں جن میں ،54غیر ملکی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے چھ اضلاع کے علاوہ جودھپور راجستھان کے 8 مقامات پر چھاپے مار کر28 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں سوپور، کپواڑہ، شوپیاں، راجوری، بڈگام، گاندربل اور راجستھان کے ضلع جودھپور میں آٹھ مقامات پر این آئی اے اہلکاروں نے چھاپے مارے این آئی اے نے ضلع راجوری کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں