اٹلانٹا( نیٹ نیوز) جارجیا میں ایک اوبر ڈرائیور نے حاملہ مسافر خاتون کو گولیاں مار دیں جس کی وجہ سے بچے کو قبل از وقت آپریشن کرکے بچانا پڑا۔٭ صنعا(نیٹ نیوز) یمن میں دوسری شادی کرنے والے شوہر کو پہلی بیوی نے نہ صرف اغوا کرکے تشدد کانشانہ بنایا بلکہ سسرالیوں سے بڑی رقم بطور تاوان بھی وصول کی۔٭نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی کان کن سشیل شکلا کو بیس سال کی محنت کے بعد26.11 قیراط کا ہیرا ملا ہے جس کی قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے ۔٭براسیلیا( اے ایف پی ) برازیل کے شہر پیٹرو پولیس میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 182 سے زائد ہو گئی ہے ۔٭ دبئی (این این آئی)جیٹ سوٹ کے موجد نے دبئی کے مستقبل عجائب گھرکے افتتاح کے موقع پرپروازکی ہے ۔٭ ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے ڈرون سمیت تمام فضائی کھیلوں پر پابندی میں توسیع کردی ہے ۔٭ نائیجر(اے ایف پی )نائیجیریا میں دہشتگردوں کے حملوں میں 18افراد مارے گئے ۔٭ قاہرہ (آن لائن) چین اور مصر نے غزہ کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کا عطیہ کیا ہے ۔٭ ڈاکار (این این آئی) سینیگال نے جرمنی سے مالی میں فوج تعینات رکھنے کا مطالبہ کردیا۔٭ برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے میانمار میں تیل اور گیس کی ایک سرکاری کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔٭ واشنگٹن(بیورو رپورٹ) امریکی سینٹ کے رکن ٹام کاٹن کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن پالیسی کی وجہ سے درجنوں مشتبہ افغان دہشتگرد امریکہ آئے۔