Common frontend top

بین الاقوامی


مزید امریکی فوج،جنگی سامان پولینڈ پہنچنا شروع ،روس سرحدی کشیدگی پر48 گھنٹوں میں مذاکرات کرے : یوکرین

منگل 15 فروری 2022ء
ماسکو،کیف (نیٹ نیوز ،این این آئی )مزید امریکی فوج،جنگی سامان پولینڈ پہنچنا شروع ہو گیا ۔یوکرین نے کہا ہے کہ روس سرحدی کشیدگی پر48 گھنٹوں میں مذاکرات کرے ،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یوکرین بحران میں کمی کیلئے متحرک ہو گئے ہیں بورس جانسن اتحادیوں سے مل کر کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں گے ،کینیڈا نے یوکرین سے اپنے فوجی یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جرمن چانسلر اولاف نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کیا توفوری پابندیاں عائد کردیں گے ،امریکہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کیلئے جھوٹا بہانہ بنا سکتا
مزید پڑھیے


اسرائیلی دہشتگردی،فلسطینی نوجوان شہید،41زخمی

منگل 15 فروری 2022ء
غزہ (این این آئی ،صباح نیوز)اسرائیلی فوج کی جاری دہشتگردی میں 17سالہ نوجوان محمد اکرم ابو صلاح شہید 42زخمی ہوگئے ۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنین میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کوشہید اور10 کو زخمی کردیا، اجتماعی سزا کے طورپر فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا ، اسرائیلی بارڈر پولیس نے محمد جارادت کے گھر کو مسمارکردیا ، اسرائیلی فوج کے آپریشن کے خلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا۔یہودی آباد کاروں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا بیحرمتی کی ،قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں پر چڑھائی کردی
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنا ہوگی:محبوبہ

منگل 15 فروری 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنی ہوگی جودفعہ370 کی منسوخی سے ختم نہیں ہوا ہے ۔محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بات کرنے پر انہیں بھارت دشمن قرار دیا جائے گاکیونکہ جو بھی بی جے پی یا اس کے ایجنڈے یا (نتھورام) گوڈسے کے خلاف بات کرتا ہے اس پر بھارت دشمنی کا
مزید پڑھیے


پاکستان ، ایران کا سرزمین ایکدوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق،پاکستان پر دہشتگرد حملے کو خودپر حملہ سمجھتے : احمدوحیدی

منگل 15 فروری 2022ء

اسلام آباد ،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) ایران کے وزیرداخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے گزشہ روز دورہ پاکستان کیا۔انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم ، آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اور ا یران میں برادرانہ تعلقات پر اظہاراطمینان کیا۔وزیر اعظم نے دونوں ملکوں میں تجارت اورروابط بڑھانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی بدحالی کو روکنے کیلئے عالمی برادری کے فوری اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان
مزید پڑھیے


ارامکو کے 4فیصد حصص سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈز کو منتقل

پیر 14 فروری 2022ء
ریاض (صباح نیوز)سعودی ارامکو کمپنی کے چار فیصد حصص مملکت کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کئے جا رہے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق فنڈ زمنتقلی کا مقصد معیشت کی ری سٹرکچرنگ کو سہارا دینا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس پی اے کے توسط سے اس امر کا اعلان سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے ۔محمد بن سلمان، جو کہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین کا عہدہ بھی رکھتے ہیں نے کہا کہ
مزید پڑھیے



حوثی حملے : امارات میں جدید امریکی جنگی طیارے تعینات

پیر 14 فروری 2022ء
واشنگٹن،صنعا (نیٹ نیوز،این این آئی)یمن میں حوثیوں کے متحدہ عرب امارات میں حالیہ غیر معمولی حملوں کے بعد جدید امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے خلیجی ملک کے فوجی ہوائی اڈے پہنچ گئے ۔امریکی فضائیہ کے مطابق ففتھ جنریشن کے طیارے امریکی حمایت کے کثیر جہتی مظاہرے کے طور پرابوظہبی کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچے ،تعیناتی خطے میں فضائی طاقت کو بڑھا دیگی۔دریں اثنا یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے صنعا میں جائز فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے ۔عرب اتحاد کے مطابق شہری ہوائی اڈوں ، مسافروں کے خلاف خطرات کے جواب میں
مزید پڑھیے


اسرائیلی فورسز کیساتھ تصادم، جھڑپیں،ہفتے میں 3فلسطینی شہید

پیر 14 فروری 2022ء
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی،صباح نیوز)فلسطین میں ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور تصادم کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ۔مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ میں فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو سنگ باری اور پٹرول بموں سے نشانہ بنایا۔درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے ۔ادھر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد
مزید پڑھیے


روسی ہتھیار ،فوجی تعینات، سفارتی عملے کا انخلا، منگل کو یوکرین پرحملے کا خدشہ

اتوار 13 فروری 2022ء
واشنگٹن،لندن (92 نیوزرپورٹ،صباح نیوز) امریکی اور یورپی میڈیا نے منگل یا بدھ کو یوکرائن پر روسی حملے کا خدشہ ظاہر کردیا۔روس نے ہتھیار اور فوجی تعینات کردیئے ہیں جبکہ کیف سے سفارتی عملہ کا انخلا بھی جاری ہے ،30 روسی جنگی بحری جہازوں کی کریمیا کے قریب مشقیں جاری ہیں ،امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی ہم منصب سے بات چیت کی گئی تاہم صورتحال جوں کی توں ہے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی دوسری جانب امریکی جنرل نے متعددممالک کے حکام سے رابطے کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نے حملے کی تاریخ دیتے ہوئے کہاہے کہ
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔

اتوار 13 فروری 2022ء
نئی دہلی(کے پی آئی)مشرقی لداخ میں چین کی فوج بھارتی علاقہ میں داخل ہوگئی،’’سورمے ‘‘ خاموش تماشائی بنے رہے ۔٭ریاض(این این آئی) سعودیہ عرب میں معذور نوجوان نے خود الیکٹرک وہیل چیئر تیار کرلی۔٭ینگون (این این آئی) میانمار میں فوجی جنتا نے پریڈ میں قومی یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے 814قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا ۔٭نئی دہلی (کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کا سالانہ بجٹ 17 مارچ کو بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز)دو امریکی سینیٹرز نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے )
مزید پڑھیے


مڈغاسکر:سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد120ہو گئی

اتوار 13 فروری 2022ء
انٹاناناریوو(این این آئی)مڈغاسکر میں طوفان بٹسیرائی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے جب کہ دس ہزار سے زائد لوگوں کا گھر تباہ ہوگیا ہے ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے کہا کہ 87 اموات ایک علاقے جنوب مشرقی مڈغاسکر میں ایکونگو ضلع میں ہوئیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے کہا کہ طوفان نے تقریبا 1 لاکھ 24 ہزار لوگوں ے گھروں کو نقصان پہنچایا، تقریبا 30,000 لوگ بے گھر ہونے کے بعد 108 مقامات پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔یہ سمندری طوفان گزشتہ ہفتے بحر ہند کے جزیرے سے ٹکرایا، جوکہ کم ہونے
مزید پڑھیے








اہم خبریں