Common frontend top

بین الاقوامی


پاکستان غریب ملک نہیں، معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہے : شاہ محمود

جمعه 18 فروری 2022ء
دبئی( نیوزایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہماری معیشت استحکام کے راستے پر گامزن اور5.37 فیصد گروتھ کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان غریب ملک نہیں, اﷲ تعالی نے ہمیں بے پناہ وسائل سے نوازا ہے ، بس ہمیں درست سمت درکار ہے ۔ جو ملک معاشی طور پر مستحکم نہ ہوں تو دنیا ان کی بات کو سنتی ضرور ہے لیکن توجہ نہیں دیتی، ہم نے اسی وجہ سے جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی ہے ، ہماری خواہش ہے ہم اپنی جغرافیائی پوزیشن
مزید پڑھیے


اترپردیش : باحجاب مسلمان خواتین پر ڈنڈے برسا دیئے گئے

جمعرات 17 فروری 2022ء
نئی دہلی،شملہ (92نیوزرپورٹ،این این آئی ) مودی کے بھارت میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی ، پولیس نے باحجاب مسلمان خواتین پر ڈنڈے برسا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے اتر پردیش میں مظاہرہ کرنے والی با حجاب مسلمان خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی،ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ با حجاب خواتین اترپردیش میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں اوران پر پولیس اہلکار تشدد کررہے ہیں جبکہ بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد ریاست ہما چل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔

جمعرات 17 فروری 2022ء
میڈرڈ(اے ایف پی) سپین کا بڑا جہاز کینیڈا کے ساحل کے قریب ڈوب گیا جسکے نتیجے میں 11ماہی گیر ہلاک ہو گئے ۔٭دی ہیگ (اے ایف پی) نیدرلینڈز میں جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کابل جیل کے سابق انچارج کیخلاف مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔٭پیرس (نیٹ نیوز) ورلڈ آرگنائزیشن فار اینمل ہیلتھ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں برڈ فلو تیزی سے پھیل رہا ہے ۔٭انقرہ(نیٹ نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے مستقبل میں مزید موثر اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔٭ تیگوسی گالپا (این این آئی)اپنے
مزید پڑھیے


افغان اثاثوں کی ضبطی، امریکہ نے ڈاکہ مارا:چین

جمعرات 17 فروری 2022ء
بیجنگ،واشنگٹن (صباح نیوز،ندیم منظور سلہری سے ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغان اثاثوں پر ڈاکہ مارا۔انہوں نے کہا واشنگٹن کا اقدام شرمناک اور اخلاقی گراوٹ ہے ، افغانستان کے تمام اثاثے واپس کئے جائیں، عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی عوام کا بھی ازالہ کیا جائے ،دوسری جانب امریکی ہاؤس اوور سائیٹ اینڈ ریفارم کمیٹی کے سرکردہ ریپبلکن اراکین نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان سے جلد بازی اور عجلت میں ہونے والے انخلاء سے متعلق تمام دستاویزات جاری کرے کہ کیا وجہ بنی کہ طالبان نے چند
مزید پڑھیے


سفارتکاری نے اثر دکھانا شروع کردیا، یوکرینی سرحد سے روسی فوج کا جزوی انخلا

بدھ 16 فروری 2022ء
ماسکو،واشنگٹن( اے ایف پی،نیٹ نیوز، صباح نیوز،آن لائن) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتکاری نے کام دکھانا شروع کردیا۔روس نے یوکرینی سرحد پر تعینات کچھ فوجی واپس بلا لئے جسے کشیدگی میں کمی کیلئے پہلا قدم سمجھا جا رہا ہے ۔ماسکو میں روسی صدر پوٹن نے جرمن چانسلر اولف شولز سے ملاقات میں کہاہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب موجود روسی فوجیوں کے جزوی انخلا کا فیصلہ کیاہے ، روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا، لیکن ہمارے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جائے ۔یوکرینی صدر نے آج بدھ کو یوم اتحاد کے طور پر منانے
مزید پڑھیے



بھارتی مکاری: کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں، دستاویزات غائب

بدھ 16 فروری 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے مکاری کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انٹرنیٹ سے دستاویزات کی غائب کردیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی ذرائع ابلاغ نے کئی دہائیوں سے جاری تنازع کو دستاویزی شکل دی ۔
مزید پڑھیے


افغانستان: سوویت یونین انخلا کو 33سال مکمل،عام تعطیل

بدھ 16 فروری 2022ء
کابل،دوحہ (این این آئی)سوویت یونین کے افغانستان سے انخلا کے 33سال مکمل ہونے پر افغانستان میں عام تعطیل کی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس احمداﷲ نے کہاکہ سوویت یونین کے افغان سرزمین سے نکل جانے کے 33 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔دوسری جانب طالبان رہنما عامر خان متقی نے قطر میں اہم ملاقاتیں کیں،امارات نے طالبان پر خواتین کے حقوق بحال کرنے کیلئے زور دیا ہے جبکہ خلیج تعاون کونسل کے سفیروں نے خواتین کو ملازمت کرنے
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔۔

بدھ 16 فروری 2022ء
نئی دہلی (آن لائن )بھارت کی سات ریاستوں میں 14 خواتین سے شادی کرنے والے 60سالہ شہری کو گرفتار کرلیا گیا ۔٭ٹو کیو (آن لائن)جاپان بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کو ترک کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ٭ غزہ (این این آئی)برطانیہ میں یہودی کمیونٹی کے نمائندوں نے جمعرات کو جیوش ہوم ایم کے بیزلیل سموٹریچ کے استقبال اور اس سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔٭ جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں ایک استادکو 13 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں عمر قیدکی سزا سنادی گئی۔٭جنیوا(صباح نیوز) سنگاپور میں 2 منشیات
مزید پڑھیے


کرناٹک: مسلم طالبات کاحجاب اتارنے سے انکار، امتحان کا بائیکاٹ، 8 مارچ عالمی یوم حجاب منانے کی تجویز

بدھ 16 فروری 2022ء
بنگلورو،اسلام آباد، بریڈ فورڈ (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع شیوموگا کے گورنمنٹ ہائی سکول کی 13طالبات کو سکول کے گیٹ پر روک کر حجاب اتارنے پر مجبور کیاگیا تاہم دسویں جماعت کے ابتدائی امتحانات کیلئے سکول آنے والی طالبات نے حجاب اتارنے سے انکار کر دیا ۔طالبات کو گیٹ پر اساتذہ نے روک کر حجاب اتارنے کے لیے کہا جس پر طالبات نے امتحان کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ والدین نے بھی بچیوں کا ساتھ دیا ۔ دوسری طرف مدھیہ پردیش کے ایک سکول میں باحجاب طالبات کوہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں
مزید پڑھیے


مختصرخبریں

منگل 15 فروری 2022ء
ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے چار آرٹسٹوں نے عرب ٹائیگر ڈے کو اپنے طریقے سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے المخواہ شہر میں ایک چٹان پر ٹائیگر کی تصویر بنائی ہے جس کے ہرطرف چرچے ہونے لگے ۔٭سری نگر(کے پی آئی) جموں میں بھارتی فضائیہ کے ہوائی اڈے کے قریب سے دو بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔٭تیونس سٹی (نیٹ نیوز ) تیونس کے صدر قیس سعید نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت ایک نیا جوڈیشل واچ ڈاگ قائم کر کے عدلیہ سے متعلق تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔٭ریاض (این این آئی)سعودی وزیر
مزید پڑھیے








اہم خبریں