Common frontend top

بین الاقوامی


بھارتی پارلیمنٹ: کشمیر ی اراکین سے حد بندی کیلئے تجاویز طلب

بدھ 02 مارچ 2022ء
نئی دہلی ،سری نگر(کے پی آئی) بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی حد بندی کمیشن نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو منصوبے کے لیے پر بھارتی پارلیمنٹ کے کشمیری آراکین سے 4 مارچ تک نئی تجاویز طلب کر لی ہیں۔4 مارچ کے بعدبھارتی حد بندی کمیشن منصوبے کی تجاویز عام کردے گا ۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو منصوبہ چھے مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو منصوبے کی تکمیل کے لیے فروری کے آخر میں بھارتی حد بندی کمیشن کی مدت میں
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔۔

بدھ 02 مارچ 2022ء
نیپیداو ( اے ایف پی ) میانمار کی ایک کان میں مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مزدور پھنس گئے ، میڈیا کے مطابق کم از کم 17 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ ٭میکسیکو سٹی ( اے ایف پی ) میکسیکو میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ،میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ٭ کینبرا( اے ایف پی )آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید سیلاب کے باعث نو افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ متعدد
مزید پڑھیے


روسی حملے تیز: مزید86ہلاک، 40میل لمبے فوجی قافلے کی کیف کی جانب پیشقدمی؛ یوکرین کی ای یو میں شمولیت کی درخواست منظور

بدھ 02 مارچ 2022ء
کیف، واشنگٹن، لندن (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز،این این آئی)روس نے یوکرین پر حملے تیز کردیئے ہیں، ، یوکرین کے شہر اوختیرکا کا فوجی اڈہ روسی حملے میں تباہ ہو گیا جبکہ 70 سے زائد اہلکارہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔خارکیف میں روسی بمباری نے 11 شہریوں کی جان لے لی ، ہلاک ہونیوالوں میں میڈیکل کابھارتی طالب علم نوین بھی شامل ہے ۔یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں ٹی وی ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں ٹی وی ٹاور کے
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر : بھارتی مظالم جاری، گرفتاریاں تیز؛ فرانس میں دستخطی مہم کی تیاریاں

پیر 28 فروری 2022ء
سرینگر،پیرس(کے پی آئی،این این آئی ) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید کئی شہری گرفتار کرلئے فرانس میں گرفتاریوں کیخلاف ایک ملین دستخطی مہم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برفباری کے دوران نام نہاد آپریشن جاری ہے ، صحافی فہد شاہ ایک اورجھوٹے کیس میں گرفتار کرلئے گئے ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ، ماس موومنٹ کی رہنما فریدہ بہن جی کی جانب سے حریت رہنماء غلام احمد گلزار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے ،برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے
مزید پڑھیے


پابندیاں لگیں تو جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ ختم، سزائے موت بحال کردیں گے :روس

پیر 28 فروری 2022ء
ماسکو (این این آئی)روسی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری میدویدیف نے دھمکی دی ہے کہ پابندیاں لگیں تو جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ ختم،سزائے موت بحال کردیں گے ۔انہوں نے کہا دنیا میں موجود معقول لوگ سمجھتے ہیں کہ مغربی و امریکی پابندیاں محض ایک افسانہ، دھوکہ دہی اور تقریر کا نمونہ ہیں،انہوں نے کہا ماسکو مغربی پابندیوں کے جواب میں مغربی اقوام کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے علاوہ امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے آخری معاہدے سے بھی نکل سکتا ہے ۔ممکن ہے کہ پھر روس اور مغرب ایک دوسرے کو دوربین سے دیکھیں۔دریں اثنا روس کے
مزید پڑھیے



شمالی کوریا کا امریکی دھمکیوں کے باوجوبیلسٹک میزائل کا آٹھواں تجربہ

پیر 28 فروری 2022ء
پیا نگ یانگ (این ای آئی )شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ سے شمالی کوریا نے ایسا کوئی نیا تجربہ نہیں کیا تھا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس کے دوران اب تک یہ اپنی نوعیت کا آٹھواں تجربہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت امریکی توجہ یوکرائنی تنازعے پر مرکوز ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق پیونگ یانگ کی طرف سے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح سات بج کر باون منٹ پر ایک میزائل
مزید پڑھیے


چین: ایک راکٹ سے 22 سیٹلائٹ خال میں بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم

پیر 28 فروری 2022ء
بیجنگ (این این آئی) چین نے لانگ مارچ-8کیریئر راکٹ کے ذریعے 22 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج کر ،ایک راکٹ کے ذریعے سب سے زیادہ سیٹلائٹس خلا میں چھوڑنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق اتوار کے روز بیجنگ وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 6 منٹ پر جنوبی صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ لانچنگ سینٹر سے سیٹلائٹس کو طے شدہ مدار میں چھوڑا گیا۔یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل ریموٹ سینسنگ خدمات، سمندری ماحول کی نگرانی، جنگلات کی آگ سے بچاؤ اور آفات کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔یہ،
مزید پڑھیے


افغانستان میں آپریشن کلین اپ، 6 داعش کارندوں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد گرفتار

پیر 28 فروری 2022ء
کابل ،واشنگٹن(نیٹ نیوز،این این آئی ) افغانستان کی امارات اسلامیہ کی پولیس نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 6 کالعدم تنظیم داعش کے کارندوں اور 9 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 53 افراد کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا، کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس
مزید پڑھیے


روسی فوج خارکیف میں بھی داخل، پوٹن کا ایٹمی فوج کو تیار رہنے کا حکم: یوکرین بیلاروس میں مذاکرات پر تیار:روسی میڈیا

پیر 28 فروری 2022ء

کیف،ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹ، رائٹرز،نیوز ایجنسیاں)روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے اور پندرہ لاکھ آبادی والے شہر خار کیف میں داخل ہوگئی ہے تاہم یوکرین نے روسی فوج کو شہر سے باہر دھکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ادھر گورنر کیف نے بھی دعویٰ کیا دارالحکومت میں ایک بھی روسی فوجی موجود نہیں ۔روس یوکرین تنازع کی صورت میں دنیاپر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلانے لگے ۔روسی صدر نے سٹریٹجک جوہری فورسز ( ایٹمی ڈیٹرنس فورسز) کوہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا، صدرپوٹن نے فیصلہ یوکرین حملے کے بعد مغربی ممالک سے تناؤ کے بعد کیا۔روسی صدر نے کہاپیارے ساتھیوں آپ
مزید پڑھیے


نیاورلڈآرڈر، پاکستان بڑے بلاکوں کی مجبوری: امریکی ماہرین

اتوار 27 فروری 2022ء
واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ورلڈ آرڈر بننے جارہا ہے پاکستان دونوں بڑے بلاکوں کی مجبوری بن گیا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی روس کے صدر پوٹن سے ایک کے بجائے تین گھنٹے ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان ہم آہنگی نے اسلام آباد کو طاقت فراہم کی، امریکہ کی بالادستی،بھارت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے ۔تفصیلا ت کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی فورسز کی جانب سے یوکرین پر مکمل قبضے کے بعد " نئے ورلڈ آرڈر" پر کام تیزی
مزید پڑھیے








اہم خبریں