نئی دہلی ،سری نگر(کے پی آئی) بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی حد بندی کمیشن نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو منصوبے کے لیے پر بھارتی پارلیمنٹ کے کشمیری آراکین سے 4 مارچ تک نئی تجاویز طلب کر لی ہیں۔4 مارچ کے بعدبھارتی حد بندی کمیشن منصوبے کی تجاویز عام کردے گا ۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو منصوبہ چھے مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی تشکیل نو منصوبے کی تکمیل کے لیے فروری کے آخر میں بھارتی حد بندی کمیشن کی مدت میں دو ماہ کا اضافہ کیا تھا ۔