Common frontend top

بین الاقوامی


ویانا میں فیصلہ کن جوہری مذاکرات‘ ایران کا سرخ لکیر سے پیچھے ہٹنے سے انکار

جمعرات 10 مارچ 2022ء
تہران،ویانا(نیٹ نیوز) ویانا میں فیصلہ کن جوہری مذاکرات جاری ہیں جبکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سرخ لکیر سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے ۔ایرانی سینئر مذاکرات کار کی دوبارہ ویانا آمد ہوئی ہے ایران کا کہنا ہے کہ امریکی جواب کا انتظار ہے دوسری جانب یورپی یونین نے کہا ہے کہ بات چیت کے کامیاب نتائج کے لیے سیاسی فیصلوں کی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تہران اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ ‘ ایک شہری شہید‘15 زخمی

جمعرات 10 مارچ 2022ء
جموں(صباح نے وز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں دھماکہ میں ایک شہری شہید اور 15زخمی ہو گئے ۔پولیس حکام کے مطابق ایک مصروف بازار میں دھماکہ ہوا،این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں ،پیر پنجال اور چناب وادی کے 28 ہزار ہندو مسلمانوں کیخلاف فورس میں شامل ہوگئے ۔ این آئی اے نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ بارہمولہ، پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں کئی گھروں پر چھاپے مارے ، خواتین اور بچوں سمیت دیگر مکینوں کو ہراساں کیا۔
مزید پڑھیے


آسٹریلیا میں طوفانی بارشیں سیلاب،ہلاکتیں20ہوگئیں

بدھ 09 مارچ 2022ء
سڈنی(آن لائن)آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں شدید بارش اورسیلاب سے ہلاکتیں20ہوگئیں ۔ مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے ۔سڈنی میں مسلسل 16 روز کی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں۔
مزید پڑھیے


خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق دینے کیلئے پر عزم :افغان حکومت

بدھ 09 مارچ 2022ء
کابل (آن لائن) افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہے ۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے کہا کہ یوم خواتین افغانستان کی عورتوں کے لئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا اچھا موقع ہے ،انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پرٹویٹ میں کہا کہ افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم خواتین افغانستان کی خواتین کے لئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا اچھا موقع ہے ۔
مزید پڑھیے


یوکرین نے روس کے دو مطالبات مان لئے؛ امریکہ ،یورپ کی روسی آئل کی درآمد پر پابندی

بدھ 09 مارچ 2022ء
ماسکو، کیف، واشنگٹن، سڈنی، ٹوکیو ( نیوز ایجنسیاں، 92 نیوز رپورٹ) یوکرین کے صدر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا، انہوں نے کہا نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریانگے ، یوکرین سے آزادی کا اعلان کرنے والے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپی یونین،برطانیہ اور امریکہ روسی تیل کی امپورٹ پرپابندی لگارہے ہیں۔ لٹویا کے دورے پر موجود نیٹو سربراہ نے کہا ہے کہ روس کی جنگ
مزید پڑھیے



مختصر خبریں۔۔۔

بدھ 09 مارچ 2022ء
ریاض،نیویارک (این این آئی) سعودی عرب نے نیوم منصوبہ کیلئے سرگرمیاں تیز کردیں امریکہ نے بھی مزید دفاعی تعاون کی پیشکش کی ہے ۔٭ ماسکو(این این آئی) یوکرین پرحملے کے بعد روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔٭جموں(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے 80 طلبا وطالبات یوکرین سے واپس مقبوضہ کشمیر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ 50سے زائدکشمیری طلبا یوکرین، پولینڈ، ہنگری اور رومانیہ کی سرحدوں پر موجود ہیں۔٭ یاموسسوکرو( اے ایف پی ) مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں عمارت گرنے سے 5افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہو
مزید پڑھیے


بھارتی فوجی کی فرینڈلی فائرنگ، 4 ساتھی ہلاک: 6 زخمی

پیر 07 مارچ 2022ء
امرتسر(92نیوزرپورٹ،این این آئی) بھارت کی بارڈرسکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 ساتھی اہلکار ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک جوان نے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔ اہلکار نے امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈرسکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹرز میں اندھا دھند فائرنگ کی،بھارتی ہیڈ کوارٹرز پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ بھارتی فوج میں ذہنی دبائوکے باعث خودکشیاں عام ہیں۔بھارتی میڈیا
مزید پڑھیے


ایرانی جوہری معاہدے کی ممکنہ بحالی، امریکی قانون سازوں کاکانگریس سے منظوری لینے کا مطالبہ

پیر 07 مارچ 2022ء
واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ایوان میں ریپبلکن پارٹی کے قانون سازوں مائیکل میک کاول، اسکاٹ پیری اورکلاڈیا ٹینی نے ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے جو بائیڈن انتظامیہ کے منصوبوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو دوبارہ معاہدہ کرنے سے پہلے کانگریس کی منظوری حاصل کرنی چاہئے ۔ صدر جو بائیڈن سے یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے جس سے اس کی نیوکلئیر پاور میں اضافہ ہو بلکہ دبائو ڈالنا چاہئے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں محدود ہو سکیں۔
مزید پڑھیے


امریکہ میں طوفانی بگولے سے تباہی ،کئی عمارتیں تباہ ، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

پیر 07 مارچ 2022ء
آئیووا(این این آئی)امریکہ کی ریاست آئیوا میں طوفانی بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں کئی عمارتیں تباہ اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونیوالوں میں 2 بچے بھی شامل جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ،گورنر کم رینالڈز نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ کی وسطی ریاست آئیووا میں طاقتور بگولے نے اپنے راستے میں آنے وای ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ کئی درخت، ہورڈنگز اور بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر گئیں۔رہائشی علاقوں میں کئی عمارتوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ مختلف
مزید پڑھیے


فلپائن میں مردوں کااونچی ہیل اور سینڈل پہن کر انوکھا مارچ

پیر 07 مارچ 2022ء
منیلا (این این آئی)فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مرد کارکنوں نے خواتین کے چپل اور سینڈل پہن کر خواتین کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے لیے ایک مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرے میں شرکت کرنے والوں مردوں نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر خواتین پر ’تشدد کے خاتمے ‘ اور ’خواتین کو با اختیار‘ بنانے کے کلمات درج تھے ۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مرد کارکنوں نے خواتین کے مختلف قسم کے چپل اور سینڈل پہنے تھے اور منیلا کی سڑکوں پر پلے کارڈز اٹھائے خواتین کے مسائل اجاگر کر رہے تھے ۔مارچ کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں