Common frontend top

بین الاقوامی


سرد جنگ کے بعد نیٹو کی آج سب سے بڑی فوجی مشقیں،27ممالک شریک

پیر 14 مارچ 2022ء
اوسلو (این این آئی)سرد جنگ کے بعد نیٹو کی آج سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع ہوں گی جس میں 27ممالک شریک ہوں گے ۔ 30ہزار فوجی ناروے میں صفر درجہ حرارت میں تربیت حاصل کریں گے ،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سربراہی اجلاس کا اہتمام کریں گے ،تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روس کے ہمسایہ ممالک اسکینڈینیوین اور بالٹک ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ سرد جنگ کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک کے موقع پر ایک سربراہی اجلاس کا اہتمام کریں گے ۔ یہ مشقیں ناروے میں شروع ہو گی۔میڈیارپورٹس کے
مزید پڑھیے


یوکرین کے فوجی اڈے پر روسی حملہ، 35 ہلاک ، ہمارے 1300 فوجی مارے جا چکے : زیلنسکی

پیر 14 مارچ 2022ء
کیف، ماسکو، واشنگٹن ، پیرس ( نیٹ نیوز، نیوز ایجنسیاں ) یوکرین میں پولینڈ کی سرحد کے قریب سب سے بڑے فوجی اڈے پر روس نے حملہ کردیا ، 35 افراد ہلاک ہوگئے ،اڈے پر نیٹو ٹرینرز بھی موجود تھے ، یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا جنگ میں ہمارے 1300 فوجی مارے جا چکے ، یوکرین میں روسی فائرنگ سے نیویارک ٹائمز کا صحافی مارا گیا، امریکہ نے یوکرین کو مزید ہتھیار اور 20 کروڑ ڈالر فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا جس پر روس نے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی، فرانس کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ
مزید پڑھیے


خاکروبہ کے بیٹے نے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کو ہرادیا

هفته 12 مارچ 2022ء
امرتسر ( نیٹ نیوز) خاکروبہ کے بیٹے نے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کو ہرادیا، عام آدمی پارٹی کے لابھ سنگھ اگوکے نے پنجاب کے موجودہ وزیرِ اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ لابھ سنگھ اگوکے نے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کو بدھوڑ کی نشست پر شکست دی ۔ 35 سالہ لابھ سنگھ اگوکے بدھوڑ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار تھے ۔ لابھ سنگھ بدھوڑ کے علاقے اگوکے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ایک موبائل فون شاپ پر کام کرتے تھے ۔ لابھ سنگھ کے والد کھیتوں میں مزدوری کرتے ہیں اور
مزید پڑھیے


دوحہ :پاکستان کے 16سالہ احسن رمضان ورلڈ سنوکرچیمپئن

هفته 12 مارچ 2022ء
دوحہ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سولہ سالہ احسن رمضان نے فائنل میں 30 سالہ ایرانی عامر سرکوش کو کانٹے کے مقابلے میں 6-5 فریمز سے شکست دے کر قطر میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ بیسٹ آف 11 فریمز پر مشتمل فائنل میں ایک موقع پر مقابلہ 5-5 فریمز سے برابر تھا۔ احسن رمضان اعصابی جنگ کے فیصلہ کن فریم میں 67-25 سے کامیابی حاصل کرکے عالمی چیمپئن بن گئے ۔ احسن رمضان سنوکر میں عالمی اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، قبل ازیں محمد یوسف اور محمد آصف نے ورلڈ
مزید پڑھیے


کورونا :7اموات، مسجد الحرام و مسجد نبوی میں بغیر فاصلہ10لاکھ افراد نے نماز جمعہ اداکی

هفته 12 مارچ 2022ء

اسلا م آباد ، لاہور (رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید 7 افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 30298ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراوروزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران39540کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.82فیصد رہی،723نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس17809ہو گئے ،677مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید956مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ابتک ملک بھر میں کوروناویکسین کی 219368557خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے میں 678788خوراکیں لگائی گئیں۔ ابتک 101881176 افراد کو مکمل ویکسین جبکہ 4869245کوبوسٹرڈوز
مزید پڑھیے



بھارتی دہشتگردی،3کشمیری شہید، سرپنچ قتل، لاپتہ فوجی کی لاش برآمد

جمعه 11 مارچ 2022ء
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں 3کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔ نامعلوم افراد نے ضلع پلوامہ میں سمیر احمد بٹ نامی سرپنج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا دوسری جانب تین روز سے لاپتہ جموں وکشمیر لائٹ انفنٹری کے ایک اہلکار سمیر احمد ملہ کی بڈگام سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے پلوامہ کے علاقے بٹ پورہ نینا میں دو جبکہ سری نگر کے علاقے حضرت بل میں ایک نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔
مزید پڑھیے


ریاستی انتخابات :مسلمانوں کے قاتل مودی کی جماعت آگے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کا راج

جمعه 11 مارچ 2022ء
نئی دہلی(نیٹ نیوز ) بھارت کے ریاستی انتخابات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کی جماعت آگے ہے جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کا راج ہے کانگریس متاثرکن کارکردگی میں ناکام رہی۔ بی جے پی کو اتر پردیش ، گوا، اتراکھنڈ اور منی پور میں برتری حاصل ہے ،نئی دہلی سے باہر عام آدمی پارٹی کی پہلی حکومت متوقع ہے ،تفصیلات کے مطابق بھارت میں فروری اور مارچ 2022 کے دوران پانچ ریاستوں میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیے


مختصر خبریں۔۔۔۔

جمعه 11 مارچ 2022ء
ٹوکیو (این این آئی) جاپان نے متنازع کریل جزائر پر ملکیت کا اپنا تاریخی دعویٰ دہرا دیا۔٭بیجنگ ( آن لائن) چین میں دیہی بحالی پروگرام کی وجہ سے اناج کی پیداوارساڑھے 6کھرب کلو سے متجاوز ہوگئی۔٭برلن (این این آئی)جرمنی میں عدالت نے اسلام اور مہاجرین مخالف اے ایف ڈی پارٹی کیخلاف تفتیش کی اجازت دیدی۔نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان کے ایک وزیر شانتی دھاریوال نے کہا ہے کہ راجستھان مردوں کی ریاست ہے اسی لئے ریپ بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔٭بیجنگ ( آن لائن) چین نے امریکہ کی جانب سے حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں تاخیر پر
مزید پڑھیے


ترکی میں روس ، یوکرین مذاکرات کا پہلا دورہ بے نتیجہ ختم؛روس حیاتیاتی ہتھیار استعمال کر سکتا : امریکہ

جمعه 11 مارچ 2022ء

واشنگٹن، کیف ، ماسکو ، لندن ( ندیم منظور سلہری سے ، نیوز ایجنسیاں، 92 نیوز رپورٹ ) ترکی میں روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کے درمیان پہلے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ۔ فریقین میں بات چیت کا اگلا دور متوقع ہے ۔ صدر پوٹن نے ٹی وی پر خطاب میں کہا روس میں اپنی خدمات معطل یا ختم کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیوں کے اثاثے قبضے میں لئے جا سکتے ہیں۔ روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری جاری رہی، کئی شہروں میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے
مزید پڑھیے


مختصر خبریں

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لکھنو (این این آئی) مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں چوری ہوئیں ویڈیو وائر ل ہوگئی۔٭واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست میسوری میں فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ شخص سمیت ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔٭ نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں تحقیقاتی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ سابق افسر نے 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔٭دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے این ایف ٹی کو ایک نیا روپ دیا ہے اب لاوارث کتوں کی کفالت کے لیے ان کے ڈیجیٹل عکس (اوتار) کے این ایف ٹی فروخت
مزید پڑھیے








اہم خبریں