اوسلو (این این آئی)سرد جنگ کے بعد نیٹو کی آج سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع ہوں گی جس میں 27ممالک شریک ہوں گے ۔ 30ہزار فوجی ناروے میں صفر درجہ حرارت میں تربیت حاصل کریں گے ،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سربراہی اجلاس کا اہتمام کریں گے ،تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روس کے ہمسایہ ممالک اسکینڈینیوین اور بالٹک ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ سرد جنگ کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک کے موقع پر ایک سربراہی اجلاس کا اہتمام کریں گے ۔ یہ مشقیں ناروے میں شروع ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشقوں میں 27 ممالک کے 30,000 سے زائد فوجی حصہ لیں گے جنہیں کولڈ ریسپانس ایکسرسائزکا نام دیا گیا ہے جو صفر درجہ حرارت میں تربیت حاصل کریں گے ۔