لکھنو (این این آئی) مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں چوری ہوئیں ویڈیو وائر ل ہوگئی۔٭واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست میسوری میں فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ شخص سمیت ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔٭ نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں تحقیقاتی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ سابق افسر نے 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔٭دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے این ایف ٹی کو ایک نیا روپ دیا ہے اب لاوارث کتوں کی کفالت کے لیے ان کے ڈیجیٹل عکس (اوتار) کے این ایف ٹی فروخت کئے جائیں گے ۔ ٭ نوئیڈا(این این آئی)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی سے ملحقہ ریاست یو پی کے علاقوں نوئیڈا اورگریٹر نوئیڈا میں گزشتہ دودنوں کے دوران 8لوگوں نے خودکشی کی ہے ۔٭ کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے شمالی ریاست نیوسائوتھ ویلز میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔٭لکھنئو(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا ہے کہ اگر اترپردیش میں بی جے پی برسر اقتدار آئی تو بھارت میں خانہ جنگی کی صورتحال پید اہو سکتی ہے ۔٭گوئٹے مالا (این این آئی)گوئٹے مالا کی کانگریس نے اسقاط حمل کیخلاف سزا کے قانون کی منظوری دیدی ہے ۔٭ انقرہ(نیٹ نیوز) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوک ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے ۔٭ رائے پور(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بجٹ پیش کرنے کے لیے گائے کے گوبر سے بنا بریف کیس اسمبلی میں لے گئے ۔٭ خرطوم(اے ایف پی)جنوبی سوڈان کے شورش زدہ علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات میں 36 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ ٭میڈرڈ(این این آئی)سپین کے سابق بادشاہ جوآن کارلوس نے کہا کہ اپنے خلاف تحقیقات بند ہونے کے باوجود ابوظہبی میں ہی قیام پذیر رہیں گے ۔