ٹوکیو (این این آئی) جاپان نے متنازع کریل جزائر پر ملکیت کا اپنا تاریخی دعویٰ دہرا دیا۔٭بیجنگ ( آن لائن) چین میں دیہی بحالی پروگرام کی وجہ سے اناج کی پیداوارساڑھے 6کھرب کلو سے متجاوز ہوگئی۔٭برلن (این این آئی)جرمنی میں عدالت نے اسلام اور مہاجرین مخالف اے ایف ڈی پارٹی کیخلاف تفتیش کی اجازت دیدی۔نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان کے ایک وزیر شانتی دھاریوال نے کہا ہے کہ راجستھان مردوں کی ریاست ہے اسی لئے ریپ بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔٭بیجنگ ( آن لائن) چین نے امریکہ کی جانب سے حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔