سرینگر(کے پی آئی،این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جماعت اسلامی کیخلاف دوبارہ کریک ڈائون شروع کردیا۔امیر سمیت 6ارکان سے 8گھنٹے تفتیش کی گئی۔جنوبی کشمیر میں فوجی گاڑی پردستی بم حملہ ہوا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ، فورسز نے علاقے کامحاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کردی۔ سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداﷲ نے کہا ہے کہ ہر ایک سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کامثالی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کردیں۔ بھارتی وزیرداخلہ کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔