Common frontend top

دلچسپ و عجیب


ہمالیہ میں پائی جانیوالی پھپھوندی کینسر کے خلاف بھی مؤثر

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
آکسفورڈ(ویب ڈیسک ) ہمالیائی خطوں میں ایک خوش رنگ فنگس سینکڑوں برس سے طبی مقاصد کیلئے استعمال ہورہی ہے اور اب اس سے کیمو تھراپی کی ایک نئی دوا کشید کی گئی ہے جو روایتی ادویہ سے 40 گنا زائد مؤثر اور طاقتور ہوسکتی ہے ۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ا س فنگس سے ایک مرکب کشید کیا ہے جسے کورڈائی سیپن کا نام دیا گیا ہے ۔مرکب میں بعض کیمیکل شامل کرکے اسے مضبوط بنایا جاتا ہے اس طرح کیمیکل سیدھا کینسر کے خلیات پر حملہ آور ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیے


صرف ایک گھنٹے میں ایک لٹر پانی صاف کرنیوالی ہائیڈروجن ٹکیہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
ٹیکساس(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں پینے کا صاف پانی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور اب ایک کم خرچ ہائیڈروجن ٹکیہ ایک لٹر دریائی پانی کو صرف ایک گھنٹے میں پینے کے قابل بناسکتی ہے ۔آسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے ایک نئی ہائیڈروجل ٹیبلٹ بنائی ہے جسے استعمال کرکے ایک گھنٹہ فی لیٹر پانی صاف کیا جاسکتا ہے ۔اب سائنسدانوں کی ٹیم نے تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری شروع کرنے پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔
مزید پڑھیے


موٹاپے کی وجہ بننے والے 14 نئے جین دریافت

بدھ 13 اکتوبر 2021ء
ورجینیا(ویب ڈیسک) دنیا میں اگر ایک جانب غذائی قلت کا راج ہے تو دوسری جانب بسیارخوری موٹاپے کو جنم دے رہی ہے ۔ اب ایک درجن سے زائد جین کا انکشاف ہوا ہے جو موٹاپے کی بلا کو براہِ راست بڑھاتے ہیں یا پھر روک بھی سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف ورجینیا کے سائنسدانوں نے 14 ایسے جین شناخت دیکھے ہیں جو براہِ راست چربی لاتے اور موٹا کرتے ہیں تاہم تین ایسے جین بھی ملے ہیں جنہیں سلا کر خود موٹاپے کو ٹالا جاسکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق زائد حراروں والی غذا، بے عملی، ورزش نہ کرنے اورشکرخوری کا پیچیدہ نظام
مزید پڑھیے


باغیچے میں رکھے معمولی مجسمے قدیم مصری نوادرات نکلے

بدھ 13 اکتوبر 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک گھر کے باغیچے میں عرصے سے رکھے دو مجسمے درحقیقت پانچ ہزار سال قدیم مصری نوادرات نکلے جن کی مالیت دو لاکھ اکتالیس ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے ۔ اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے ۔یہ مجسمے مصری مجسمے ابوالہول کی طرح تراشے گئے ہیں۔ ابوالہول کا مجسمہ اس وقت قاہرہ کے مشہور میدانِ اہرام میں موجود ہے جس کا چہرہ انسانی اور دھڑ کسی حیوان (غالباً شیر) کا ہے ۔
مزید پڑھیے


پینٹنگ والی چھوٹی سی پلیٹ 29 کروڑ روپے میں نیلام

اتوار 10 اکتوبر 2021ء
ایڈنبرگ(ویب ڈیسک) مٹی سے بنی ہوئی ایک پلیٹ 17 لاکھ ڈالر (29 کروڑ پاکستانی ) میں نیلام ہوئی ہے ۔سکاٹ لینڈ کے قدیم ترین نیلام گھر کو ایک پرانے دیہاتی مکان ’’لوووڈ ہاؤس‘‘ سے ملنے والی کئی چیزیں پچھلے سال معائنے کے لیے موصول ہوئیں۔ان میں سے ایک پلیٹ کو مکان کی ایک دراز میں رکھا گیا تھا جو شاید پچھلے دو سو سال سے یونہی بند پڑی تھی۔ یہ کوئی عام پلیٹ نہیں بلکہ بائبل کے قصوں کو مٹی کی پلیٹوں پر تصویری شکل دینے والے مشہور اطالوی مصور نکولا ڈا اربینو کا بنایا ہوا شاہکار ہے جو نیلامی
مزید پڑھیے



رسی پر چلنے ، فرش پر دوڑنے اور ہوا میں اڑنے والا ڈرون روبوٹ

هفته 09 اکتوبر 2021ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو دیکھنے میں تھوڑا مضحکہ خیز لگتا ہے کیونکہ یہ رسی پر چل کر کرتب دکھاتا ہے ، زمین پر چلتا ہے ، سکیٹنگ کا اسے شوق ہے اور یہ ہوا میں بھی اڑسکتا ہے ۔ اس کا نام لیونارڈو ہے جسے مختصراً لیو بھی کہا جاسکتا ہے ۔لیونارڈو درحقیقت ’لیگز آن بورڈ ڈرون‘ کا مخفف ہے ۔ یہ ٹڈے کی طرح اچھل سکتا ہے اور سکیٹنگ بھی کرسکتا ہے ۔ کیلٹیک میں خود کار نظام اور ٹیکنالوجی کے تیارکردہ اس روبوٹ میں کئی طرح کے جوڑ ہیں جن
مزید پڑھیے


دنیا میں سب سے لمبی زبان والا کیڑا نئی نوع قرار

جمعه 08 اکتوبر 2021ء
لندن(ویب ڈیسک )چارلس ڈارون نے انیسویں صدی میں اپنے سائنسی سفر کے دوران ایک بھنورے (موتھ) کا ذکر کیا تھا اور اب معلوم ہوا کہ سب سے لمبی زبان والا یہ کیڑا ایک بالکل نئی نوع ہے جس کا اندراج سائنسی لٹریچر میں نہیں کیا گیا تھا۔ اس بھنورے کو ڈاروِن موتھ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس بھنورے کا سائنسی نام زینتھوپان پریڈ کٹا ہے جس کی زبان 30 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے ۔ یہ بھنورا مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے اور صرف خاص پھول کا رس پیتا ہے ۔
مزید پڑھیے


جامد گھٹنوں میں ’’تیل‘‘ ڈال کر گنٹھیاکے علاج میں اہم پیشرفت

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
نیو جرسی (ویب ڈیسک )جس طرح جامد پرزوں اور مشینوں میں تیل ڈال کر انہیں رواں کیا جاتا ہے عین اسی طرح اب ماہرین نے جوڑوں کے درد کے شکار گھٹنوں میں چکنے مائع شامل کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے جس سے گنٹھیا کے مریضوں کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔جامعہ اوکلاہوما کے سائنسدانوں نے جوڑوں کی اینٹھن دورکرنے اور انہیں حرکت پذیر بنانے کیلئے جوڑوں کو چکنا رکھنے والے قدرتی مائع کی طرح ایک چکنا مواد بنایا ہے ۔ جب اسے چوہوں پر آزمایا گیا تو نہ صرف اس سے متاثرہ جوڑوں میں بہتری ہوئی بلکہ جوڑوں کے
مزید پڑھیے


پولیس کو ’’گندے ڈائپر‘‘ چرانے والے کی تلاش

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
ٹورنٹو(ویب ڈیسک) کینیڈین پولیس آج کل ایک ایسے چور کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے کچرے کے ڈبے سے بچوں کے گندے ڈائپر چرائے ہیں۔ یہ ’’واردات‘‘ کینیڈین شہر ٹورنٹو کے ڈینفرتھ اینڈ کاکسویل ایوینیوز کے علاقے میں واقع ایک بے بی ڈے کیئر سینٹر کے باہر ہوئی۔بے بی ڈے کیئر سینٹر کے ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ مبینہ چور ایک نوجوان تھا جو کچرے کے ڈبے میں سے بچوں کے درجنوں گندے ڈائپر چوری کرکے لے گیا ہے ۔ ٹورانٹو پولیس اب تک اسے ڈھونڈنے میں ناکام ہے ۔
مزید پڑھیے


نیند کے دوران دماغ کی صفائی کرنے والی ٹوپی

پیر 04 اکتوبر 2021ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی فوج نے ایسی ٹوپی بنانے کے لیے 28 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں جو دوران نیند نہ صرف فوجیوں کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھے گی بلکہ دماغ میں جمع ہوجانے والے فاسد مادّوں کی صفائی بھی کرے گی۔واضح رہے کہ اب تک کی تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو اسی دوران ایک قدرتی نظام ہمارے دماغ کی صفائی بھی کررہا ہوتا ہے ۔اسی تحقیق کو مزید آگے بڑھانے اور میدانِ جنگ میں امریکی فوجیوں کی دماغی صحت بہتر رکھنے کے لیے پنٹاگون نے ٹیکساس میں واقع رائس یونیورسٹی
مزید پڑھیے








اہم خبریں