Common frontend top

دلچسپ و عجیب


بھالو نے بھوکے بچوں کیلئے کچرے کے ڈبے کھنگال ڈالے

پیر 28 جون 2021ء
استبول( نیٹ نیوز) ممتا کی کوئی زبان نہیں ہوتی ، وہ خود بھوکی رہ سکتی ہے لیکن بچوں کو بھوکا نہیں رکھ سکتی ۔ ترکی کے شہر میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بے زبان بھالو نے بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے کچرے کے ڈبوں کو کھنگال ڈالا۔بھالو نے سڑک پر موجود کئی کچرے کے ڈبوں کو کھنگالا تو اس میں سے ایک میں کھانا نکل آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے ملنے کے بعد بھالو اور اس کے بچے خوب مزے سے کھانا کھار ہے ہیں۔
مزید پڑھیے


قوس قزح جیسے رنگوں والا سانپ، دیکھنے والے حیران

پیر 28 جون 2021ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) دنیا میں کئی جاندار ایسے ہیں جن کی ظاہری خوبصورتی یا خصوصیات دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ، ایسے ہی ایک سانپ کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے جے بریور نامی ایک شخص نے پوسٹ کیا ہے ۔ جے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریپٹائل زو کا بانی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورج کی شعاعیں جب سانپ پر پڑتی ہیں تو سانپ کی جلد قوس قزح کے رنگوں جیسی ہوجاتی ہے ۔ یہ سانپ رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہلاتے ہیں ۔اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 70
مزید پڑھیے


چاول میں ہیضے کی ویکسین انسانی آزمائشیں کامیاب

اتوار 27 جون 2021ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک ) جاپانی سائنسدانوں نے جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے ہیضے کی ویکسین والے چاول تیار کرلیے ہیں جبکہ انسانوں پر ان کی ابتدائی آزمائشیں بھی کامیاب ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ ہیضہ، پولیو یا کسی بھی دوسری بیماری سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ویکسینز کو بہت سرد ماحول میں محفوظ رکھنا پڑتا ہے ، چاہے وہ قطروں کی شکل میں پلائی جانے والی ویکسینز ہوں یا انجکشن کے طور پر لگائی جانے والی ویکسینز۔ یہ نئی ویکسین، چاولوں کو پیس کر تیار کی گئی ہے جبکہ اسے عام درجہ حرارت پر لمبے عرصے محفوظ رکھا جاتا ہے اور
مزید پڑھیے


اومیگا تھری کی کمی قبل از موت کی وجہ بن سکتی ہے : تحقیق

هفته 26 جون 2021ء
نیویارک(ویب ڈیسک) اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی تکرار اس وقت بہت سننے میں آرہی ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ جسم میں اس اہم عنصر کی کمی ہوبہو تمباکو نوشی جیسی ہی بری ہے جو قبل ازوقت موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے ۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اومیگا تھری انڈیکس کا اتار چڑھاؤ خون کے ٹیسٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے ۔طویل عرصے سے جاری سٹڈی میں میں دل کے امراض کے خطرات کو نوٹ کرتے ہوئے خطرے کا سکوربورڈ بنایا گیا ہے ۔ جس میں عمر، جنس، تمباکونوشی، بلڈپریشر، ذیابیطس، سسٹالک بلڈ پریشر اور
مزید پڑھیے


غبارہ نما کیپسول میں خلا کی سیر ٹکٹ صرف دو کروڑ روپے

هفته 26 جون 2021ء
فلوریڈا( ویب ڈیسک) نجی کمپنیوں کی جانب سے خلا تک یا اس کے کنارے تک جانے کی دوڑ جاری ہے ۔ اسی تناظر میں اب ایک اور کمپنی نے ایک غبارے نما کیپسول بنایا ہے جس کی بدولت عام افراد کو کچھ دیر کیلئے خلا کی سر کرائی جاسکے گی۔ اس خوبصورت غبارے کو سپیس شپ نیپچون کے نام دیا گیا ہے ۔جس میں ہیلیم گیس بھری گئی ہے ۔غبارے کے نیچے ایک لمبی اور مضبوط تار ہے جسکے ساتھ مسافر بردار کیپسول بندھا ہے جس میں آٹھ مسافروں اور ایک پائلٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
مزید پڑھیے



ایک ناشپاتی روزانہ رکھے خوبصورت اور توانا

جمعه 25 جون 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے ، جو غذائی افادیت میں کسی طور سیب سے کم نہیں، ناشپاتی اہم اینٹی آکسیڈینٹس اور صحت بخش فائبر سے بھرپور پھل ہے ۔چکنائی اورکولیسٹرول سے پاک غذائیت سے بھرپور ایک ناشپاتی روزانہ کھانے سے بہت سی جان لیوا بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔دل اور شریانوں کے لیے بہترین غذاکے ساتھ ذیابطیس کے خطرات کو کم کرتی ہے ۔ معدافتی نظام کو مظبوط بناتی ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ناشپاتی روزانہ کھانے سے آپ خوبصورت اور توانا رہتے ہیں ۔
مزید پڑھیے


زہریلے سانپوں کو بھی کھا جانے والی خوفناک مکڑیاں

جمعه 25 جون 2021ء
جنیوا(ویب ڈیسک )کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی مکڑی اپنی جسامت سے کہیں بڑے سانپ کا شکار کرکے اسے کھا سکے ؟ جدید سائنسی تحقیق نے اس سوال کا جواب ’’ہاں‘‘ میں دیا ہے ۔امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے مکڑیوں کے ہاتھوں سانپوں کے شکار سے متعلق 319 واقعات بیان کیے ہیں جو تقریباً تین سو سالہ ریکارڈ پر موجود ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ مکڑیوں کی جسامت صرف 0.6 سینٹی میٹر سے 1.1 سینٹی میٹر ہوتی ہے لیکن پھر بھی یہ مکڑیاں مضبوط اور الجھا ہوا جالا بنا کر سانپوں کا شکار کرتی ہیں اور ان
مزید پڑھیے


کافی جگر کے امراض سے بچانے میں انتہائی مفید قرار

جمعرات 24 جون 2021ء
لندن(ویب ڈیسک ) اگر آپ کافی کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ باقاعدگی سے اس کا استعمال جگر کے کئی امراض کو روک سکتا ہے۔ ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ کافی انسٹنٹ ہو، کیفی نیٹڈ ہو یا ڈی کیفی نیٹڈ، اگر آپ پابندی سے دو کپ روزانہ پیتے ہیں تو جگر متاثر ہونے کاخدشہ 21 فیصد تک ٹل سکتا ہے ۔ اسی طرح فیٹی لیور کے مرض کے خطرے کو ٹالنے میں 20 فیصد تک اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ مجموعی طور پر کافی پینے والے خواتین و حضرات میں
مزید پڑھیے


امریکہ میں بینائی سے محروم شطرنج کی چیمپئن

بدھ 23 جون 2021ء
کیلیفورنیا(ویب دیسک )شطرنج کو بادشاہوں کا کھیل کہا جاتا ہے ، لیکن آج ہم آپ کا تعارف شطرنج کی ایک ایسی کھلاڑی سے کروارہے ہیں جو برق رفتاری سے اپنے مخالف کو زیر کر دیتی ہے اور دنیا کے بہترین شطرنج کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں۔ 41 سالہ جیسیکا لاؤسر کی ایک خوبی انہیں دنیا کے دیگر چیمپئنز سے ممتاز کرتی ہے ۔ ایسے کھیل میں جہاں عقاب جیسی تیز نظروں کی ضرورت ہو وہاں جزوی نابینا جیسیکا نے اپنی دھاک جمائی ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیے


چینی انجینئر نے ’’ سیلف بیلنسنگ ‘‘ والی سائیکل تیار کر لی

پیر 21 جون 2021ء
بیجنگ ( نیٹ نیوز) چین سے تعلق رکھنے والے انجینئر زی ہوئی نے ایک ایسی سائیکل بنائی ہے جس پر سواری کے لیے اب توازن قائم رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سائیکل خود بخود چلنے کے قابل ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زی نے اس سائیکل کی تشکیل میں رفتار ناپنے والے جدید آلے کا استعمال کیا ہے ، اس میں لائٹ ڈیٹیکشن اینڈ رینگنگ (Lidar) سینسر بھی نصب کیا گیا ہے جو کہ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ سے آگاہ کرے گا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں