واشنگٹن( نیٹ نیوز) دنیا میں کئی جاندار ایسے ہیں جن کی ظاہری خوبصورتی یا خصوصیات دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ، ایسے ہی ایک سانپ کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے جے بریور نامی ایک شخص نے پوسٹ کیا ہے ۔ جے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریپٹائل زو کا بانی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورج کی شعاعیں جب سانپ پر پڑتی ہیں تو سانپ کی جلد قوس قزح کے رنگوں جیسی ہوجاتی ہے ۔ یہ سانپ رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہلاتے ہیں ۔اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔