فلوریڈا( ویب ڈیسک) نجی کمپنیوں کی جانب سے خلا تک یا اس کے کنارے تک جانے کی دوڑ جاری ہے ۔ اسی تناظر میں اب ایک اور کمپنی نے ایک غبارے نما کیپسول بنایا ہے جس کی بدولت عام افراد کو کچھ دیر کیلئے خلا کی سر کرائی جاسکے گی۔ اس خوبصورت غبارے کو سپیس شپ نیپچون کے نام دیا گیا ہے ۔جس میں ہیلیم گیس بھری گئی ہے ۔غبارے کے نیچے ایک لمبی اور مضبوط تار ہے جسکے ساتھ مسافر بردار کیپسول بندھا ہے جس میں آٹھ مسافروں اور ایک پائلٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔