نیویارک(ویب ڈیسک) اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی تکرار اس وقت بہت سننے میں آرہی ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ جسم میں اس اہم عنصر کی کمی ہوبہو تمباکو نوشی جیسی ہی بری ہے جو قبل ازوقت موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے ۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اومیگا تھری انڈیکس کا اتار چڑھاؤ خون کے ٹیسٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے ۔طویل عرصے سے جاری سٹڈی میں میں دل کے امراض کے خطرات کو نوٹ کرتے ہوئے خطرے کا سکوربورڈ بنایا گیا ہے ۔ جس میں عمر، جنس، تمباکونوشی، بلڈپریشر، ذیابیطس، سسٹالک بلڈ پریشر اور ٹوٹل کولیسٹرل (ٹی سی) اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول شامل ہیں۔