Common frontend top

دلچسپ و عجیب


زلزلے درختوں کی افزائش میں اضافہ کرتے ہیں: تحقیق

هفته 06 نومبر 2021ء
ہیمبرگ(ویب ڈیسک ) زلزلوں سے غیرمعمولی تباہی ہوتی ہے لیکن اب ایک فائدہ یہ سامنے آیا ہے کہ ان کی بدولت درختوں کی بڑھوتری میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ۔سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن زلزلوں کی شدت خود زیرِ زمین پانی اور ان میں موجود مفید غذائی اجزا و نمکیات کو الٹ پلٹ کرکے رکھ دیتے ہیں۔ زلزلوں سے زمین کے نیچے پانی کے چشموں کا بہاؤ تیز ہوتا ہے اور ان کی سطح بلند ہوتی ہے ۔ پودوں کی جڑوں کو پانی کی وافر مقدار ملتی ہے اور یوں پودا تیزی سے نمو پاتا
مزید پڑھیے


چین میں بچوں کے سر گول کرنیوالے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ

جمعه 05 نومبر 2021ء
بیجنگ(ویب ڈیسک )چین میں ان دنوں بچوں کے سر مکمل گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے چین میں جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے ۔اب والدین ایسے مخصوص تکئے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں کہ جو ان کے نزدیک بچوں کے سرکو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔ ان آلات کی فروخت اب باقاعدہ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکی ہے ۔
مزید پڑھیے


سائنسدانوں نے ’’گرم سیاہ برف‘‘بنا لی

جمعه 05 نومبر 2021ء
شکاگو(و یب ڈیسک) برف کا نام آتے ہی ذہن میں ٹھنڈی اور سفید چیز کا خیال آتا ہے لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے زبردست دباؤ اور بلند درجہ حرارت پر پانی کو سیاہ رنگت والی برف میں تبدیل کرلیا ہے ۔تکنیکی زبان میں یہ ’سپرآیونک آئس‘ کہلاتی ہے جسے عام زبان میں ’گرم سیاہ برف‘ کہا جاتا ہے ۔اس بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ شاید برف کی یہی قسم یورینس اور نیپچون سیاروں کی گہرائی میں موجود ہے ، جس کی وجہ سے ان دونوں سیاروں کا عجیب و غریب مقناطیسی میدان بھی وجود میں آتا ہے ۔
مزید پڑھیے


خلائی سٹیشن میں مرچیں اگانے کا تجربہ کامیاب

جمعرات 04 نومبر 2021ء
نیو یارک(ویب ڈیسک)عالمی خلائی اسٹیشن میں پہلی بار مرچیں اگانے کا تجربہ کیا گیا ہے ۔ ان مرچوں کو وہاں رہنے والے خلانوردوں نے کھایا ہے اور ان کا ذائقہ بھی بہترین قرار دیا ہے ۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ کے منصوبے ’ہیبی ٹیٹ 4‘ کے تحت زمین سے مرچوں کے بیج خصوصی تجربہ گاہ میں اگائے گئے جس سے چند روز بعد ان بیجوں سے پودے نکل آئے جو اگلے دو ماہ میں خاصے بڑے ہو کر اس قابل بھی ہوگئے کہ ان میں مرچیں اُگنے لگیں۔ جن سے عربی شوارماتیار کیا گیا جو کھانے میں بہترین تھا۔
مزید پڑھیے


پانی پر اُڑنے والی کشتی ڈیزائن کرلی گئی

بدھ 03 نومبر 2021ء
میلان(ویب ڈیسک) مختلف ممالک کے تین اداروں نے مشترکہ طور پر ایک ایسی جدید بادبانی کشتی ڈیزائن کر لی ہے جو پانی پر تقریباً اُڑتے ہوئے ، تیز رفتاری سے آگے بڑھ سکے گی۔یہ کشتی جسے ’’پرسیکو ایف 70 ہائپربوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی لمبائی 70 فٹ ہوگی۔یہ تفریحی مقاصد کے علاوہ بادبانی کشتیوں کی ریس میں بھی استعمال ہوسکے گی۔ اس پر لمبے بادبان نصب ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے ۔
مزید پڑھیے



سویابین سے دمے کی شدت کم انسانوں میں تصدیق ہونا باقی

بدھ 03 نومبر 2021ء
اوساکا(ویب ڈیسک ) جاپانی سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات سے معلوم کیا ہے کہ خمیر شدہ سویابین کی غذائی مصنوعات سے دمے کی علامات اور شدت میں کمی آتی ہے ، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان نتائج کی انسانوں میں تصدیق ہونا باقی ہے ۔تجربات کے دوران چوہوں کو خمیری سویابین سے بنا ہوا ایک غذائی سپلیمنٹ کھلایا گیا جو ’’اِمیوبیلنس‘‘ کے نام سے دستیاب ہے ۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ سویابین کے استعمال سے دمے کی شدت کم ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیے


مکھیاں بھی مرض سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھتی ہیں

منگل 02 نومبر 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) جب جب شہد کے چھتے میں کوئی طفیلیہ (پیراسائٹ) آجاتا ہے تو مکھیاں اس سے سماجی فاصلہ اختیار کرلیتی ہیں۔ اس پر یونیورسٹی کالج لندن اور اٹلی کی جامعہ سیساری نے مشترکہ تحقیق کی ہے ۔تحقیق میں شریک ماہر پروفیسر ایلی سانڈرو سائنی کہتے ہیں کہ ’ یہ عام طفیلیے (پیراسائٹ) کی چھتے پر موجودگی اور مکھیوں کے سماجی تعلقات میں تبدیلی کی پہلی واضح شہادت ہے ۔مکھیاں سماجی جاندار ہوتی ہیں اور ایک دوسرے کو پروان چڑھاتی ہیں۔ لیکن جب جب ان کے سماجی روابط میں کسی انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے تو وہ باہمی فاصلے
مزید پڑھیے


رنگ بدل کر امراض شناخت کرنے والی نینوٹیک پٹی

منگل 02 نومبر 2021ء
میلبورن(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں رنگ بدل کر امراض شناخت کرنے والی نینوٹیک پٹی تیار کی گئی ہے جس کی تیاری میں پانچ سال لگے ہیں جس کو اے نینوایم سلائیڈ کا نام دیا گیا ہے جسے پلازمون فزکس کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس میں چارج شدہ ذرات میں الیکٹرون کی طرح تھرتھراہٹ ہوتی ہے ۔ اس میں چاندی کے ذرات کی باریک پرت چڑھائی جاتی ہے اور آزاد پھرنے والے الیکٹرون کیلئے فیلڈ بن جاتا ہے ۔ اس طرح نمونے میں مرض کی شناخت آسان ہوجاتی ہے ۔
مزید پڑھیے


جس انگوٹھی کو سمجھا بیکار اسی نے کر دیا مالا مال

پیر 01 نومبر 2021ء
لندن ( نیٹ نیوز) برطانیہ میں ایک خاتون گھر میں بیکار پڑی انگوٹھی کو پھینکنے جارہی تھیں جب اتفاق سے انہیں علم ہوا کہ اس انگوٹھی میں 34 قیراط کا ہیرا جڑا ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، گھر سے غیر ضروری سامان نکال رہی تھیں جس میں مصنوعی زیورات بھی شامل تھے جن کو وہ پھینکنے جا رہی تھیں لیکن ایک پڑوسی نے انہیں جیولر کے پاس جانے کا کہا جس نے خاتون کو ہیرے سے متعلق بتایا جس کی مالیت 20لاکھ پائونڈ یعنی 47 کروڑ سے زائد روپے ہے۔اب
مزید پڑھیے


ٹوپی نما ماحول دوست فٹبال سٹیڈیم دیکھ کر سب حیران

پیر 01 نومبر 2021ء
دوحہ( نیٹ نیوز) گرم صحرا میں کسی چوڑی روایتی ٹوپی کی طرح دکھائی دینے والی یہ چیز دراصل ایک فٹبال سٹیڈیم ہے جسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کیا گیا ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا، اس منفرد سٹیڈیم کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے ۔ اس کا نام ’الثمامہ سٹیڈیم‘ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ سے کچھ دوری پر صحرا میں واقع ہے ۔اس کی تعمیر کچھ دن پہلے ہی مکمل ہوئی ہے جبکہ اسے قطر کے معروف ماہرِ تعمیرات، ابراہیم محمد جیداہ نے ڈیزائن کیا ہے ۔ ابراہیم جیداہ کے مطابق، الثمامہ سٹیڈیم کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں