بیجنگ(ویب ڈیسک )چین میں ان دنوں بچوں کے سر مکمل گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے چین میں جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے ۔اب والدین ایسے مخصوص تکئے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں کہ جو ان کے نزدیک بچوں کے سرکو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔ ان آلات کی فروخت اب باقاعدہ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکی ہے ۔