واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی فوج نے ایسی ٹوپی بنانے کے لیے 28 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں جو دوران نیند نہ صرف فوجیوں کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھے گی بلکہ دماغ میں جمع ہوجانے والے فاسد مادّوں کی صفائی بھی کرے گی۔واضح رہے کہ اب تک کی تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو اسی دوران ایک قدرتی نظام ہمارے دماغ کی صفائی بھی کررہا ہوتا ہے ۔اسی تحقیق کو مزید آگے بڑھانے اور میدانِ جنگ میں امریکی فوجیوں کی دماغی صحت بہتر رکھنے کے لیے پنٹاگون نے ٹیکساس میں واقع رائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو خصوصی ذمہ داری دی ہے ۔