نیو جرسی (ویب ڈیسک )جس طرح جامد پرزوں اور مشینوں میں تیل ڈال کر انہیں رواں کیا جاتا ہے عین اسی طرح اب ماہرین نے جوڑوں کے درد کے شکار گھٹنوں میں چکنے مائع شامل کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے جس سے گنٹھیا کے مریضوں کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔جامعہ اوکلاہوما کے سائنسدانوں نے جوڑوں کی اینٹھن دورکرنے اور انہیں حرکت پذیر بنانے کیلئے جوڑوں کو چکنا رکھنے والے قدرتی مائع کی طرح ایک چکنا مواد بنایا ہے ۔ جب اسے چوہوں پر آزمایا گیا تو نہ صرف اس سے متاثرہ جوڑوں میں بہتری ہوئی بلکہ جوڑوں کے درمیان گھس جانے والی نرم کرکری ہڈی کی افزائش بھی بڑھی۔