Common frontend top

سعدیہ قریشی


عید تو غزہ میں بھی آئے گی


عید تو غزہ میں بھی آئے گی مگر کس حال میں کہ اس کا تصور ہی رونگٹے کھڑے کر دینے کو کافی ہے۔اسی خیال نے رمضان بھر چین نہیں لینے دیا ایک چبھن مسلسل محسوس ہوتی رہی۔رمضان اس حوالے سے بہت عجیب گزرا اس میں گزشتہ رمضانوں جیسی خوشی کا عنصر غائب تھا۔رمضان المبارک ہمیشہ سے بڑے عقیدت و احترام اور خوشی سے منانے کی روایت ہمارے ہاں موجود رہی ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے پہلے شعبان ہی میں تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ دینے دلانے کے لیے خریداری کا آغاز ہو جاتا ہے، تحائف جن
بدھ 03 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

گوگل ڈوڈل اور تصویری صحافت !

اتوار 31 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ گوگل کے ویب پیج پر ان کا لوگو کبھی کسی خاص دن کے موقع پر تبدیل کیوں ہو جاتا ہے . مثلاً پاکستان کا یوم آزادی ہو تو گوگل کا یہ لوگو سبز اور سفید رنگ میں پاکستان کے پرچم کی تصویر کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اسی طرح آٹھ فروری 2024ء کو پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر بھی گوگل نے پاکستان کی جغرافیائی حدود میں اپنے آفیشل لوگو کو تبدیل کیا اسے گوگل ڈوڈل کی اصطلاح کا نام دیا گیا ہے۔گوگل آفس میں اس کا باقاعدہ
مزید پڑھیے


راگنی کی کھوج میں

بدھ 27 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
نجیبہ عارف کی آپ بیتی کو میں نے ابھی گزرے سرما کی راتوں میں پڑھا اور بہت دنوں تک اس کی گرفت میں رہی۔ کتاب انتہائی دلچسپ ہے۔اس کی نثر بہت طاقتور ہے۔زندگی کی بہت سی ان کہی حقیقتوں کو اور روح میں سر اٹھاتے سوالوں کو جس سچائی اور قادر الکلامی سے انہوں نے سچ سچ بیان کیا ہے وہ بہت پر اثر ہے۔ اس کتاب کی بنیادی طور پر دو سطحیں ہیں، ایک تو اس کی اوپری سطح ہے، جس میں تحریر کا جمالیاتی اور تخلیقی حسن ہے اور وہ کشش جو ایسی آپ بیتی میں ہوتی جسے لکھنے
مزید پڑھیے


مسلم دنیا کے مردہ ضمیر کے نام

اتوار 24 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
یہ تقریر فن خطابت اور متن کی فصاحت و بلاغت کاایک شاندار نمونہ ہے۔ کاش کہ او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا جائے، جس میں 57 مسلمان ملکوں کے نمائندے موجود ہوں اور ایک بڑی سکرین پر اس ویڈیو کو سنایا بھی جائے اور دکھایا بھی جائے اور اس وقت تک یہ عمل دہرایا جائے جب تک ستاون اسلامی ملکوں کے نمائندوں کے ضمیر نہیں جاگتے۔ پھر ایک خیال آیا کہ عرب لیگ کے ممبر ملکوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس ہو اور اس اجلاس کایک نکاتی ایجنڈا اسی تقریر کی سماعت گری ہو۔کیا خبر کے جذبہ ایمانی
مزید پڑھیے


مجرم لاڈلے ، محنت کش سوتیلے

جمعه 22 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
مجرموں کے ساتھ بہترین سلوک، سرکار کے خزانے سے ان کی زندگی کو سہولت آمیز کرنے کے لیے عملی اقدامات ، پنجاب کی جیلوں میں قید ہزاروں مجرموں کے لیے سرکار کا خزانہ حاضر ہے ،جبکہ یہیں پنجاب میں لاکھوں محنت کش سرکار کے سوتیلے پن کا شکار غربت اور افلاس کی گھٹن میں زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹ رہے ہیں۔،وزیراعلی مریم نواز شریف کا حالیہ کوٹ لکھپت جیل کا دورہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ جب وزیراعلی قیدی خواتین کو پلیٹیں پیش کر رہی تھیں تو مجھے اپنا وہ پرانا کالم یاد آگیا جو میں نے اسی
مزید پڑھیے



عافیہ کے لیے عافیت کی کوشش !

بدھ 20 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
کم و بیش ہر برس مارچ میں ایک کالم عافیہ صدیقی کے حوالے سے ضرور لکھا جاتا ہے ۔یہ کالم کیا ایک دستک ہوتی ہے ۔جو اس وقت کے اہل اختیار اور صاحب دربار کے ضمیروں پر دی جاتی ہے۔اپنے بے مایا سے لفظوں کے ساتھ اہل اختیار کے دروازے پر یہ دستک دینا مجھ پر فرض بھی ہے اور ایک قرض بھی۔ محمد ایوب عافیہ رہائی موومنٹ کے گلوبل کوارڈینیٹر ہیں۔ عافیہ کے مسئلے کو وہ ہر لحاظ سے میڈیا کا حصہ بنائے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیونکہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ یہاں کوئی سسٹم
مزید پڑھیے


دانشورانہ املاک پر ڈاکہ قابل تعزیر کیوں نہیں؟

اتوار 17 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
"تصویر ادھوری رہتی ہے" کہ عنوان سے گزشتہ دنوں امبانی فیملی پر ایک کالم لکھا جو اللہ کے کرم سے بے حد وائرل ہوا ۔اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ لوگوں نے امبانی کی ٹریلین ڈالرز دولت کے کی گود میں چمچماتی زندگی کے گلیمر موجود اس کمی اور ادھورے پن کو دیکھا جسے دولت پورا نہیں کرسکی اور مسائل کے گرداب میں پھنسی اپنی زندگیوں میں موجود اللہ کی ان شمار نعمتوں کو محسوس کیا جسے ہل من مزید کی ہوس میں ہم نظر انداز کرتے ہیں۔بہرحال لفظوں کو قبولیت ملی اور کالم سوشل میڈیا پر سینکڑوں
مزید پڑھیے


ہم کیسے مسلمان ہیں؟

بدھ 13 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
لیجیے رمضان کا آغاز ہو چکا اور ہم نے اب اپنی مسلمانی ثابت کرنے کے لیے ہر چیز پر ناجائز منافع خوری کر نی ہی کرنی ہے۔مجال ہے کہ ہمارے روزے ،نمازیں، تراویح ہمیں ناجائز منافع خوری سے روکیں۔کئی عرب ملکوں میں اس ماہ مبارک کے ساتھ بڑی بہت خوب صورت روایتیں جڑی ہوئی ہیں۔ رمضان کے آغاز پر ہی ضرورت زندگی کی تمام چیزوں میں خاطر خواہ کمی کر دی جاتی ہے تاکہ امیر غریب تمام رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہو سکیں پھر عید کی آمد کی وجہ سے بھی کپڑوں جوتوں میں ڈسکاؤنٹ آفر کیا جاتا ہے
مزید پڑھیے


غزہ کی شام غریباں اور استقبال رمضان

اتوار 10 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
مسلم دنیا میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔اس مقدس مہینے کے ساتھ خوشیوں سے بھری بہت سی روایتیں جڑی ہیں۔لیکن اس بار دل بے طرح اداس ہے اور یہ اداسی بعض اوقات ایک عجیب قنوطیت کی شکل میں ڈھل جاتی ہے جب کسی چیز میں دل نہیں لگتا صبح اور شام کے اوقات میں بے کیفی سے بھر جاتی ہیں اپنی پسند کے مشغلوں میں جی نہیں لگتا۔ مسکراہٹ روٹھ جاتی اور چہرے پر ایک تناؤ بسیرا کرلیتا ہے پھر میں خود کو کھوجتی ہوں تو دل کے کونے میں غزہ کی اداسی کی لہو لہان گھٹڑی پڑی ہے۔اس
مزید پڑھیے


گھنے جنگل کو رستہ،تھر کو بادل کررہی ہوں

جمعه 08 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
کالم عورتوں کے عالمی دن آٹھ مارچ کو شائع ہونا تھا سوچا کیوں نا اس بار عورتوں کے عالمی دن پر کچھ شعری انتخاب کالم کا حصہ بنائیں۔عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے کالم کا جمالیاتی احساس بھی بڑھے گا اور خواتین شاعرات کی تخلیقات کے توسط سے ان کا اظہاریہ عمومی طور پر بھی عورت کے "اظہار ذات" کی نمائندگی کرے گا۔ کچھ شاعرات کے کلام سے انتخاب کیا ہے، عورت کے احساس کی کائنات میں جھانکئے اور جانیے کہ وہ اپنی زندگی کی آدرشوں خوابوں اور نارسائیوں کی ان کہی کو کیسے زبان دے رہی ہے۔ نظم: سمجھوتہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں