Common frontend top

ظہور دھریجہ


جینوا کنونشن اور پاکستانی معیشت


سیلاب متاثرین کیلئے جینوا میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے دوران عالمی اداروں اور مختلف ممالک نے پاکستان کو 10ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خطیر امدادی رقم ہے اور اس سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام میں مدد ملے گی، اس امدادی رقم کو شفافیت کے ساتھ متاثرین تک پہنچایا گیا تو اس سے آئندہ زراعت کی ترقی اور زرعی پیداوار میں اضافے سے ملکی معیشت کو بڑا سہارا مل سکتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کی ایک ایک پائی متاثرین
بدھ 11 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

پٹرول 500 روپے لیٹر، بجلی 100 روپے یونٹ

منگل 10 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
ایک طرف مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے تو دوسری طرف آٹے کا بحران ہے اور سرکاری سیل پوائنٹس پر لمبی قطاریں ہیں۔ میر پور خاص سندھ میں ایک مزدور جاں بحق ہو چکا ، بلوچستان میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں، دوسری طرف حکمران جماعت پیپلز پارٹی وسیب کے صدر اورسابق گورنر مخدوم احمد محمود نے اپنی جماعت کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی میں تجویز دی ہے کہ پٹرول کی قیمت 500 روپے لیٹر اور بجلی 100 روپے یونٹ کر دی جائے۔ اُن کے اس بیان سے ملک کے بے حال غریب عوام کے زخموں پر
مزید پڑھیے


آٹے کا بحران ،مہنگائی کا طوفان

اتوار 08 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، آٹے کے بحران اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، ظلم یہ ہے کہ نہ تو وزیر اعظم ذمہ داری لینے پر تیار ہیں اور نہ ہی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کوئی اقدامات کئے ہیں۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق فلور ملز کی جانب سے گندم کی پسائی کم اور سبسڈائز آٹے کی بجائے 15 کلو کا پرائیویٹ آٹا تیار کر کے بھاری منافع کمایا جا رہا ہے، فلور
مزید پڑھیے


کشمیریوں کا حق خود ارادیت

جمعه 06 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
گزشتہ روز یوم کشمیر پاکستان کے علاوہ آزاد کشمیر ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں منایا گیا، ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکالی گئیں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ 75 سال بیت گئے کشمیری آج بھی مشکلات کا شکار ہیں، ایک لحاظ سے ان کی نسل کشی بھی ہو رہی ہے ، عالمی اداروں خصوصاً اقوام متحدہ کو اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ یہ اس کی ذمہ داری اور فرائض میں بھی شامل ہے۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے
مزید پڑھیے


ذوالفقار علی بھٹو ۔ ایک قومی لیڈر

جمعرات 05 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
5جنوری بھٹو کی سالگرہ ہے، قومی رہنمائوںکے تہواران کی یاد کے ساتھ ان خیالات کے اور نظریات کی تجدید کے حوالے سے منائے جاتے ہیں ، اگر قومی رہنمائوں کے نظریے پر عمل نہ ہو تو پھر تہوار منانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ ہزار اختلاف کے باوجود یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک قومی لیڈر تھے ’’غریب کو اپنے ہونے کا احساس‘‘ دے کر بلا شبہ بھٹو نے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ۔ پاکستان کی سیاست بھٹو کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے ، بھٹو ایک شخص نہیں ایک سوچ کا نام
مزید پڑھیے



نئی امنگوں کے ساتھ آگے بڑھا جائے !

منگل 03 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
اچھے شعر کی خاصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ یاد رہتا ہے، ایک خوبصورت شعر ’’صبح ہوتی ہے ، شام ہوتی ہے، زندگی یونہی تمام ہوتی ہے‘‘ زندگی کا ایک سال اور بیت گیا ، نیا سال نئی امنگوں کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔ پچھلے سال کی امنگوں کو کرونا کی وباء نے نیست و نابود کر دیا تھا۔ معاشی حوالے سے بھی گزشتہ سال بہتر نہیں تھا، گزشتہ سال کے قریباً چار ماہ عمران خان کے تھے اور بقیہ آٹھ ماہ پی ڈی ایم کے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور
مزید پڑھیے


شاکر شجاع آبادی کی سالگرہ

پیر 02 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
سرائیکی زبان کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کی 67 ویں سالگرہ کی تقریب ان کے آبائی گائوں راجہ رام شجاع آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شاکر شجاع آبادی کی فن ، فکر اور شاعری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر شاکر شجاع آبادی کی وفات کی افواہ اڑائی گئی تو عظیم شاعر احمد خان طارق ان دنوں حیات تھے ‘ انہوں نے بہت بڑی بات کی ، ان کا کہنا تھا کہ ’’ شاعر تو مر کر بھی زندہ رہتا ہے ۔ نہ جانے یہ کون
مزید پڑھیے


سرزمین مظفر گڑھ

جمعه 30 دسمبر 2022ء
ظہور دھریجہ
انگریز دور میں ڈسٹرکٹ گزیٹر شائع ہوتے تھے، جس سے متعلقہ ضلع کے تمام حالات و واقعات سے مکمل آگاہی دی جاتی تھی، ڈسٹرکٹ گزیٹر میں تاریخ ، ثقافت، جغرافیہ ، ضلع کے قدیم آثار اور شخصیات بارے بہت کچھ جاننے کو مل جاتا تھا۔ انگریز چلے گئے، اب ڈسٹرکٹ گزیٹر شائع نہیں ہوتے، البتہ اپنے طور پر بعض اہل قلم کوششیں کرتے رہتے ہیں، جس سے کسی بھی علاقے کی تاریخ ، ثقافت، سیاست اور وہاں کی شخصیات بارے جاننے کو بہت کچھ مل جاتا ہے۔ ایسی ایک شخصیت شہزاد خان کی ہے جو کہ محکمہ اطلاعات میں افسر
مزید پڑھیے


محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت

منگل 27 دسمبر 2022ء
ظہور دھریجہ
دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے 15 سال گزرنے کے بعد فضا پہلے دن کی طرح آج بھی سوگوار ہے ۔ محترمہ کی شہادت نے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو غمزدہ کیا ، وہ پاکستانی سیاست کی آبرو اور پاکستان کے غریب عوام کی آس امید اور تمنا تھیں ، ان کا قتل کروڑوں جمہوریت پسند غریب انسانوں کی آرزئوں کا قتل ہے ۔27 دسمبر لیاقت باغ راولپنڈی میں اپنی شہادت سے کچھ دیر پہلے محترمہ بینظیر نے کہا کہ پنڈی نے مجھے بہت دکھ دیئے ہیں اور کچھ خوشیاں بھی ، انہوں
مزید پڑھیے


قائد اعظم کا یوم ولادت اور کرسمس ڈے

اتوار 25 دسمبر 2022ء
ظہور دھریجہ
25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا یوم ولادت بھی ہے اور مسیحی بھائیوںکا کرسمس ڈے بھی ۔ اہل وطن اور دنیا میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محمد علی جناح ؒکو قوم نے قائد اعظم کا خطاب دیا جو 1938ء سے ان کے اصل نام سے بھی زیادہ مشہور ہو گیا۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی دستور ساز اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے اس عوامی خطاب کو سرکاری طور پر منظورکیا گیا ۔ قائد اعظم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں کھارادر کی بستی
مزید پڑھیے








اہم خبریں