Common frontend top

ظہور دھریجہ


پاکستان کا ایٹمی پروگرام !


پاکستان کا ایٹمی پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ حقیقت ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستان کئی مرتبہ جارحیت کا شکار ہوا مگر پاکستان نے آج تک نہ تو کوئی جارحیت کی اور نہ ہی کسی ملک پر حملہ آوار ہوا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جو کہ ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا صرف امن و دفاع کیلئے ہے۔ یہ نصف صدی کا قصہ ہے پل دو پل کی بات نہیں! پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کرتا آ رہا ہے اور ایٹمی پروگرام کی حفاظت بھی کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ناقدین
اتوار 19 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

رمضان کی آمد اور ذخیرہ اندوزی

جمعه 17 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل ہی قلبی روحانیت محسوس ہونے لگتی ہے اور دل میں کچھ اس طرح کی اضطرابی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے جیسے مدتوں سے کسی اپنے بہت پیارے مہمان کا انتظار ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلم ممالک نہ صرف رمضان کا احترام اور اہتمام کرتے ہیں بلکہ غیر مسلم ممالک بھی اس ماہ مقدس کے احترام میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کر دیتے ہیں۔ خصوصی رمضان ڈسکائونٹ پیکیج متعارف کروائے جاتے ہیں۔ مسلم بھائیوں کے لئے بڑے بڑے افطار دسترخوان سجائے
مزید پڑھیے


ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات !

جمعرات 16 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کوڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات ہیں، وفاقی حکومت پی پی کے اعتراضات نہیں دیکھتی تو سندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔اسی طرح وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کے تحفظات دور نہ ہوئے تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے ۔ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، بلکہ یہ کہنا زیادہ بہتر ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آصف زرداری کی مرہون منت ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ جو حکومت کے مالک ہیں ان کو بھی تحفظات ہیں
مزید پڑھیے


توشہ خانہ اور ہمارے سیاستدان

بدھ 15 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
عمران خان کی گھڑی کی وجہ سے توشہ خانہ کے ایشو کو اچھالا گیا، مگر جب حقیقت سامنے آئی تو توشہ خانہ ایک ایسا حمام ثابت ہوا جس میں تمام مقتدر، سیاستدان بے لباس نکلے۔ توشہ خانہ کیا ہے؟۔ ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔ یہاں جمع ہونے والے
مزید پڑھیے


ڈی جی کینال حادثہ!!

پیر 13 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
چوٹی زیریں سے سخی سرور کو جانے والے زائرین کے ٹریکٹر ٹرالی کو ایئرپورٹ روڈ پر فوجی چھاونی کے قریب حادثہ میں50 کے لگ بھگ افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ایک درجن کے لگ بھگ میتیں نکالی جا چکی ہیں۔ جبکہ باقی ابھی لا پتہ ہیں۔ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوال اٹھتے ہیں آج تک ٹریفک قوانین کی پابندی کیوں نہیں کرائی جاتی۔ دیہاتوں میں 99 فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں ہوتے اور نہ ہی وہ تربیت یافتہ ڈرائیور ہوتے ہیں لیکن
مزید پڑھیے



خواتین کے حقوق۔ پاکستان کا نمبر 146

اتوار 12 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
خواتین کا عالمی دن پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں بھی جوش و خروش سے منایا گیا،اس موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا،جس میں خواتین کے مسائل اور خواتین کی فلاح کے لئے اقدامات تجویز ہوئے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ سیمینارز، سمپوزیم، کانفرنسیں اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں مگر عملی طور پر ترقی کی بجائے تنزلی ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کی ایک خوفناک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کو حقوق دینے میں پاکستان 146ویں نمبر پر ہے اور سب سے آخر میں افغانستان ہے۔
مزید پڑھیے


سرائیکی کلچر ڈے دھوم دھام سے منایا گیا

جمعرات 09 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
گزشتہ روز وسیب میں سرائیکی کلچر ڈے دھوم دھام سے منایا گیا۔ ملتان آرٹس کونسل اور ملتان ٹی ہائوس میں بڑی تقریبات منعقد ہوئیں۔ اس کے علاوہ وسیب کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک رہنے والے وسیب کے لوگوں نے سرائیکی ثقافتی تہوار منایا۔ ملتان میں منعقد ہونیوالی افتتاحی تقریب میں سید یوسف رضا گیلانی کی نمائندگی اُن کے بھائی سابق ایم پی اے سید مجتبیٰ گیلانی نے کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائیکی تہذیب اور ثقافت ہزاروں سالوں پر محیط ہے اور نیلی سرائیکی اجرک اس خطے کی پہچان بن چکی ہے۔ ان
مزید پڑھیے


پاکستان ایکسپریس اور وطن پرست ڈرائیور!

اتوار 05 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتوں پر حملہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان مسلح اور مشتعل تھے اور جتھے کے ساتھ عدالت میں آئے اور چڑھائی کر دی۔ ملکی ابتر سیاسی و معاشی صورتحال کے پیش نظر لڑائی جھگڑے نہیں افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔ اقتدار کی جنگ میں عام آدمی کچلا جا رہا ہے اور ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے۔ توانائی کے بحران سے بیشتر صنعتیں بند اور لاکھوں مزدور بیروزگار
مزید پڑھیے


پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری

جمعرات 02 مارچ 2023ء
ظہور دھریجہ
ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیسے کی جائے ؟ یہ ایک سوال ہے۔ اس کی تفصیل میں محکمہ مردم شماری نے بتایا ہے کہ محکمہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تیار ہے جہاں کاغذ اور قلم کے روایتی استعمال کو ترک کرتے ہوئے ٹیبلیٹس اور آن لائن ایپلیکشنز کو استعمال کیا جائے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے کیا تربیت یافتہ عملہ اور ڈیجیٹل سہولتیں محکمہ کے پاس موجود ہیں؟ ابھی چند سال پہلے محکمہ ریونیو پنجاب کا ریکارڈ ڈیجیٹل کیا گیا تو مشکلات پہلے
مزید پڑھیے


ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے فنڈز

منگل 28 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
وقت کا پہیہ چل رہا ہے۔ جس طرح دن رات میں رات دن میں تبدیل ہو رہی ہے اسی طرح آج جو شہر ہیں کل گائوں تھے اور آج کے بڑے شہر گزشتہ ایام میں قصبات ہوں گے۔ شہر جب وجود میں آتے ہیں تو شہری مسائل دیہاتوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ شہروں کی ترقی ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔ پاکستان میں پسماندہ علاقوں کے شہری مسائل سب سے زیادہ ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام شہروں کو برابر ترقی دی جائے اور وسائل کی مساویانہ تقسیم ہو۔ اچھی بات ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سٹی ڈویلپمنٹ انیشی
مزید پڑھیے








اہم خبریں