Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


ایک اور بلی کی برآمدگی


جماعت اسلامی نے پشاور میں بہت بڑی ریلی نکالی۔ بہت لوگ آئے جو پرجوش بھی تھے۔ ریلی کا نام سمجھ نہیں آیا: کشمیر بچائو ریلی۔ اس سے کیا مراد ہے؟ کیا آزاد کشمیر بچانے کی بات ہو رہی ہے۔ ایسا ہے تو بے فکر رہیے۔ آزاد کشمیر بچا بچایا ہے(کم از کم فی الحال)۔ شیخ رشید کا خطاب سنا ہو گا۔ فرماتے ہیں بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو پھر بھارت میں گھاس اگے گی نہ گھنٹیاں بجیں گی۔ اس خبرداری کے بعد بھارت کے آزاد کشمیر پر حملے کا کوئی خدشہ باقی نہیں رہا اور اس سے
منگل 27  اگست 2019ء مزید پڑھیے

انڈونیشیا ۔ ایک اور مشرقی تیمور کا خطرہ

پیر 26  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
انڈونیشیا میں ایک اور مشرقی تیمور بنائے جانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے یا کی جا رہی ہے۔ مشرقی تیمور تو پھر بھی ایک بہت چھوٹا سا علاقہ ہے جسے نقشے پر ڈھونڈنا بھی مشکل ہو جاتاہے۔ چار پانچ ہزار مربع میل رقبہ اور آٹھ دس لاکھ آبادی والا ایک ننھا منا سا علاقہ لیکن ممکنہ طور پر اس بار جس علاقے سے انڈونیشیا کو محروم ہونا پڑ سکتا ہے‘ وہ بہت بڑا ہے۔ لگ بھگ پونے پانچ لاکھ مربع کلو میٹر (پاکستان سے کچھ چھوٹا) رقبے اور بے پناہ قدرتی وسائل ‘ معدنیات اور جنگلی حیات سے مالا
مزید پڑھیے


کراچی کا اجڑا دیار

جمعه 23  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
پانی‘ کیچڑ،کچرے اور غلاظتوں کے سونامی میں ڈوبے ہوئے کراچی کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہاں کا منظر نامہ دلچسپ ہے تو یہ سنگدلی ہو گی لیکن کیا کیجیے‘ منظر دلچسپ ہو تو اسے دلچسپ ہی کہیں گے‘ کچھ اور کہنے کی مغالطہ آرائی تو نہیں کریں گے۔ دنیا بھر میں بھی اور پاکستان میں بھی سرعام تشدد کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اکثر میں پٹنے والے کی جان چلی جاتی ہے۔ یہ مناظر دیکھنے کے لئے سینکڑوں لوگ جمع ہو جاتے ہیں اور منظر کی دلچسپی کی وجہ سے وہ جس مہم پر گھر سے نکلے
مزید پڑھیے


تبدیلی کی قربان گاہ پر

جمعرات 22  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
مولانا فضل الرحمن سے پریس کانفرنس میں کشمیر کے حوالے سے سوال کیا گیا تو فرمایا‘ جب تک میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تھا‘ کسی کو کشمیر کا سودا کرنے کی جرأت نہیں ہوئی۔ میرے جاتے ہی سودا ہو گیا۔ اخبار نویس جواب سن کر مسکرا دیے۔ حالانکہ معاملہ مسکراہٹ کا سزاوار نہیں تھا۔ مولانا کا چہرہ بھی سنجیدہ تھا اور لہجہ بھی‘ پھر بھی کچھ اخبار نویسوں نے اسے ازراہ تفنن والا جواب سمجھا۔ یہ بات پیپلز پارٹی اور اے این پی کے لیڈروں نے بھی کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا بیان ہے کہ بھینسوں کے بعد کشمیر بھی بیچ
مزید پڑھیے


بھارت سے بھارت تک

بدھ 21  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
امریکی جریدے فارن پالیسی نے لکھا ہے کہ بھارت کی طرف سے جموں میں ہندوئوں کو آباد کر نے سے کشمیری مسلمانوں کے ووٹ کم ہو جائیں گے جریدے کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے۔یہ تو سب تفصیل سے آ چکا ہے۔ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی آبادی کا منصوبہ رکھتا ہے بلکہ وہاں سے کشمیریوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو پاکستانی علاقے کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے اور وہ جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہتا ہے، وہی شمال مشرق کے صوبے آسام میں بھی کر رہا ہے۔ مقبوضہ
مزید پڑھیے



ٹائیگر نہیں بطخ

منگل 20  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے نیا اور چشم کشا انکشاف یہ فرمایا ہے کہ پاکستان کا مقصد اسے ایشیئن ٹائیگر بنانا نہیں تھا بلکہ ریاست مدینہ کا قیام تھا۔ لازم ہے کہ وزیر اعظم کے فرمائے ہوئے ہر فرمودے کو مستند مانا جائے۔ اس کے برعکس ماننے، اختلاف کرنے یا تنقید کا اشارہ دینے کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ اس لیے انہیں یہ بھی یاد نہیں دلایا جا سکتا کہ وہ مسلسل کئی برسوں تک جنوبی کوریا، سنگاپور اور ملائیشیا کی ترقی اور پاکستان کی پسماندگی کے حوالے دیتے رہے ہیں اور مرحوم ایوب خان اور پرویز مشرف کی ان مساعی جمیلہ
مزید پڑھیے


خالصتان نہیں راجستھان

پیر 19  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
بھارت کا یوم آزادی پاکستانیوں اور کشمیریوں کے علاوہ خالصتان کے حامیوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جو کچھ کیا ہے‘ اس اعتبار سے تو بھارت کا ہر دن ہی یوم سیاہ ہونا چاہیے لیکن بہرحال علامتی طور پر ایک یوم سیاہ ہی کافی ہے۔ اس روز خالصتان کی حامی ایک تنظیم نے خالصتان کا نقشہ جاری کیا جسے دیکھ کر حیرت ناک قسم کا لطف آیا۔ یا تو یہ نقشہ جاری کرنے والی تنظیم فیک ہے اور اگر فیک ہے تو ضرور یہ نقشہ جاری کرنے کا آئیڈیا ان حضرات کو روایتی بارہ
مزید پڑھیے


وہ اینٹ چلا کر تو دیکھے…

جمعه 16  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں خطاب فرمایا کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ سننے والے سوچ میں ہیں کہ بھارت نے تو کشمیر ضم کر کے اینٹوں کی پوری دیوار ہم پر پھینک ماری۔ اس کا جواب کہاں ہے؟ دراصل بات شاید ایک اینٹ کی ہے۔ بھارت نے ایک اینٹ ماری تو پتھر ماریں گے۔ اینٹوں کی دیوار کا معاملہ اس اصولی جواب میں الگ ہے۔ یا شاید یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بھارت نے جو اقدام کیا‘ وزیر اعظم اسے ’’اینٹ‘‘ سمجھتے ہی نہیں۔ ایسا ہے تو یہ عالی جناب وزیر اعظم کی
مزید پڑھیے


بج رہا ہے اور بآواز ہے

جمعرات 15  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
جماعت اسلامی نے دلچسپ اعلان کیا ہے جسے ’’بازگشت‘‘ کا نام دیا جا سکتا ہے۔کہا ہے کہ وہ کشمیر بچائو مہم چلائے گی اور اس کے بعد ایک عالمی کانفرنس بھی بلائے گی۔ باز گشت سے مراد یہ ہے کہ یہ گویا اسی قسم کی تحریک ہو گی جو اس نے نصف صدی پہلے بنگلہ دیش نامنظور تحریک کے نام سے چلائی تھی۔ تب جماعت کا خیال تھا کہ اس تحریک کے نتیجے میں بنگلہ دیش پھر سے مشرقی پاکستان بن جائے گا اور اب اس کا خیال یہ لگتا ہے کہ کشمیر بچائو تحریک کے نتیجے میں بھارتی آئین
مزید پڑھیے


کشمیر پر قریشی صاحب کی حق گوئی

بدھ 14  اگست 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر خارجہ کو جب بھی خطاب کرتے سنا، لکھنؤ کے داستانی نواب صاحب کی یاد آ جاتی۔ اس بار جو سنا تویہ یاد بے تحاشا اور بے ساختہ چلی آئی۔ آزاد کشمیر میں کیا ہی خوب نماز عید ادا کی اور کیا ہی خوب ارشادات ارشاد فرمائے۔ضمیر اور مافی الضمیر کھول کر رکھ دیا اور معاملہ گویا اللہ کی لاٹھی پر چھوڑ دیا جو بے آواز ہوتی ہے۔ نواب صاحب کا قصہ ایک سطر کا ہے۔ گھر میں سانپ نکلا، خادمہ چلائی، حجور، رسی حجور رسی(لکھنؤ میں نواب صاحبان سانپ کے لفظ سے ڈرتے تھے، حکم تھا کہ رسی کہو،
مزید پڑھیے








اہم خبریں