Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


کپڑے بیچ کر آٹا لانے کا پلان


سیاسی محاوروں میں ایک منفرد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم نے فرمایا ہے کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے مجھے اپنے کپڑے بھی بیچنا پڑے تو بیچ دوں گا۔ محاورے کی تشریح کا کام ماہرین لسانیات پر چھوڑ دینا چاہیے لیکن یہ سوال پھر بھی اٹھے گا کہ حضور آپ کے کپڑوں کی مالیت کتنے ارب روپے ہوگی؟ یا یہ کہ آپ کو ان کپڑوں کی فروخت سے کتنے ارب روپے کی آمدن متوقع ہے؟ اس لیے کہ عوام کو سستا آٹا فروخت کے لیے اربوں کی رقم ہی درکار ہے۔ کپڑے مت بیچئے وزیراعظم صاحب‘ معاملے کو حل کرنے کی
منگل 10 مئی 2022ء مزید پڑھیے

بکھرے بکھرے‘میرے شیخ نظر آتے ہیں

پیر 09 مئی 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
سابق سدا بہار وزیر شیخ رشید نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیلنج دیا ہے کہ جہاں سے چاہو جب چاہو اٹھوا لو۔یہ چیلنج انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرانے کے بعد دیا۔آپ پر حرم نبوی میں دنگے فساد کے واقعے پر پرچہ درج ہوا ہے‘ضمانت اسی سلسلے میں کرائی۔ دو تین دن پہلے شیخ جی نے رانا صاحب کو ایک اور چیلنج کیا تھا۔کہا تھا جیل جانے سے بالکل نہیں ڈرتا‘جیل میری سسرال اور ہتھکڑی میرا زیور تھے‘رانا صاحب جہاں کہیں گے گرفتاری دینے پہنچ جائونگا۔رانا ثناء نے کوئی جواب نہیں دیا‘جس کے بعد شیخ
مزید پڑھیے


عید مبارک

منگل 03 مئی 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
حسب سابق/حسب دستور ‘ حسب معمول سب قارئین اور اہل وطن کو عید کی مبارکباد۔لیکن یہ مت بھولئے کہ عید خوشیوں کا دن ہے اور ہمارے ملک میں اور ہمارے پڑوس میں کروڑہا لوگ ایسے ہیں جن کی عید کا دن بھی دکھوں اور حسرتوں میں گزر جاتا ہے بلکہ عید کے دن باقیوں کو خوشی مناتے دیکھ کر ان کے دکھ اور زیادہ ہو جاتے ہیں اور حسرتیں اپنے سائے اور بھی پھیلا لیتی ہیں۔ غربت اس سارے قطعہ اراضی جس کا نام برصغیر ہے‘ کا صدیوں سے مقدر ہے۔ایک بڑے طبقے کی حالت کبھی نہیں سدھری۔وٹس ایپ اور ٹویٹر
مزید پڑھیے


برے دن کون لایا

پیر 02 مئی 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
عالمی ادارے کی رپورٹ ہے کہ اس سال ایران میں سال گزشتہ کے مقابلے میں 25فیصد زیادہ پھانسیاں دی گئیں۔اس سال پھانسی پانے والوں میں 17عورتیں بھی شامل ہیں۔ہر برس سینکڑوں لوگوں کو پھانسی چڑھایا جاتا جبکہ جیلوں میں قید افراد کی تعداد بھی ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے۔رپورٹ میں ہے کہ ایران میں سزائے موت کی شرح دنیا بھر سے زیادہ ہے۔ مطلب بظاہر یہی نکلتا ہے کہ سنگین جرائم کا ارتکاب بڑھتا جا رہا ہے جبکہ ہونا تو اس کے الٹ چاہیے۔ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے ملک میں اسلامی نظام نافذ کر رکھا ہے اور یہ
مزید پڑھیے


دعا جو قبول ہو گئی

منگل 26 اپریل 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
پی ٹی آئی کا اصرار ہے کہ اس کی حکومت امریکی سازش سے ختم ہوئی۔امریکہ نے پاکستانی سفارت کار کے ذریعے حکم دیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے ورنہ معاف نہیں کریں گے۔ چنانچہ پاکستان میں اس سازش کو کامیاب کرایا گیا۔ یعنی جو ادارے تھے‘ وہ تعمیل فرمائش پر مجبور ہوئے۔اداروں نے دو بار باقاعدہ طور پر اور تین بار مختلف اینکر پرسنز کے ذریعے سے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ قطعی کوئی سازش نہیں ہوئی اور پرائم انٹیلی جنس اداروں نے مکمل تفتیش اور تحقیق کی ہے لیکن سازش کا کوئی
مزید پڑھیے



ایک اور میثاق جمہوریت

پیر 25 اپریل 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
لندن میں نواز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملے۔دوسری باتوں کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ میثاق جمہوریت حصہ دوئم لایا جائے۔یعنی پہلے جس میثاق جمہوریت پر دستخط کئے گئے تھے‘ اس کے تشنہ نکات پر مزید کام کیا جائے۔ ایک مبارک خبر ہے۔پہلا میثاق جمہوریت ہوا تھا تو اس کی پاداش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو درجنوں سیاسی کارکنوں سمیت شہید کر دیا گیا تھا جبکہ اس سے ذرا پہلے نواز شریف پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں پانچ یا چھ کارکن شہید ہو گئے تھے۔بے نظیر کا سانحہ اتنا بڑا
مزید پڑھیے


ہماری شاخ نہال غم

منگل 19 اپریل 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے آئی ایس پی آر کی بریفنگ کا خیر مقدم کیا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا تھاکہ اب کبھی مارشل لاء نہیں لگے گا اور یہ کہ پارلیمنٹ ہی عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔ جماعت کے امیر نے کہا کہ اس اعلان سے شکوک و شبہات ختم ہو گئے۔ شکوک و شبہات تو واقعی ختم ہو گئے لیکن پارلیمنٹ کے احترام والے اعلان سے کچھ لوگ بہت افسردہ ہیں، بالخصوص ان قابل احترام بلکہ واجب الاحترام احباب کی لیکن جو حالیہ عرصے میں صدارتی آمریت نافذ کرنے کے لیے مہم چلاتے رہے ہیں۔ ان بزرگواروں
مزید پڑھیے


یہ کیسی سیاست

پیر 18 اپریل 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
دو تین دن پہلے کراچی میں ایک سیاسی جلوس کے دوران بے چارے گدھے کی شامت آ گئی۔ سیاسی جلوسوں میں گدھوں اور کتوں کو ماڈل بنا کر دل کی بھڑاس نکالنے کا طریقہ بہت پرانا ہے اور پاکستان کے شاندار کلچر کا لازمی حصہ لیکن اس گدھے کے ساتھ کچھ زیادہ ہی ظلم کیا گیا۔ ڈنڈے سے اگلے دو پائوں باندھ کر اسے پچھلے دو پیروں پر گھسیٹا گیا اور گاہے گاہے ڈنڈے بھی برسائے گئے۔ گدھے کی آنکھوں میں خوف کی انتہا تھی اورحیرت بھی کہ اسے کس جرم کی اتنی زیادہ سزا دی جا رہی ہے۔ جلوس
مزید پڑھیے


کراچی……(2)

منگل 12 اپریل 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
ایم کیو ایم ضیاء الحق نے نہیں بنائی تھی نہ ہی اسٹیبلشمنٹ نے۔طالب علم لیڈر الطاف حسین نے مہاجر طلبہ کی تنظیم بنائی۔ جس نے حیران کن رفتار سے مقبولیت حاصل کر لی۔ضیاء الحق نے ماجرا بھانپ لیا اور سندھ میں لسانی اور نسلی جنگ کے اپنے منصوبے کے لئے اسے اپنی نظر میں رکھ لیا اور بعد میں ایسی سہولت کاری کی کہ کراچی سے قومی جماعتوں کو دیس نکالا مل گیا اور شہر طلبہ تنظیم کے مہاجر قومی موومنٹ میں ڈھلنے کے بعد اس کے کنٹرول میں آ گیا۔ضیاء الحق کا بنیادی مقصد سندھیوں کو کچلنا تھا لیکن
مزید پڑھیے


کراچی

پیر 11 اپریل 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
متحدہ قومی موومنٹ نے جو عملاً پھر سے مہاجر قومی موومنٹ بن گئی ہے‘سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام لوگوں کو برابر کا وفادار اور حق دار سمجھا جائے گا۔ یہ فقرہ کوٹ ان کوٹ ہے۔’’گا‘‘کے لفظ سے واضح نہیں ہوتا کہ انہوں نے اطلاع دی ہے کہ ایسا ہو گا یا ایسا ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ایم کیو ایم نے مہاجروں کے حقوق کی بات بھی کی ہے۔ حقوق کا مسئلہ تمام چھوٹی قوموں کے ہاں لگ بھگ ایک جیسا ہے۔پاکستان میں یہ کیفیت اپنے عروج پر ہے کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں