Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


حد کی حد


ملک کو ایک نئے آئینی اور قانونی بحران نے آ لیا ہے، جس کی وجہ سے توجّہ اس عذاب سے ہٹ گئی جو مہنگائی کے نام سے مسلّط ہے اور مہنگائی بھی وہ جسے حد سے زیادہ کہنا بھی کافی نہیں رہا کیونکہ حد سے زیادہ کی حد تو وہ کب کی عبور کر چکی۔اب تو کوئی نیا لفظ استعمال کرنا ہو گا لیکن کیا کیا جائے‘لغت کی بھی مجبوری ہے۔حد سے زیادہ کے آگے کے مفہوم کا کوئی لفظ اس میں ہے ہی نہیں۔ ٭٭٭٭٭ اہل لغت اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔مدّتوں سے دستور ہے کہ عوامی بول چال
منگل 19 اکتوبر 2021ء مزید پڑھیے

لہو کی بساط

پیر 18 اکتوبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
چند دن پہلے پشاور میں ایک عجیب قتل ہوا ہے۔ایک 80سالہ شخص گل خاں نے اپنے 93سالہ دوست گل زمان کو اس لئے قتل کر دیا کہ وہ اس سے بات چیت نہیں کر رہا تھا۔اس نے تین دن انتظار کیا اور چوتھے دن سربازار پیچھے سے جا کر گولی مار دی۔ویڈیو ملی ہے۔اس میں گل زماں گولی کھا کر اوندھے منہ گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔گل خاں نے بعدازاں گرے ہوئے زخمی گل زماں پر سارا پستول خالی کر دیا اور پھر آرام سے واپس چلا گیا۔ قتل کی ایسی وجہ کم ہی سنی ہو گی اور اس عمر کے
مزید پڑھیے


نیا کوتوال (2)

منگل 05 اکتوبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
’’جی ہاں‘‘ مرشد نے کہا‘نیا کوتوال آ گیا۔چوکس ہے‘خبردار بھی‘لمحے میں آدمی کو جانچ لیتا ہے‘معاملے کو بھانپ لیتا ہے۔تو قبلہ‘فرمائیے‘کہاں براجمان ہیں۔دید کا شوق ہے۔شاگردوں نے کہا۔مرشد نے بتایا‘جامع مسجد کے چوک میں ملے گا‘ایک سقّے کی صورت‘ایک پانی کا کھوڑہ دے گا۔ اب جامع مسجد کے کیا کہیے۔یہ کوئی محض ایک عمارت کا نام تو تھا نہیں‘آدھے سے زیادہ دلّی اسی کے آس پاس تھی۔دائیں جانب لال قلعہ‘سامنے فتح پوری مسجد اور اس کے قریب بھی قدم شریف اور ذرا پہلے چاندنی چوک اور نیچے کی طرف کو جائو تو پہاڑ گنج اور پھر یہیں سے دائیں ہاتھ وہ
مزید پڑھیے


مینا کوتوال

پیر 04 اکتوبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
محبوب کی مدح سرائی کو ’’غزل‘‘ کہتے ہیں اور غزل کہنا آسان نہیں ہے۔فکر سخن اور چکّی پیسنے کی مشقت میں کوئی بہت زیادہ فرق نہیں۔چنانچہ آمان شاعر نے آٹھ دس اشعار کہنے کے بجائے اپنا کمال یوں دکھایا کہ محبوب کو ہی ’’مجسّم غزل‘‘ قرار دے دیا۔یعنی اپنی ذمہ داری سے بس دو لفظ بول کر سبکدوش ہوئے کہ بھئی میں کیا سنائو‘کہاں تک سنائوں‘ وہ تو خود غزل ہے‘جائو جا کر خود پڑھ لو۔ چلتا پھرتا وجود’’غزل‘‘ ہو سکتا تو کسی صاحب نظم افسر کو ’’مجسّم نظم‘‘ کہنے میں کیا قباحت ہے۔آج کل ٹی وی چینلز پر حکومت کے
مزید پڑھیے


وجود غیر موجود سے پریشانی

منگل 28  ستمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
معاملہ گنجلک ہو گیا ہے۔حکومت چیئرمین نیب جناب جاوید اقبال کی شاندار احتسابی خدمات کے عوض انہیں توسیع دینا چاہتی ہے لیکن قانون میں گنجائش نہیں۔کچھ وزیران باتدبیر جنہوں نے ماضی قریب میں بھی ایک قلعہ فتح کرنے کی مہم شروع کی تھی‘وزیر اعظم کو آرڈیننس لاکر توسیع دینے کا مشورہ دیا لیکن پھر پتہ چلا کہ یہ آئینی معاملہ ایسا ہے کہ آرڈیننس کی بھی گنجائش نہیں۔دوسرا راستہ یہ ہے کہ نئے چیئرمین کی تقرری کی جائے‘اس کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشورہ ضروری ہے لیکن وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کا نام بھی سننا پسند نہیں۔ اپوزیشن لیڈر
مزید پڑھیے



امریکہ میں ڈالر مہنگا ہے

پیر 27  ستمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
رواں اور گزراں دو ہفتوں میں تین سے زیادہ اور پانچ سے کم وزیروں مشیروں نے یہ بیان دیا ہے، جسے میڈیا نے نمایاں جگہ دی ہے کہ مہنگائی دوسرے ملکوں سے کم ہے۔ ایک اور اہم وزیر نے فرمایا ہے کہ مہنگائی ساری دنیا میں بڑھی‘ پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں۔ یہ بیانات سیاسی بھی ہیں اور نفسیاتی بھی۔ نفسیات کے علم میں اسی اذیت پسندی کو SADISM کہا جاتا ہے یعنی کسی کو اذیت دینے یا اذیت میں دیکھ کر مزے لینا۔ حکومت خیر سے دونوں کام کر رہی ہے۔ اذیت دے بھی رہی ہے اور پھر اس
مزید پڑھیے


ٹیکس چو رو ں کااحتساب

منگل 21  ستمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
سی پیک پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی خالد منصور نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی میں کہا ہے کہ چینی کمپنیاں سی پیک پر کام کی رفتار سے مطمئن نہیں۔کمیٹی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چینی سفیر نے انہیں بتایا ہے کہ تین سال کے دوران سی پیک پر کچھ نہیں ہوا۔ تین سال سے سی پیک پر کچھ نہیں ہوا۔اس فقرے کے بعد سی پیک کے ساتھ کون سا لاحقہ استعمال کیا جائے؟مرحوم یا کالعدم؟اصحاب لغت رہنمائی فرمائیں۔ کچھ نہ ہونے یا کام کی رفتار سے مطمئن نہ ہونے کا شکوہ دراصل تجاھل عارفانہ ہے۔2014ء
مزید پڑھیے


وہ بھی تبدیلی سے ہم آہنگ ہو گئے

پیر 20  ستمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
چھوٹی سی خبر ہے کہ چوروں اور ڈاکوئوں نے غریبوں کو زیادہ ہٹ کرنا شروع کر دیا۔گویا امیروں کو این آر او دے دیا۔خبر میں ہے کہ اس سال کاریں بہت کم اور غریب کی سواری موٹر سائیکلیں بہت زیادہ چوری ہوئیں۔صرف لاہور میں آٹھ ہزار چھیانوے موٹر سائیکل آٹھ مہینوں میں چوری ہو چکے ہیں۔ یعنی چور ڈاکو بھی ’’تبدیلی‘‘ سے ہم آہنگ ہو گئے۔تبدیلی کا ٹارگٹ بھی غریب ہیں۔اشرافیہ یعنی ایلیٹ کلاس کے پو ہمیشہ سے بارہ تھے‘اب پو بارہ سو ہو گئے۔وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات کے مطابق غریبوں کے لئے مہنگائی کی شرح 17.20رہی۔مجموعی شرح 15.42فیصد تھی۔بالائی
مزید پڑھیے


بندہ نواز حکومت

منگل 14  ستمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا ہے‘جو اچھا شگون نہیں ہے‘مطلب حکومت کے لئے اچھا شگون نہیں ہے۔اس لئے کہ پھر جو ہونے کا خطرہ ہے‘اس میں اپوزیشن کے ہاتھ سے تو کچھ جائے گا نہیں۔ اس لئے کہ اس کے ہاتھ میں کچھ ہے ہی نہیں…باقی فقرہ آپ خود مکمل کر لیں بلکہ شاید مکمل کر ہی چکے ہوں، اس لئے مزید لکھنے کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن یہ الفاظ دہرانے میں بھی کوئی خرابی نہیں ہے کہ شگون اچھا نہیں ہے۔ عوام اس میں کو کچھ اور
مزید پڑھیے


فیک نیوز

پیر 13  ستمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
ان دنوں ’’فیک نیوز‘‘ کے خلاف حکومتی اقدامات کا غل ہے۔ سچے اور امانت دار لوگوں کی حکومت ہے، فیک نیوز کے خلاف یہ جہاد نہیں کرے گی تو کون کرے گا۔ایک بل حکومت نے اپنی زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا ہے جس کے تحت فیک نیوز چلانے والے کو دس کروڑ روپے جرمانہ‘قید اور جائیداد ضبطی کی سزا ملے گی۔یعنی فیک نیوز کو جڑ سے ہی اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ رہا یہ سوال کہ یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون سی نیوز فیک ہے‘کون سی نہیں تو اس کا جواب بہت سادہ اور آسان ہے۔جس خبر کو حکومت
مزید پڑھیے








اہم خبریں