Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


پوتن کے زخم


آرمی چیف نے یوکرائن پر روسی حملے کو جارحیت قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں سکیورٹی ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا کہ یوکرائن میں فوراً جارحیت بند کی جائے۔آرمی چیف کا یہ خطاب پاکستان کا قومی موقف ہے اور اس عالمی اصول کی پاسداری ہے جس کے تحت کسی بھی ملک پر جارحیت ناقابل قبول ہے۔ماضی میں پاکستان نے ہر جارحیت کی مخالفت کی ہے، چاہے وہ کویت ایران پر عراق کی جارحیت ہو یا عراق اور افغانستان پر امریکہ اور روس کی جارحیت ہو۔پاکستان نے امریکہ کا اتحادی
پیر 04 اپریل 2022ء مزید پڑھیے

تیرا کیا بنے گا حضرت الامیر!……(2)

منگل 29 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
روس کے پاس کل فوج گیارہ بارہ لاکھ کی ہے۔اس میں سے ڈیڑھ پونے دو لاکھ اس نے یوکرائن میں لگا رکھی ہے۔5کروڑ کی آبادی والے یوکرائن کا رقبہ بالکل افغانستان کے برابر ہے اور اس کی فتح اور تسخیر کے لئے اتنی فوج کافی نہیں ہے لیکن روس کے لئے مزید فوج بھجوانا مشکل ہے اس لئے کہ روس رقبے کے اعتبار سے بہت پھیلا ہوا ملک ہے۔ اسے وہاں اور تمام بارڈر لائن پر بھی فوج رکھنا ہے۔اندازہ کیجیے‘9ہزار کلو میٹر لمبائی اور 5,4ہزار کلو میٹر چوڑائی والے روس کا رقبہ پونے دو کروڑ مربع کلو میٹر ہے۔بیشتر
مزید پڑھیے


تیرا کیا بنے گا حضرت الامیر!

پیر 28 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
روس کا عفریت یوکرائن میں اپنے بال و پر سے بتدریج محروم ہو رہا ہے‘اس کے پنجے جھڑ رہے ہیں اور سانس پھولنا شروع ہو گیا ہے۔یوکرائن کو اس نے کھنڈر بنا دیا ہے، ہولناک اور نہ تھمنے والی بمباری سے ہنستے بستے شہر اور قصبے ویرانوں میں بدل گئے ہیں جہاں سے انسان رخصت ہو گئے ہیں اور گلیوں میں بلیاں اور کتے بھی بھوک سے نڈھال سرگرداں ہیں‘حیران اور خوفزدہ ہیں کہ لوگ کہاں چلے گئے‘شہر خالی کیوں ہو گیا‘یوکرائن کا کم و بیش سارا انفراسٹرکچر روس کے شوقِ خونریزی نے برباد کر ڈالا ہے اور اس کی
مزید پڑھیے


نصیبہ

پیر 21 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
چند دن پہلے میانوالی سے یہ خبر آئی کہ وہاں ایک شخص نے اپنی سات دن کی بچی کو پانچ گولیاں مار کر قتل کردیا۔ اسی روز کراچی میں کسی نے چند روز کے نوزائیدہ بچے کو ذبح کر کے لاش کوڑے میں پھینک دی۔ یہ خبر یورپ امریکہ یا دوسرے ترقی یافتہ اور ہمارے بقول شاخ نازک پہ نا پائیدار آشیانہ بنانے والی‘ اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرنے والی تہذیبوں میں آئی ہوتی تو اخبارات میں شہ سرخیوں کے ساتھ چھپتی اور میڈیا شوز میں گھنٹوں نہیں ہفتوں تک چھائی رہتیں۔ کسی کو اعتقاد نہ ہو تو میڈیا
مزید پڑھیے


سارا جگ ویری ہو گیا

منگل 15 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے ملک بھر میں ہنگاموں کا میلہ لگا ہے۔محبان وطن ڈرا رہے ہیں کہ اس سے بہت نقصان ہو جائے گا۔شاید۔لیکن یہ مت بھولئے کہ اس سے کچھ فائدے بھی ہیں۔مثلاً یہی فائدہ کیا کم ہے کہ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘ کا بھولا بسرا نغمہ پھر سے لوٹ آیا ہے۔سال ڈیڑھ سے یہ امید افزا نغمہ۔مایوسی کے خلائوں میں گم ہو کر رہ گیا تھا‘تحریک عدم اعتماد کا شکریہ کہ اس کی بدولت پھر سے گونج اٹھا ہے۔ مختلف جلسوں اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واشگاف
مزید پڑھیے



حضرت الامیر

پیر 14 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
یوکرائن پر اس سے آبادی میں تین گنا اور فوجی حساب سے دس گنا بڑے ملک روس نے حملہ کر دیا اور لگ بھگ ڈیڑھ دو ہفتے کی بمباری میں اس کا سارا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا‘بچوں کے ہسپتال بھی اس نے بموں سے اڑا دیے۔کچھ نئی بات نہیں‘یہ سب کچھ وہ افغانستان میں بھی کر چکا ہے۔ موّج معنوںمیں روس نے جو کیا‘اسے جارحیت کہا جاتا ہے لیکن پاکستان میں صدارتی نظام کو ’’اسلامی‘‘ قرار دینے والے ارباب زھد واتقا(ٹھیک الفاظ میں مدعیانِ زھدالتقا) نے بتایا کہ یہ جارحیت نہیں ہے‘یہ تو عین انصاف ہے۔ایک کالعدم مذہبی و جہادی جماعت
مزید پڑھیے


مسلم لیگ کیلئے ’’لمحہ خطریہ‘‘

منگل 08 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ پر بہت خوش ہے۔سو فیصد تجزیہ کاروں جن میں حامی ‘مخالف اور غیر جانبدار سبھی شامل ہیں‘اس بات پر سوفیصد متفق تھے کہ مارچ سندھ میں کامیاب رہے گا‘جنوبی پنجاب میں نیم کامیاب اور وسطی پنجاب میں بس ’’گزارا مزارا‘‘ ہی ہو گا۔شرکا کی تعداد چند ہزار ہی رہے گی۔مسلم لیگ ن نے ورکر بھیج دیے تو یہ چند دوچند ہو جائیں گے ورنہ بس صبر شکر والا معاملہ ہی رہے گا۔ لیکن مارچ نے وسطی پنجاب میں تو ‘‘پنجابی محاورے کے مطابق ’’دھوڑیں پٹّ‘‘ ڈالیں۔نواز شریف کے جی ٹی روڈ والے مارچ(عرف
مزید پڑھیے


جوڑ توڑ کے بادشاہ سے امیدیں

پیر 07 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
کچھ عرصے سے ہمارے دونوں مغربی صوبے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں اور اب تو کچھ زیادہ ہی لپیٹ میں آئے لگتے ہیں۔شاید ہی کوئی دن خیر‘خیریت کا گزرتا ہو۔جمعے کو پشاور میں تو حد ہی ہو گئی۔خودکش بمبار نے آن کی آن میں 60نمازی شہید اور لگ بھگ دوسو زخمی کر دیے۔ایک بڑے خاندان کے تمام مرد مارے گئے‘صرف عورتیں باقی رہ گئیں۔ان کا والی وارث کون ہو گا۔دوسرے ملکوں میں ’’ریاست‘‘ ہوا کرتی ہے۔ہمارے ہاں کا کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ایک گھرانے کا ایک ہی بچہ تھا‘وہ بھی شہید ہو گیا۔ سانحے کے بعد وزیر داخلہ
مزید پڑھیے


بجھارت……(2)

منگل 01 مارچ 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
جنگوں سے کسی کو کیا ملا ہے لیکن اس ’’برتر اور درحقیقت‘ بدتر مشین‘‘ نے پوری تاریخ میں بس جنگیں ہی لڑی ہیں۔ہر جنگ میں لاکھوں مارے جاتے ہیں‘لاکھوں زندہ رہتے ہیں لیکن موت سے بدتر زندگی گزارنے کے لئے۔انسان جنگ لڑنے پر مجبور ہے‘اس کی جبلّت ہی ایسی بنا دی گئی ہے یعنی وہی ’’ان بلٹ‘‘ تو پھر گناہ گار ہے کون اور خون بہا کیا ہے۔خیر‘خوں بہا کا کوئی سوال کمپیوٹر اور روبوٹک لغت میں اٹھتا ہی کہاں ہے۔ کرشنا جی مہا بھارت میں ارجن کے ساتھ طویل گفتگومیں ان سوالات کا ایک ایسا جواب دیتے ہیں جس کے
مزید پڑھیے


بجھارت

پیر 28 فروری 2022ء
عبداللہ طارق سہیل
ایک بڑے قومی اخبار نے یہ نئی تحقیق شائع کی ہے کہ مرتے وقت انسان کے دماغ میں اس کی پوری زندگی کی فلم چند سکینڈ میں چل جاتی ہے۔اس مختصر سے دورانیے میں عمر کے ہر دور کے واقعات کی بازگشت روشن ہو جاتی ہے۔ اخبار نے اس تحقیق کو نیا قرار دیا ہے لیکن دراصل یہ کئی برس پہلے کی تحقیق ہے اور اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بہت ہی پرانی‘عہد عتیق کی تحقیق ہے۔ویدوں اور دوسرے مذاہب کے صحیفوں میں اس کا اشارہ ملتا ہے۔چلئے ‘اسے چھوڑیے ۔گزشتہ صدی کے اوائل میں یہ بات
مزید پڑھیے








اہم خبریں