Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


ایک اور وعدہ


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت بگڑ گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ بگڑ گئی ہے یا بگاڑی گئی ہے؟ معاملات اور واقعات سامنے ہیں۔ جیل میں برے حالات میں رکھا گیا۔ گھر کا کھانا بند کر دیا گیا اگرچہ مشیرہ اطلاعات قوم کو بتاتی رہیں کہ ان کے لئے گھر سے پائے‘ ہریسہ اور نہاری آتی ہے۔ مینوئل کے مطابق انہیں گھر سے کھانا منگوانے کا حق تھا لیکن یہ حق نہیں دیا گیا اور سرکاری کھانے پر اتنا اصرار کیا گیا کہ حیرت ہوئی۔ اب یہ حیرت دور ہو گئی ہے اور پتہ چل گیا ہے کہ
جمعه 25 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

بے نامی کا راز کھلتا ہے

جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ روکنے کے لئے حکومت ایک سے ایک مبارک قدم اٹھا رہی ہے لیکن یہ پختونخوا میں تو ایک ایسا ماورائے مبارک قدم اٹھایا ہے کہ اس پر بس خیر مبارک ہی کہا جا سکتا ہے۔ خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے تمام تحصیل داروں کو ضلعی افسران کے ذریعے یہ ’’حکم‘‘ جاری کیا ہے کہ وہ جے یو آئی کے عہدیداروں اور سرکردہ افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ ڈی سی آفس بھیجیں۔ یہ ہدایت نامہ وٹس ایپ کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ خبر کے مطابق ان تمام افسروں کو نیب
مزید پڑھیے


ماضی کی کرپشن

بدھ 23 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے کراچی میں فرمایا کہ کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ تو یہ وجہ ہے سرمایہ کاری نہ ہونے کی۔ بجا فرمایا لیکن صرف چار روز پہلے آپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کارمیں اضافہ ہو گیا ہے۔ شاید اس ٹویٹ کے بعد آپ کی توجہ کسی نے سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کی طرف دلائی ہو گی جن میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری تو 95فیصد کم ہو چکی؟ ایسا ہے تو پھر وزیر اعظم کا کراچی میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وضاحت بالکل بجا
مزید پڑھیے


کشمیر سے کشمیر تک

منگل 22 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہم نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ وہ عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی یاد میں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں‘ سینئر صحافیوں اور سیاسی رہنمائوں نے خطاب کیا اور عدلیہ کی آزادی‘ آئین کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مرحومہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس میں صحافیوں کے تحفظ کے عالمی ادارے کے مندوب سیٹو بٹلر بھی آئے تھے لیکن حکومت نے انہیں لاہور ایئر پورٹ پر ہی روک لیا اور پھر ملک بدر
مزید پڑھیے


ابھی تو ابتدائے مرگ ہے…

پیر 21 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
خدا خیر کرے۔ جوں جوں آزادی مارچ کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کے لہجے کی تمازت بڑھتی جا رہی ہے۔ دو تین روز پہلے آپ پرویز مشرف کے ریٹائرڈ پسماندگان پر برس پڑے۔ اربوں روپے کے فارم ہائوس میں رہائش پذیر یہ ریٹائرڈ پسماندگان آج کل مختلف ٹی وی چینلز پر تاحیات تجزیہ نگاری کے منصب پر فائز ہیں۔ مولانا کو ان پر ہاتھ ہلکا رکھنا چاہئے۔ اس گھنگھور بڑھاپے میں محض قوم کو حب الوطنی سکھانے ہر شام، سرشام چینلز پر آ جاتے ہیں اور رات گئے تک قوم کی خدمت کرتے ہیں ورنہ
مزید پڑھیے



ذرا سا نقصان

جمعه 18 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
اسحاق ڈار کا نام’’منکرین‘‘ کی فہرست میں سرفہرست تو نہیں ہے البتہ شاید ایک نمبر نیچے ہے۔ کلاسیفائیڈ دستاویزات میں ان کے ’’جرم‘‘ کی نوعیت اگرچہ کچھ مخفی سی ہے لیکن آن دی ریکارڈ جرائم یہ بتائے جاتے ہیں کہ انہوں نے چار سال تک افراط زر پر ’’مصنوعی‘‘ قابو پائے رکھا اور اتنا ہی عرصہ ڈالر کی قیمت مصنوعی اقدامات کر کے بڑھنے نہیں دی۔ ایسے مصنوعی اقدامات کئے کہ گروتھ ریٹ بڑھنے لگا اور خطرہ پیدا ہو گیا کہ کہیں پاکستان بنگلہ دیش کے برابر نہ آ جائے۔ چنانچہ شکر ہے کہ راست اقدام کے لئے کی جانے
مزید پڑھیے


ایران سعودی عرب مصالحت اور زمینی حقائق

جمعرات 17 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
اچھی بات ہے کہ پاکستان نے فی سبیل اللہ سعودی عرب اور ایران میں مصالحت کا مشن شروع کیا ہے۔اگرچہ اس میں کئی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ مشن شروع کرنے سے پہلے حکومتی سیانوں نے اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کی درخواست پر ہم نے ثالثی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے فوراً تردید کی اور کہا کہ ہم نے کسی کو ثالثی کا نہیں کہا۔ اس پر دفتر خارجہ پاکستان کو وضاحت کرنی پڑی کہ یہ ثالثی نہیں‘ مصالحت کا مشن ہے جو ہم از خود کر رہے ہیں۔ ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے جب یہ خبر
مزید پڑھیے


سولہواں طبق؟

بدھ 16 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
عالمی بنک نے پاکستانی معیشت کی مایوس کن تصویر پیش کی ہے، ایک ’’اطلاع‘‘ ایسی ہے کہ حکومت چاہے تو اسے بھی اپنی ’’سفارتی کامیابیوں‘‘ میں شامل کر لے۔ بتایا ہے کہ 2001ء کے بعد پہلی بار پاکستان کا غربت مٹائو پروگرام پیشرفت سے محروم ہو جائے گا۔ یہ اطلاع اپنی جگہ ’’تاریخی‘‘ سہی لیکن عالمی بنک کو اطلاع ذرا اوپر سے ملی اور ادھوری ملی۔یہ پیش رفت نہ ہونا تو اب معنے نہیں رکھتا، یہاں تو غربت بڑھائو پیشرفت برق رفتاری سے ہو رہی ہے۔ چند دن پہلے ایک تجزئیے میں انکشاف یا دعویٰ کیا گیا تھا کہ خط
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر کی صاف تصویر

منگل 15 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں دو ہی ہفتے رہ گئے۔بہت تھوڑا وقت ہے لیکن اس تھوڑے وقت میں بھی کئی واقعات ہو سکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ گرفتاریاں ہو جائیں۔ دوسرا یہ کہ مزید گرفتاریاں ہو جائیں۔ تیسرا یہ کہ مزید دو مزید گرفتاریاں کی جائیں۔ چوتھے واقعے کا بھی امکان ہے لیکن اس کا علم نہیں۔ ریلوے کے وزیر نے مولانا کے ایک آدھ ساتھی کی جلد پکڑے جانے کی اطلاع تو دے ہی دی ہے۔دیگر ذرائع سے خبر چھپی ہے کہ خود مولانا کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یار لوگوں کو خدا نے ذہن
مزید پڑھیے


ترکی کا بفرزون ایڈونچر

پیر 14 اکتوبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
غالباً آٹھ نو ماہ پہلے اس کالم میں لکھا گیا تھا کہ امریکہ شام میں کرد علاقے سے جانے کا سوچ رہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ترک فوج اس علاقے میں گھس آئے گی اور اب جبکہ امریکی دستے کرد علاقے سے نکلے‘ ترک فوج داخل ہو گئی اور دو تین روز کی فوجی کارروائی کے بعد اس نے اپنی سرحد کے ساتھ ساتھ پوری لمبائی میں 30کلو میٹر چوڑی پٹی پر قبضہ کر لیا ہے‘ ترکی کا اعلان تو یہ ہے کہ وہ اس علاقے میں ان 35,30لاکھ شامی باشندوں کو بسائے گا جو چھ سات سال کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں