Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


وزیر اعظم کا خیال خاطر احباب


احباب کو مبارک ہو کہ محرومیوں‘ تلخیوں‘ پریشانیوں اور مصیبتوں سے بھرا سال ختم ہونے میں صرف ایک دن رہ گیا اور احباب کو سنائونی ہو کہ اس سے بھی بڑھ کر اور زیادہ ’’بھرپور‘‘ سال طلوع ہونے میں بھی کچھ زیادہ وقت نہیں رہا۔ صرف ایک دن اور ان دیکھی بلائوں سے بھرا سال سر پر ہو گا۔جی ہاں‘ اسے نئے سال کی پیشگی مبارکباد کہہ لیں جس کے بارے میں ماہرین بتا رہے ہیں کہ اس میں کوئی مزید 80لاکھ پاکستانی شہری خط غربت سے نیچے جا پڑیں گے اور مزید دس لاکھ کے بے روزگار ہونے کی
پیر 30 دسمبر 2019ء مزید پڑھیے

کشمیر کاز پر جماعت اسلامی کے جلسے

منگل 24 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں کشمیر ریلی حاضری کے اعتبار سے لاجواب تھی۔ اتنے بڑے جلسے کی توقع شاید خود جماعت کو بھی نہیں تھی۔ حکومت نے ایک دن پہلے سارے اسلام آباد سے اس ریلی کے بینر اور بورڈ اتار کر نہ جانے کس کی روح کو ایصال ثواب کیا۔ اسے کشمیر ریلی سے ڈر تھا یا الرجی‘ خدا ہی جانے کشمیر کے لئے پاکستان میں اکیلی جماعت اسلامی جلوس نکال رہی ہے اور پاکستان سے باہر ترکی کے صدر اردگان ۔ وہی اردگان جس کی بلائی کانفرنس میں صنم جی وعدہ کر کے بھی نہ گئے۔ سنا
مزید پڑھیے


سنگ اٹھایا تھا کہ…

پیر 23 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
سلسلہ عباسیہ کے جملہ بادشاہ ظالم اور خونخوار تھے(ماسوائے ہارون الرشید کے اور آدھے پونے کسی اور کے) خوب جنگیں کرتے‘ اپنے ہی شہروں کو بعداز خراج ختم کرتے اور لاشوں کے ڈھیر لگا دیتے۔ اوسطاً پرخلیفے نے لاکھوں مارے اور یہ ماجرا کئی صدیاں چلا۔ ایک لحاظ سے تو انہوں نے اچھا ہی کیا۔ دیکھئے۔ آج دنیا بھر میں ڈیڑھ پونے دو ارب مسلمان ہیں اور سب کے سب غلام(ماشاء اللہ ‘ کیا تاریخی اعزاز ہے)۔ عباسی ایسا قتل عام نہ کرتے تو آج ان غلاموں کی تعداد تین ساڑھے تین ارب سے بھی زیادہ ہوتی۔ کیا اچھا لگتا
مزید پڑھیے


وزیر سائنس کا ٹیکنیکل انٹرویو

منگل 17 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اپنے انٹرویو میں ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کر گئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو اپنے تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے دو دلچسپ باتیں کیں۔ ان سے پوچھا گیا کرپشن کے الزام میں گرفتار نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ہی ضمانت پر رہا ہو گئے۔ کیا یہ حکمران جماعت کے بیانئے کے لئے صدمہ انگیز بات نہیں۔ فرمایا کہ نہیں۔ دونوں لیڈروں کی سیاسی اہمیت ختم ہو چکی ہے۔ اس لئے انہیں قید میں رکھنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی۔ ’’ٹیکنالوجی‘ ملاحظہ کیجئے‘ انہوں نے برسر اقتدار پارٹی میں رہتے ہوئے‘ وزیر کی حیثیت میں نواز شریف ہی
مزید پڑھیے


قابل خراج تحسین

پیر 16 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
لاہور کے ہسپتال پر وکیلوں کے حملے سے کئی حلقے حیران رہ گئے کہ یہ کیا ہوا۔ لیکن دیکھا جائے تو حیرت کی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ ملک اور معاشرے کو 2014ء سے مارو‘ مار دو‘ پکڑ لو‘ جلا دو کے جس راستے پر ڈالا گیا یہ اسی کا ایک سنگ میل ہی تو ہے جو عبور ہوا۔ زیادہ اور وسیع تر سچ یہ ہے کہ اس راستے پر سفر کا آغاز 2014ء سے بھی سات سال پہلے2007ء میں وقت کے نجات دہندہ نے کر دیا تھا جب انہوں نے کراچی میں اپنے حامیوں کو جسٹس افتخار چودھری کے
مزید پڑھیے



تنکا بھر اپوزیشن

منگل 10 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
بہت سے حکومتی وزیروں نے مریم نواز کے باہر جانے کی اطلاعات کا خیر مقدم کیا ہے اور اظہار مسرت کیا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب مریم بھی مائنس ہونے والی ہیں۔ گویا خدا کا شکر کہ جس نے یہ مبارک دن دکھایا۔ ایک وزیر صاحب وہی جو درود شریف پڑھنے کے بعد ’’سچ‘‘ بولنے کے لئے مشہور ہیں۔ اس اظہار مسرت پر اضافہ کرتے ہوئے یوں گویا ہوئے کہ اچھا ہے یہ سب باہر چلے جائیں تاکہ ہم کام کر سکیں۔ دوسرے لفظوں میں انہوں نے ایک بہت اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔ اس راز سے کہ
مزید پڑھیے


غدار کہیں کا!

پیر 09 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
واقف کاروں میں ایک صاحب راسخ العقیدہ محب وطن ہیں۔ ان کی کرم فرمائی ہے کہ دو اڑھائی ہفتوں میں ایک آدھ بار تشریف لاتے ہیں اور شرف زیارت سے مشرف فرماتے، محب الوطنانہ گفتگو سے سرافراز فرماتے ہیں۔ چار کنال کی حویلی میں رہتے ہوئے چل کر ایسے کے پاس آنا جو آٹھ مرلے کے کرائے کے گھر میں رہتا ہو، ان کی عظمت کردار کی کھلی نشانی نہیں تو اور کیا ہے۔ سخت گیر محب وطن ہونے کے باوجود لہجے میں اعتدال ہے۔ کسی مخالف کو غدار نہیں کہتے، بس یہ کہنے پر اکتفا کرتے ہیں کہ تمہاری
مزید پڑھیے


جتنی بلائیں آئیں، سی پیک کے بعد آئیں

منگل 03 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
تحریک انصاف نے اپنے بانی رکن حامد خان کی رکنیت معطل کردی ہے اور حکم نامے کا انداز بیان بتلاتا ہے کہ بات یہیں تک نہیں رکے گی، اخراج تک جائے گی۔ پارٹی حکم نامے میں حامد خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے من گھڑت بیانات دیئے۔ من گھڑت الزامات کی اصطلاح تو سنی تھی، من گھڑت بیانات کا پہلی بار سنا۔ گویا حامد خان کو من گھڑت نہیں کسی اور کے گھڑت بیانات دینے چاہئیں تھے۔ پارٹی نے من گھڑت بیانات کی تفصیل نہیں بتائی کہ آخر ان میں کیا کہا گیا تھا لیکن ظاہر ہے
مزید پڑھیے


مافیا ساتھ دے گا

پیر 02 دسمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ کا معاملہ تو ہمارے ہاں اکثر رہا۔ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے نے جو متوقع یا غیر متوقع شکل اختیار کی۔ اس پر بھی بعض لوگ اسی قسم کی کوڑی لائے۔ پتہ نہیں یہ دور کی تھی یا نزدیک کی۔ معاملہ اتنا خاص نہیں تھا لیکن خاص بن گیا۔ حکومت نے توسیع دی تو پتہ چلا کہ اس کے پاس تو اب کوئی اختیار یا قانون ہے ہی نہیں؛چنانچہ معجزہ ظہور میں آیا۔ عدالت نے توسیع دے دی اور کہہ دیا کہ چھ مہینے میں قانون بنا لو۔ چھ مہینے تو بہت
مزید پڑھیے


شرح سود کا ایجنڈا

منگل 26 نومبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
ایک معاصر میں چھپنے والی خبر کے مطابق معاشی ماہرین نے حیرت ظاہر کی ہے کہ سٹیٹ بنک نے نئی پالیسی میں سود کی شرح کم کیوں نہیں کی۔ یہ شرح پہلے ہی خطے بھر میں سب سے زیادہ ہے اور اس کی وجہ سے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ خطے بھر ہی میں نہیں، پاکستان کی تاریخ میں بھی اتنی زیادہ شرح ایک ریکارڈ ہے اور احباب کے غور فرمانے کا ایک مقام ہے کہ جن ادوار میں یہ شرح کم تھی تو ہمارے محب وطن اور نیکوکار تجزیہ نگار دہائی دیا کرتے تھے کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں