Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


بڑا صوبہ بڑی ذمہ داریاں !


پنجاب کی سطح پر نگران سیٹ اپ کا بحران فی الوقت ختم ہوا اور الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق نئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کر لیا، جس پر نہ تو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی راضی ہیں اور ہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان۔ دونوں حضرات ہی اس تقرری کے خلاف سپریم کو رٹ جانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ کیوں کہ اُن کے نزدیک نگران کابینہ کی واحد ذمہ داری شفاف،غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ہے،اسے یقینی بنانا نگران سیٹ اپ کی واحد آئینی ذمہ داری ہے،اسی لئے نگران وزیر اعلیٰ کا غیر جانبدار
منگل 24 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

سیاست اور ’’ریاست‘‘ سے بیزارہمارے نوجوان !

هفته 21 جنوری 2023ء
علی احمد ڈھلوں
میرے سامنے اس وقت دو خبریں ہیں، ایک پرانی خبر کا فالو اپ اور ایک نئی خبر۔ نئی اور فکر انگیز خبر یہ ہے کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں نے عدم دلچسپی دکھائی۔ اور ٹرن آئوٹ 20فیصد سے بھی کم رہا۔ خاص طور پر کراچی جیسے بڑے شہر کے بلدیاتی انتخابات میں تو ٹرن آئوٹ اس سے بھی کم رہا، اور نوجوانوں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہی۔ اس کی بڑی وجہ شاید یہ ہے کہ پچھلے ایک سال سے پاکستان میں جو سیاسی تماشا لگا ہوا ہے اس تماشے سے بہت سے نوجوانوں اور
مزید پڑھیے


ہوش کے ناخن لیں اور جنرل الیکشن کروا دیں!

منگل 17 جنوری 2023ء
علی احمد ڈھلوں
سب سے پہلے تو ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ جنہوں نے عمران خان کے کہنے پر اُن کی امانت ’’پنجاب اسمبلی‘‘ تحلیل کردی۔ یہ اخلاقاََ درست عمل تھا، مگر ایک مشکل فیصلہ بھی تھا، جس کے آنے والے دنوں میں یقینا مثبت اثرات مرتب ہوںگے کیوں کہ چوہدری پرویز الٰہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ق لیگ تحریک انصاف میں ضم ہونے کا جلد ہی فیصلہ کرے گی۔ میرے خیال میں یہ ایک بہترین فیصلہ ہوگا، کیوں کہ تحریک انصاف میں ضم ہونے سے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس
مزید پڑھیے


جنیوا کانفرنس اور ہم بھِک منگے!

هفته 14 جنوری 2023ء
علی احمد ڈھلوں
سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’جنیوا کانفرنس‘‘ میں 10ارب ڈالر سے زائد کی امداد حاصل کرنے پر مبارک باد تو نہیں بنتی مگر حکومتی ایوانوں اور اداروں کی خوشیاں دیکھ کر ہمارے چہرے پر بھی احساس شرمندگی نما خوشگوار سی حیرت ہے کہ ایک بار پھر دنیا نے ہم پر کرم کیا اور ہمیں ڈالرز سے نوازنے کے وعدے وعید ضرور کیے۔ ذرا ایک نظر ان وعدوں پر ڈال لیں۔ تو سب سے بڑی رقم کا وعدہ اسلامی ترقیاتی بینک نے کیا ہے جس کے مطابق تین سال کے اندر 4.2ارب ڈالرز
مزید پڑھیے


اگر PTI کی حکومت ہوتی تو پھر بھی معیشت ایسی ہوتی؟

منگل 10 جنوری 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ایک وقت تھا جب جاپان کے حالات بھی پاکستان جیسے تھے، بلکہ اس سے بھی بدتر تھے، کیوں کہ اُس وقت یعنی دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر اتحادی ممالک نے جرمنی اور جاپان سے تاوان کے معاہدے کئے۔ چونکہ متحدہ ہندوستان کے فوجیوں نے اس جنگ میں اتحادیوں کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔اس لیے پاکستان بھی اس تاوان کی رقم میں حصہ دار قرار پایا۔ لیکن ہم نے دریا دلی دکھائی اور جاپان کے حالات دیکھتے ہوئے تاوان کی رقم معاف کر دی۔ اس سلسلے میں ایک معاہدہ 1952میں جاپان اور پاکستان کے سفارتی تعلقات سے قبل طے پایا۔جاپان
مزید پڑھیے



ٹیکنو کریٹس کی متوقع حکومت: یہ کس کو جوابدہ ہوں گے؟

هفته 07 جنوری 2023ء
علی احمد ڈھلوں
اس وقت پاکستان کی طول و عرض میں ٹیکنو کریٹس حکومت کی گفت و شنید سنائی دے رہی ہے۔ میڈیا کے اندر اور ٹی وی ٹاک شوز میں اس طرح کے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں کہ انڈر گراونڈ ٹیکنو کریٹ حکومت کی تیاری جاری ہے شبر زیدی نے پہلی بار اس کے بارے میں ایک نامعلوم ذرائع سے خبر نشر کی، یہ بھی بتایا گیا کہ یہ حکومت شاید دو سال تک چلے گی اس بارے میں فواد چوہدر ی کے کچھ بیانات بھی سامنے آئے جبکہ خود عمران خان نے اس طرح کی کسی حکومت کے بنانے
مزید پڑھیے


2022سیاست و معیشت کیلئے بدترین! مگر2023میں نئی امیدیں!

منگل 03 جنوری 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ہر سال جیسے جیسے گزرتا ہے، ہم بطور قوم مزید نااْمیدی کی طرف چلے جا تے ہیں۔ 80ء کی دہائی کے بعد تو شاید ہی ہم کبھی بہتری کی طرف گئے ہوں۔ کبھی افغان جنگ میں ہمیں دھونس دیا جاتا رہا تو کبھی اندرونی خانہ جنگی کی طرف۔ کبھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا کردیا گیا تو کبھی طالبانائزیشن کی صفوں میں شامل کر دیاگیا۔ کبھی سونامی کے نام پر تبدیلیوں کے خواب دکھائے گئے تو کبھی اْنہی سونامی والوں کو ناک سے لکیریں نکالتے دیکھا گیا۔ کبھی چوروں کو اقتدار سے نکال باہر کیا گیا
مزید پڑھیے


چوہدری پرویز الٰہی سے ایک ملاقات ، بروقت فیصلے !

هفته 31 دسمبر 2022ء
علی احمد ڈھلوں
ملک بھر میں ایک طرف سردی کی لہر جبکہ دوسری طرف سیاسی گرما گرمی اور افراتفری کا ماحول ہے۔ ایسے میں چند سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کی ملاقاتیں ’’بیک سٹیج‘‘ اور کچھ ملاقاتیں ’’فرنٹ سٹیج‘‘ پر ہو رہی ہیں۔یہ سب سیاسی گہما گہمی اور ملنا ملانا اچھا ہے کیوں کہ ملاقاتوں کے سلسلے جاری رہیں، تو اس سے مسائل کے حل میں ہمیشہ مدد ملتی ہے۔گزشتہ دنوں راقم کی بھی ایسی ہی ’’غیر سیاسی‘‘ ملاقات چوہدری پرویز الٰہی اور اُن کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کے ساتھ ہوئی ، آج کل چوہدری صاحب چونکہ سیاسی حوالے سے خاصے سرگرم
مزید پڑھیے


محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں۔۔۔

منگل 27 دسمبر 2022ء
علی احمد ڈھلوں
آج ہی کے دن جب 2007ء میں اُنہیں شہید کیا گیا تو اُس وقت سیاسی گہما گہمی ضرور تھی، مگر سیاسی ’’افراتفری‘‘ نہیں تھی۔فرق یہ بھی تھا کہ اُس وقت ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جنگ لڑی جا رہی تھی جبکہ آج آپسی لڑائیاں زیادہ ہیں۔ اوران آپس کی لڑائیوں کا سب سے بڑا نقصان یہ ہو رہا ہے کہ اس کا ہمیشہ تیسری قوت فائدہ اُٹھاتی ہے۔ خیر بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کا روشن چہرہ اور روشن مستقبل تھیں،انہیں عالمی سطح پر آئرن لیڈی، دخترِ اسلام اور مشرق کی بیٹی کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔وہ ’’تیسری چوتھی قوتوں‘‘
مزید پڑھیے


قائد اعظم کیسا پاکستان چاہتے تھے؟

هفته 24 دسمبر 2022ء
علی احمد ڈھلوں
کل یوم ولادت ِقائدِ پاکستان محمد علی جناح ہے، ایک طرف ہم اُن کی ولادت کی خوشی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ دوسری طرف قائد کا ملک اندرونی لڑائیوں سے چکنا چور ہو رہا ہے،سیاستدان اقتدار کی ہوس میں لتھڑے جا رہے ہیں۔ کیا پنجاب،کیا پختونخوا،کیا بلوچستان، کیا سندھ اور کیا مرکز ہر طرف سیاست نہیں لالچ نظر آرہا ہے۔ ہر طرف گٹھ جوڑبنتے اور ٹوٹتے نظر آرہے ہیں، مگر یہ عوام کی فلاح کے لیے نہیں بلکہ اقتدار کے لیے اکٹھے بھی ہوتے ہیں، اقتدار بھی حاصل کرتے ہیں اور پھر مل کر ذاتی فائدے حاصل کرکے ملک
مزید پڑھیے








اہم خبریں