Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


مہنگائی! کیا حکمران خانہ جنگی چاہتے ہیں؟


پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں برے دن تو اپنی جگہ مگر اچھے دنوں میں بھی کبھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا ۔ کہنے کو تو یہ ایک زرعی ملک ہے مگر گزشتہ چند سالوں سے یہاں غذائی قحط بھی پڑا ہوا ہے تبھی گندم کے نرخ ہمسایہ ممالک سے دوگنے ہو چکے ہیں۔ جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔حالانکہ اس سے پہلے بھی مہنگائی ہوتی رہی ہے مگر اس بار کی مہنگائی ایسی ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے
هفته 05  اگست 2023ء مزید پڑھیے

پاکستان کی عجیب قانون سازی !

منگل 01  اگست 2023ء
علی احمد ڈھلوں
یہاں جس طرح آئین و قانون ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں، بالکل اسی طرح ’’قانون سازی ‘‘بھی ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ یہاں حکومتیں جن دنوں اپنے ’’آخری‘‘ ایام پورے کر رہی ہوتی ہیں، اُنہی دنوں وہ کبھی سو سو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیتی ہیں تو کبھی درجنوں ایسے قوانین پاس کر وا لئے جاتے ہیں جس میں یا تو اُن کو ذاتی فائدہ ہوتا ہے، یا اُن کے قائدین کو یا اُن کی جماعت کو۔ اب چونکہ پی ڈی ایم حکومت کے آخری ایام چل رہے ہیں تو اُن
مزید پڑھیے


ہمارا طرز عمل بھی مختلف نہیں!

هفته 29 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
واقعہ کربلا میں سب سے اہم کردار ’’کوفہ‘‘ والوں کا آتا ہے، یہاں سب سے بڑا طبقہ اُن عوام کا تھا جو جو اپنی وفاداری کے لحاظ سے تو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ہمدرد تھے مگر مصلحت پسندی، معاملے کی سنجیدگی سے لاعلمی یا خوف کے تحت خاموش رہے۔یہ وہ خاموش اکثریت تھی جن میں سے کچھ تو واقعہ کربلا کے بعد توابین کی شکل میں اور کچھ مختار ثقفی کی معیت میں اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرنے کھڑے ہوئے۔ ایک بڑی تعداد پھر بھی ایسی رہی جنہوں نے اس ہنگامہ خیزی میں کسی قسم کے بھی
مزید پڑھیے


ریڑھی والے کو جرمانہ ، اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم

منگل 25 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
میرے سامنے اس وقت ٹیبل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 2خبریں پڑی ہیں، ایک یہ کہ فرمان اللہ نامی شخص جو فیصل مسجد کے سامنے قلفی کی ریڑھی لگا رہا تھا۔ان کے پانچ بچوں میں سے چار جسمانی طور پر معذور ہیں اور ان کے علاج کا خرچہ بھی اسی کمائی سے نکلتا ہے جو ماہانہ تقریبا 10، 15 ہزار روپے بنتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے ادارے سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے انھیں 11 جولائی کو گرفتار کیا اور ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ فیصل مسجد کے گرد و نواح میں’’بلا اجازت ریڑھی لگا
مزید پڑھیے


اعظم خان،سائفر اورپاکستان کی ایک ہی’’کہانی‘‘

هفته 22 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
امریکی صدر ابراہم لنکن کا قول ہے کہ ’’آپ تھوڑے لوگوں کو ہمیشہ کے لئے اور سارے لوگوں کو تھوڑے وقت کے لئے بیوقوف بنا سکتے ہو مگر سارے لوگوں کو ہمیشہ کے لئے بیوقوف نہیں بنا سکتے‘‘۔یہ قول آج کی حکومت پر مکمل فٹ بیٹھتا ہے کہ اُس کی آخری حد تک خواہش ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت جو 9مئی کے واقعات کی زد میں آچکی ہے، یا لائی گئی ہے کو الیکشن سے دور رکھا جائے یا کم از کم اس کے چیئرمین کو الیکشن سے دور رکھا جائے۔ اس حوالے سے اب
مزید پڑھیے



قرضہ ملنے کے بعد کا پاکستان !

منگل 18 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
موجودہ حکومت کو جاتے جاتے آئی ایم ایف کا قرضہ تو نصیب ہو گیا مگر لگتا ہے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے یہاں مستقل قدم جماتے ہوئے پاکستان یا پاکستانیوں کو ’’سیدھا‘‘ کرنے کی بھی ٹھان لی ہے۔ ابھی قرض کی پہلی قسط( 1.2ارب ڈالر) ہی ملی ہے کہ ایستھر میڈم نے گیس کی قیمتیں دوگنا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، جبکہ بجلی 5روپے فی یونٹ تک بڑھا دی گئی ہے، اور آخری خبریں آنے تک آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا، ایف
مزید پڑھیے


پاکستان کے ’’نگران سیٹ اپ‘‘ متنازع کیوں؟

هفته 15 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
آج پاکستان کے سیاسی حلقوں میں سب سے زیادہ بحث اس بات پر کی جا رہی ہے کہ قومی اسمبلی اور سندھ و بلوچستان کی اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات وقت پر منعقد ہوں گے یا نہیں؟ ان اسمبلیوں کی آئینی مدت 12اور 13اگست کو پوری ہو رہی ہے۔ یہ اسمبلیاں اگر اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوتی ہیں تو آئین کے تحت 60دن کے اندر قومی انتخابات ہونا لازمی ہیں، اور اگر انہیں ان کی مقررہ مدت سے پہلے تحلیل کیا جاتا ہے تو 90دن کے اندر انتخابات کرانا پڑیں گے۔
مزید پڑھیے


نیا نیب ترمیمی آرڈیننس :ہر دور میں من پسند تبدیلیاں!

منگل 11 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
نیب ایک آئینی ادارہ ہے۔جو ملک بھر میں ہونے والی کرپشن کا آڈٹ کرتا اور پیسہ ریکور کرتا ہے۔ یہ ادارہ 1999ء میں بنا۔ جس کے مقاصد تو اچھے تھے لیکن جب سے یہ ادارہ بنا گزشتہ 24 سالوں کے دوران ملک میں کرپشن بڑھی ہے۔ 1999ء میں پاکستان کا کرپشن کے حوالے سے انڈیکس 104پر تھا اور آج 130پر جا پہنچا ہے۔ اُس کی سب سے بڑی وجہ اس ادارے میں انتظامی، سیاسی اور حکومتی شخصیات کی بے جا مداخلت ہے۔جو حکومت آتی ہے وہ اپنے مخالفین کے ’’اینٹی‘‘ ترامیم کراتی ہے اور اسے اپنے اثرو رسوخ کے لیے
مزید پڑھیے


کیا واقعی ہم ذہنی غلام قوم ہیں؟

هفته 08 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
سنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک ایک کرکے تمام مقدمات سے بری ہو رہے ہیں، مثلاََ گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے ان کی بریت کا فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت کی حکومت نے نیب حکام کو نوازشریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے پر مجبور کیا، ملک کے تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ساکھ کو تباہ کیا گیا۔ عدالت نے نوازشریف اور ان کی جائیدادوں کے27 شیئرہولڈرز کی منجمد
مزید پڑھیے


5جولائی77ئ :آج بھی حالات نہیں بدلے!

منگل 04 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ہماری زندگی میں یاد رکھنے کو یا 7اکتوبر(پہلا مارشل لائ)، 5جولائی (دوسرا مارشل لائ)، 12اکتوبر (تیسرا مارشل لاء )،3نومبر کی ایمرجنسی یا 9مئی جیسی تواریخ رہ گئی ہیں ۔ جیسے کل 5جولائی ہے۔ ہم کہیں گے کہ بھٹو کے ساتھ زیادتی ہوئی، اور پھر اگلے ہی دن سب کچھ بھول چکے ہوں گے اور ایک نئے مارشل لاء کا جواز پیدا کر رہے ہوں گے۔ یعنی ہمارا کبھی اس طرف ذہن نہیں گیا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں اختلافات کو ختم کرکے ملکی بقا کے بارے میں سوچیں۔جب بھی مارشل لا آیاہماری آدھی سے زائد جماعتوں نے اُس وقت مارشل
مزید پڑھیے








اہم خبریں