Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


چلاس میں بس پر حملہ


ایک یونانی کہاوت ہے کہ پیاز کاٹنے والے سے زیادہ اگر خریدنے والے کو رونا پڑے تو سمجھیں ریاست ناکام ہو چکی ہے،،، یہ کہاوت اُس صورت میں کہی جاتی ہے جب آپ انفرادی کے بجائے اجتماعی طور پریا بطور قوم ناکام ہو چکے ہوں،بطور قوم ناکام اس لیے کہ اس وقت ملک بھر میں کوئی بھی ادارہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا،،، ہر کوئی ایک دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلا رہا ہے معیشت کی تباہی ان پر ڈالی جارہی ہے جنہیں76سالوں میں سے صرف تین ساڑھے تین ساڑھے زیادہ حکومت نہیںملی، عدلیہ کہتی
منگل 05 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

قومی سیاست کا المیہ!

هفته 02 دسمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
آج کل یہ خبریں خاصی گردش میں ہیں کہ عمران خان نے الیکشن 2024سے دستبرداری کا اعلان کرکے پارٹی کی باگ ڈور تیسرے درجے کی قیادت کو سونپ دی ہے،،، جن میں بیرسٹر گوہر سرفہرست ہیں۔ لیکن لطیف کھوسہ گروپ کی جانب اس حوالے سے تردید کی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پارٹی چیئرمین خان صاحب ہی رہیں گے لیکن اس کا انحصار اُن پر درج مقدمات کے فیصلوں پر منحصر ہیں۔ اگر یہ بات مان لی جائے کہ چیئرمین تحریک انصاف پارٹی عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں تو چیئرمین پی ٹی آئی ایک ایسے وقت
مزید پڑھیے


یوم تاسیس : 56سال میں پیپلزپارٹی ’’بوڑھی‘‘ ہوگئی !

جمعرات 30 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
کسی سیاسی پارٹی کا جنم دن اُس کے کارکنوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، خاص طور پراگراُس پارٹی کے ساتھ آپ کی دلی وابستگی ہو۔ جیسے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہماری دلی وابستگی رہی۔ ہم اس پارٹی کے ساتھ جوان ہوئے، عروج دیکھا اور اب ’’بڑھاپے‘‘ کی جانب گامزن ہے۔ آج 30نومبر کو PPPکی 56ویں سالگرہ یعنی یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔ویسے تو ہم 56سے اوپر کے ہو گئے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اس عمر کو نہ پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پہنچ سکے نہ ان کی بیٹی بینظیر بھٹوپہنچ سکیں، نہ مرتضیٰ بھٹو
مزید پڑھیے


نوجوان نسل کے سیاسی تقاضے

منگل 28 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ملک کے 90فیصد نوجوانوں کی جماعت تحریک انصاف کو اس بار شاید اُس طرح سے الیکشن نہ لڑنے دیا جائے، چلیں ٹھیک ہے یہ بات مان لی جائے کہ صدا کے دن ایک جیسے نہیں ہوتے اور سیاست میں تو ویسے ہی مستقل مزاجی نام کی چیز کم ہی ملتی ہے،،، کبھی حالات سازگار نہیں ملتے تو کبھی رہنما، لیکن یہ ساری چیزیں ایک طرف مگر اُن 90فیصد نوجوانوں کا کیا قصور جنہوں نے تبدیلی کے نام پر 2018ء میں ووٹ دیا تھا۔ کیا کسی کو اس چیز کا احساس نہیں ہے؟ کیا یہ بھی احساس نہیں
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام کی جانب

هفته 25 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
جیسے جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں، سیاسی جماعتیں بھی ’’کھل‘‘ کر سامنے آرہی ہیں، کہیں باپ بیٹا آمنے سامنے ہیں تو کہیں بھائی بھائی۔ کہیں بلاول بھٹو اقتدار چاہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بوڑھے لوگ سیاست سے ریٹائرڈ ہو جائیں، جبکہ زرداری صاحب اقتدار کے بجائے الیکشن کے بعد کی سیاست پر فوکس کیے ہوئے ہیں ۔ لیکن یہ بات تو طے ہے کہ جس طرح ہم نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا اگلے الیکشن تک صفایا ہو جائے گا، بالکل اُسی طرح صفایا ہو رہا ہے۔بلکہ بادی النظر میں صفایا کیا جا رہا ہے،
مزید پڑھیے



اگلے کئی سال تک فضائی آلودگی میں ہم ’’نمبر ون‘‘ رہیں گے!

جمعرات 23 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
یہ بات کس قدر معیوب سی لگتی ہے، کہ ہم جانتے بوجھتے بھی سارا سال کچھ نہیں کرتے کہ جیسے ہی موسم گرما کے بعد موسم سرما شروع ہوگا، تو فضاء میں موجود گردوغبار اسموگ کی شکل میں نیچے آئے گا۔ اور ہمیں، ہمارے بچوں اور بڑوں کو نقصان پہنچائے گا۔ پھر ہم کبھی سمارٹ لاک ڈائون کی طرف بھاگتے ہیں تو کبھی انڈسٹری کو بند کرنے کی طرف۔ لیکن مجال ہے اس کا مستقل سدباب نکالا جا رہا ہو۔ چلیں مان لیا کہ شہروں میں زندگی بے ہنگم ہوگئی ہے، تو کیا نیویارک، ٹورنٹو،ٹوکیو، لندن جیسے شہر ہم سے
مزید پڑھیے


قانون کا خوف، قوموں کو مہذب بناتا ہے!

منگل 21 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
آپ کی نظر سے یہ واقعہ ضرور گزرا ہوگا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7میں 6افراد کو ایک کم سن ڈرائیور نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی کے ذریعے ہٹ کرکے مار دیا۔ یہ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ملزم افنان جس کی عمر 14سے 15سال بتائی جاتی ہے، نے وائی بلاک ڈیفنس سے گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر تک پیچھا کیا۔ اس دوران متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے کئی بار گاڑی کی رفتار بھی تیز کی کہ شاید اس طرح افنان ان کا پیچھا کرنا چھوڑ دے تاہم ملزم نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا
مزید پڑھیے


ریکوڈک منصوبہ : آئو پاکستان کا سوچیں!

هفته 18 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
بُری خبروں میں سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے معدنی وسائل کو Utilizeکرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ان میں سے خاص طور پر ریکوڈک پراجیکٹ اہمیت کا حامل ہے، جس کا تخمینہ 600ارب ڈالر تک جا چکا ہے۔ (یاد رہے کہ پہلے یہ پراجیکٹ 2سے 3سو ارب ڈالر کا تھا، مگر قیمتیں دوگنا ہونے کے بعد اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے) خیر اس پراجیکٹ پر تو بعد میں آتے ہیں۔اس معاہدے میں کامیابی کی بدولت معاشی بحران سے دوچار پاکستان کو کافی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ ایک عرصے سے پاکستان
مزید پڑھیے


سیاست اور کھیل کو الگ رکھیں!

منگل 14 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
لیں جی! کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ناکام ہو کر گھر کوآگئی ہے، بقول فیض احمد فیض دل نااُمید تو نہیں ناکام ہی تو ہے لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے ہم نااُمید تو نہیں ہیں مگر حالات کو دیکھتے ہوئے اگلے چند سالوں تک اس میں بہتری کی گنجائش بھی نظر نہیں آرہی۔ اور پھر اس ورلڈ کپ نے ون ڈے کرکٹ کی 48سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں۔ یعنی بین الاقوامی کرکٹ میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سب سے بڑا ایونٹ ہے ،جو چار سال بعد منعقد ہوتا ہے۔اب تک اس کے 12ٹورنامنٹ کھیلے
مزید پڑھیے


فرعون اور اسرائیلی حکمران!

هفته 11 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
انسانی تاریخ کم و بیش 28لاکھ سال پرانی ہے، لیکن اُس وقت کے انسان کو ’’وحشی‘‘ انسان کہا جا تا تھا،جبکہ آج سے تین لاکھ سال پہلے کا انسان (جن میں بہت سی انسانی انواع شامل تھیں) چھوٹے چھوٹے سماجی گروہ بنا کر رہنے لگا جو شکار کر کے اور اشیاء خوردونوش اکٹھی کر کے گزر بسر کرتا تھا۔ ان کے پاس جلانے کے لیے آگ تھی، پتھر کے اوزار تھے ، رہنے کے لیے خیمے اور وہ مردوں کو دفنانے بھی لگے تھے لیکن سب سے زیادہ اہم یہ کہ وہ بولنے کے لیے زبان ایجاد کر چکے تھے
مزید پڑھیے








اہم خبریں