Common frontend top

قدسیہ ممتاز


مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں


سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا ایک احسان آپ کو نا چاہتے ہوئے بھی ماننا پڑے گا۔بادل نخواستہ ہی سہی، تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق انہوں نے ایسے مباحث چھیڑ دیئے ہیں جن پہ اگر سنجیدگی سے بحث ہوتی رہی تو اس کا نتیجہ کچھ نہ کچھ اچھا نکل سکتا ہے۔گو یہ مباحث پاکستانی سیاست میں ہی نہیں عالمی سیاست میں بھی اجنبی نہیں ہیں۔المیہ مگر یہ ہے کہ انہیں تب ہی زیر بحث لایا جاتا ہے جب زد اپنے مفادات پہ پڑتی ہے۔ایک پرانا لطیفہ یاد آرہا ہے حالانکہ آج کل نت نئے لطیفے مع کومہ اور
هفته 26 مئی 2018ء مزید پڑھیے

یہ وقت تو آنا ہی تھا

جمعرات 24 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
صدر ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری نے ایک ایسی صورتحال پیدا کردی ہے جس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائک پومپیو نے امریکی تھنک ٹینک ہیریٹیج سے اپنے طویل خطاب میں ایران کے متعلق پلان بی کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے نے نہ صرف ایران کو فائدہ پہنچایا بلکہ سعودی عرب اور اسرائیل کو غیر محفوظ بھی کیا ہے۔اس جوہری معاہدے کے دوران ایران نے خفیہ طور پہ جوہری قوت حاصل کرلی اور مشرق وسطی میں مضبوطی سے
مزید پڑھیے


ہمارے بچے، تمہارے بچے

منگل 22 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
امریکہ اس وقت ریاست ٹیکساس کے شہر سانتا فے ہائی اسکول پہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دس معصوم جانوں کے زیاں کا سوگ منا رہا ہے۔اس واقعہ میں پاکستانی طالبہ سمیت آٹھ طلبا اور دو استاد جاں بحق ہوئے۔امریکہ کی تاریخ ایسے بے شمار واقعات سے بھری پڑی ہے جب کسی مشتعل سابق یا حالیہ طالب علم نے اپنے ساتھ ہونے والی کسی زیادتی کو بنیاد بنا کر اسکول میں گھس کر فائر کھول دیا ہو۔اس ہزاریئے کا آغاز ہی ایک ایسے واقعے سے ہوا جب فروری 2000ء میں مشی گن کے ایک ایلیمنٹری اسکول کے چھ سالہ
مزید پڑھیے


مٹھی بھر خاک

هفته 19 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
بالآخر وہ ماہ مقدس آن پہنچا جب آپ اپنی بداعمالیوں، کرتوتوں اور غلط کاریوں کا ذمہ دار ابلیس ملعون کو نہیں ٹھہرا سکیں گے اور آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ یہ آپ خود ہی تھے جس نے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی تھیں اس کا کام تو صرف شیرے میں لتھڑی انگلی دیوار پہ لگانا ہے۔یہ کام وہ فرض منصبی سمجھ کر انجام دیتا ہے۔ باقی کسر ہم عامی و خاکی ہی پوری کرتے ہیں۔ یوں بھی وہ تو آج تک اس غم سے نہیں نکلا کہ اسے جنت سے کیوں نکالا؟ کیوں نکالا مجھے؟بس
مزید پڑھیے


ارض فلسطین ہم شرمندہ ہیں

جمعرات 17 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
سرزمین فلسطین میں خونی المیے کی بنیادتب ہی رکھ دی گئی تھی جب تھیوڈور ہرزل نے یہودیوں کو مقدس سرزمین پہ بسانے کے لئے لابنگ شروع کی۔ اس کے ذہن میں دو خطے تھے جہاں خانماں برباد یہودیوں کو بسایا جاسکتا تھا۔ ایک ارجنٹینا دوسرے فلسطین۔ یہودی چونکہ فلسطین کو ارض موعود سمجھتے تھے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کی طرح فلسطین ان کے لئے مقدس سرزمین تھی اس لئے قرعہ فال اسی کے نام نکلا۔ ہرزل تھیوڈور کے یورپ میں مضبوط روابط تھے اس لئے وہ اس کوشش میں لگا رہا کہ کسی طرح سلطنت عثمانیہ پہ یورپ کا قرضہ
مزید پڑھیے



نیب سے اجمل قصاب تک

منگل 15 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
نااہل سابق وزیر اعظم کیا چاہتے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ وہ منصور بن کر انا الحق کا نعرہ لگاتے حلقہ دار کو گلے کا ہار بناکر امر ہونا چاہتے ہیں یا محض اسے چوم کر ایک بار پھر فرار ہونا چاہتے ہیں ، یہ وہ بتائیں گے یا ان کے وہ حواری جو انہیں سولی چڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔رام بھلی کرے گا، اس کی گارنٹی کس نے دی ہے یہ بھی وہی بتائیں گے۔ تاریخ بالعموم اور ان کی تاریخ بالخصوص گواہ ہے کہ ایسا مشورہ دینے والے عام طور پہ اگلی حکومت میں وزرات
مزید پڑھیے


اصغر خان کیس۔نہلے پہ ایک اور دہلا

هفته 12 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز
مرشدی مشتاق احمد یوسفی فرماتے ہیں، ساری زندگی نیکی اور راستی پہ چلنے والا شخص جب برے لوگوں کو کامیاب دیکھ کر ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پہلے سے زیادہ خوار ہوتا ہے۔ہمارا خیال ہے کہ یہی بات اس شخص پہ بھی صادق آتی ہے جس نے ساری زندگی ہیراپھیری سے کامیابی حاصل کی ہو اور جب اس کے قابل نہ رہا ہو تو اصول پرستی کا علم بلند کرکے ہیرو بننے کی کوشش کی ہو۔ اس مکار کا اعتبار تو اس کی گھر والی نہیں کرتی اور محرم راز صرف وہی تو نہیں ہوتی
مزید پڑھیے


ایران جوہری معادہ، مشرق وسطی اور لانی امریکہ

جمعرات 10 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز

صدر ٹرمپ ایک بار پھر بات کے پکے ثابت ہوئے ۔ وہ صدر اوباما کے دور صدارت میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے اس وقت بھی شدید نقاد رہے جب وہ صدارت کے امیدوار بھی نہیں تھے۔بعد ازاں اپنی صدارتی مہم کے دوران انہوں نے بارہا امریکہ کو اس معاہدے سے باہر نکالنے کے عزم کا اظہار کیا اور اب جبکہ وہ اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ کسی کی نہیں سنتے تو انہوں نے یہ کر بھی دکھایا ہے اور امریکہ، ایران اور یورپی یونین، جرمنی، برطانیہ، فرانس اور چین اور رو س کے 2015ء میں طویل مذاکرات
مزید پڑھیے


روس کا عمران خان اور مکافات عمل

منگل 08 مئی 2018ء
قدسیہ ممتاز

روس میں جاری شدید ہنگاموں کے دوران صدر پوٹن نے چوتھی بار صدارت کا حلف اٹھالیا۔روس کا سرکاری میڈیا ان ہنگاموں کو کوئی خاص کوریج نہیں دے رہا چنانچہ اصل صورتحال معلوم کرنے کے لئے اس سے رجوع کرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ ماسکو میں بیٹھ کر پی ٹی وی لگالیں اور ٹھنڈا پانی یا ووڈکا چڑھا کر رب کا شکر ادا کریں جس نے گائے کے علاوہ پاکستان میں ایسی اچھی حکومت بنائی کہ راوی چین سے منہ لپیٹے سو رہا ہے کہ سب اچھاہے کیا بار بار لکھنا۔ روس میں جاری یہ ہنگامے قریباً دو سال سے
مزید پڑھیے


غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

هفته 05 مئی 2018ء
مکرمی !کراچی جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا، اب اس شہر میں بجلی کی شدید کمی ہے، دن بہ دن لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے- جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھتی جارہی ہے جس نے عوام کو سخت مشکل میں ڈال رکھا ہے ،طالب علم پڑھائی پر توجہ نہیں دے پا رہے، بچے ہوں یا بڑے سب پریشان ہیں لیکن کوئی انکی سننے والا نہیں۔اِنٹر اور جامعات کے امتحانات سر پر ہیں اور ہر وقت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طالب علموں کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں