Common frontend top

مریم ارشد


قرض کی مے مل ہی گئی آخر!


ایک سفید پوش گھرانے میں دن بھر کے کام نمٹانے کے بعد سب لاؤنج میں اکھٹے ہوتے ہیں۔ اہلِ خانہ رات کا کھانا ٹی۔ وی لاؤنج میں رکھی کھانے کی میز پر اکٹھے کھاتے اور مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہیں۔کیاہمیں معلوم ہے کہ اس وقت ہم سب سے زیادہ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔میرے خیال میں ہمیں بحیثیت قوم قرضے پہ قرضہ ملا جا رہا ہے مگر کیا ہم اس کی ادائیگی کر پائیں گے۔ اس وقت ہمیں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ آخر کب تک
منگل 18 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

ہم تو روز ڈنکی مارتے ہیں!

جمعرات 06 جولائی 2023ء
مریم ارشد
یونان کے سمندر کی اتھاہ گہرائیوں میں کشتی الٹ جانے سے تقریباً300 معصوم پاکستانی ڈوب گئے۔ ظاہر ہے اس کا تمام تر ذمہ ریاست کے سر ہے۔ ایک تو چالیس دہائیوں سے لوگ غیر قانونی طریقے سے یونہی ڈنکی مار کے یورپ جا رہے ہیں۔ بلکہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی بہت سے نوجوان کشتی حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ اب دوبارہ وہی درد ناک واقعہ ہوا۔ اس دفعہ مرنے والے سینکڑوں میں تھے۔ حکومت پاکستان نے صرف ایک دن کا سوگ منایا۔ اپنا جھنڈا سر نگوں کیا۔ ایک روایت پوری کر دی۔ اللہ! اللہ! خیر صلا! ویسے دیکھا جائے
مزید پڑھیے


پینشن ملے گی تو ٹیکس دیں گے!

جمعرات 29 جون 2023ء
مریم ارشد
’’ یار مجیدتجھے یاد ہے کہ یہ ہمارا نیشنل بینک کب بنا تھا۔‘‘ ’’ہاں رؤف پاکستان بننے کے دو سال بعد 1949 میں پاکستان آرڈیننس کے تحت بنا تھا‘‘۔ ہاں! پتہ ہے جب تک سٹیٹ بینک آف پاکستان نہیں بنا تھا یہ سینٹرل بینک کے انڈر آتا تھا۔‘‘ رؤف مزید کہنے لگا۔ ’’اس کی پہلی برانچ پاکستان میں پٹ سن بنانے والے علاقے میں کھلی تھی۔‘‘ مجید نے اپنے ذہن پر زور ڈالتے ہوئے کہا: ’’1950 میں جدہ میں اس کی برانچ کھولی گئی اور پھر 1955 میں کلکتہ اور لندن میں۔ 1957 میں بغداد میں کھلی۔ لیکن 1965میں
مزید پڑھیے


مجھے جینے دو!

جمعرات 22 جون 2023ء
مریم ارشد
’’سُنو میں تمہاری ماں ہو۔ تم مسلسل مجھے تکلیف پہنچائے جا رہے ہو۔ بس بہت ہو گیا۔‘‘ کیا کہہ رہی ہو ماں۔ میں نے آخر ایسا کیا کیا ہے۔‘‘ وہ بولا۔ ’’کیا مطلب! تمہیں لگتا ہے تم نے کچھ نہیں کیا؟ اور تو اور تمہارے سب بھائیوں نے بھی میرا حشر خراب کر کے رکھ دیا ہے۔ جگہ جگہ سے میرے دل کو زخموں سے چُور چُور کر دیا ہے۔اب بس بہت ہو چُکا۔ مجھے جینے دو۔ میرے چہرے پر پڑی جُھریاں اور کرب تم لوگوں کو بالکل ہی دکھائی نہیں دیتا۔‘‘ ماں کافی غصّے اور دُکھ میں لگ رہی
مزید پڑھیے


مسئلہ سارا ا قتصادی ہے!

جمعرات 08 جون 2023ء
مریم ارشد
پاکستان کے سارے مسائل اقتصادی اور معاشی ہیں۔ اگر اقتصادی استحکام ہوتا تو یہ مشکلیں قدرے کم ہوتیں۔ اِن دنوں موسم اور سیاسی گرما گرمی دونوں عروج پر ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ سیاسی بارش رْکتی نہیں۔1935 کے زمانے میں مصطفیٰ کمال پاشا اور رضا شاہ پہلوی اْبھر رہے تھے۔ اس دور میں دونوں نے مغربی مداخلتوں کو کم کیا۔ اسی دور میں ہندوستان میں بہت سے مسلمان کانگریس کے ہمدرد تھے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ ہی مسلمانوں میں یہ احساس بھی پیدا ہونا شروع ہو گیا تھا کہ کانگریس دراصل اْن سے کام تو لینا چاہتی ہے
مزید پڑھیے



دل سے ہوتا ہواآنکھوں میں اْترا موتیا

پیر 29 مئی 2023ء
مریم ارشد
مجھے ہمیشہ سے ہی موتیا اور موگرا کے پھول پسند ہیں۔ ان کی بھینی خوشبو سے من اندر تک مہکنے لگتا ہے۔ ماں کو بھی موتیا بہت پسند تھا۔ ماں موتیا کے پودوں میں خود گوڈی کرکے کھاد ڈالتیں۔ صْبح صْبح موتیے کی کلیوں کو توڑ کرچھوٹی چنگیروں میں ڈال کر کمروں میں رکھی میزوں پر سجاتیں۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ موتیے سے اتنی محبت میرے دل سے ہوتی ہوئی آنکھوں میں اْتر جائے گی۔ چونکہ میں عرصہ دراز سے ایک desease autoimmune کا شکار ہوں۔ جس کی وجہ سے میں پچھلے 25سال سے Steoriods کھا رہی ہوں۔
مزید پڑھیے


طوق و دار کا موسم

جمعرات 18 مئی 2023ء
مریم ارشد
How do you do? How are you? Good to see you. Have a nice day. What's going on? Wish you good luck. یہ چند وہ کلاسیک جملے ہیں جو انگریز صدیوں سے ایک دوسرے سے ملاقاتوں میں بولتے آئے ہیں۔ انگریز سے آزادی حاصل کر لینے کے باوجود ہم ابھی تک یہ جزو جملے کہہ رہے ہوتے ہیں۔ ہماری اردو میں بھی ایسے بہت سے خوشگوار جملے گفتگو اور ملاقاتوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ ظاہر ہے اس بات سے سبھی واقف ہیں اور یہ ہماری اخلاقی بنیادی تربیت بھی ہے۔ لیکن ہمارے مؤدب چیف جسٹس صاحب کا یہ جملہ ’’آپ
مزید پڑھیے


آجا تینوں اکھیاں اْڈیک دیاں

جمعرات 11 مئی 2023ء
مریم ارشد
جناب محترم پرانے وزیر اعظم صاحب! السّلام علیکم۔ امید ہے آپ لندن کی ٹھنڈی ٹھار فضاؤں میں خیریت سے ہوں گے۔ آج آپ کو اس لیے یاد کیا کہ رمضان کے پہلے سے سنتے آ رہے ہیں کہ قائدِ عوام آیا ہی چاہتے ہیں مگر آپ نے نہ آنا تھا اور نہ آئے۔ یہاں تک کہ چھوٹے میاں کی حکومت میں عوام آٹے کی لائنوں میں لگ لگ کے موت کے گھاٹ اْتر گئے اور تو اور آپ ہی کی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس بات کا برملا اعتراف کیا کہ مفت
مزید پڑھیے


انسانی حقوق جمہوری عمل سے ملتے ہیں!

جمعرات 04 مئی 2023ء
مریم ارشد
دنیا کے ہر ملک میں شہریوں کے کچھ حقوق اور فرائض ہوتے ہیں۔ ان تمام حقوق وفرائض کو پورا کرنے کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک پہلے سے ہی اپنی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ منصوبہ بندی کا ایک مطلب یہ ہے کہ پیداوار کے عوامل کی بہترین تنظیم سازی کی جائے اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ آبادی کے تناسب سے جو پیداوار مطلوب ہے وہ کتنی ہو گی اور کس طرح سے تقسیم ہو گی۔ یہ تمام تر فیصلے قبل ازوقت ہونے چاہئیں کیونکہ یہی چیز اس کو سالانہ بجٹ سے ممیز کرتی ہے۔ سا لانہ بجٹ بھی
مزید پڑھیے


وہ چلے گئے ہیں جو پار سا نہ تھے

جمعرات 27 اپریل 2023ء
مریم ارشد
جس طرح کالم نگار کے خیالات اور اس سے مشروط اعصابی کارکردگی ہوتی ہے اسی طرح سے خبروں سے جڑیں تمام اچھی بری چیزیں اس کے دل و ذہن کو کچھ اس طرح متاثر کرتی ہیں کہ وہ بکھرنے لگتا ہے۔ خیالات کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ہمیشہ ایک ہجوم سا برپا رہتا ہے مگر خریدار نہیں ملتا۔ بھلا خریدار کیونکر ملے گا؟ لوگوں کے پاس تو اپنی دال روٹی پوری کرنے کے پیسے نہیں ہیں۔ حالانکہ ہم تو احساس مفت ہی بانٹتے ہیں۔ لیکن چونکہ اس احساس میں درد بھی ملتا ہے تو خریدار خال خال ہی نظر آتا ہے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں