Common frontend top

مریم ارشد


اِس پار سے اُس پار


ہجر اور ہجر کا دْکھ، اور ہجر میں چلے جانے والوں کا رنج روح کے رْوئیں رْوئیں میں بس جاتا ہے۔ انتظار آنکھوں میں ٹھر سا جاتا ہے۔ پرانی یادیں کبھی محبتوں اور کبھی نفرتوں کی شکل میں یاد آتی ہیں۔ دن بہت پْر آشوب اور قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھے۔ سرحد کے دونوں طرف اِس پار اور اْس پار لوٹ کھسوٹ زوروں پر تھی۔ ایک طرف آزادی اور امید کی کرنیں تھیں تو دوسری طرف برطانیہ کی حکومت کا عظیم الشان تاج زوال پذیر ہو رہا تھا۔ اگست کے اس رطوبت بھرے مہینے میں لاکھوں مسلمانوں اور ہندوؤں
منگل 16  اگست 2022ء مزید پڑھیے

پانی پہ تیرتی محبوب لاشیں

بدھ 03  اگست 2022ء
مریم ارشد
بارش اور آندھی جب طوفان کی شکل اختیار کرلے تو وہ قدرت کی ان طاقت ور آفات میں شامل ہوجاتی ہیں جو چیزوں کو اِدھر سے اْدھر منتقل کرتی رہتی ہیں۔پانی حد سے بڑھ جائے تو سب کچھ غارت اور برباد کردیتا ہے۔ پانی مختلف تہیں کھولتا ہے اور زمینی خداؤں کو للکارتا ہے۔ کچھ ایسے ہی حالات اِن دنوں پاکستان میں بھی ہیں۔ سیلابی ریلوں نے تو سب حدیں ہی مٹادیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ شناخت دشوار ہے کہ کہاں مکان تھے، کہاں کھیت تھے اور کہاں ڈھور ڈنگر تھے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں
مزید پڑھیے


مٹی پاؤ جی!

منگل 26 جولائی 2022ء
مریم ارشد
ایک زمانے میں چوہدری شجاعت حسین صاحب کا ایک فقرہ بہت مقبول ہوا کرتا تھا۔ میں نے آج اپنے کالم کا عنوان اسی پر رکھا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے 22جولائی کو ووٹ ڈالنے والوں کی پوری کارروائی مکمل ہونے کے بعد خط نکالااور آناً فاناً اپنا فیصلہ سْنایا کہ چوہدری شجاعت حسین کے مطابق ق لیگ کے دس ووٹ شمار نہیں کیے جاسکتے لہٰذا حمزہ شہباز ہی دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ اس پر بلاول زرداری جو اپنا تخلص بھٹو استعمال کرتے ہیں، نے ٹویٹ کیا ’’ایک زرداری سب پہ بھاری‘‘۔ کیسا تابعدار
مزید پڑھیے








اہم خبریں