Common frontend top

نعیم قاسم


قائد اعظم کا تصور پاکستان


ادارہ نظر یہ پاکستان اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے 15 ستمبر کو قائد کے تصور ریاست پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔راجہ ظفر الحق نے تقریب کی صدارت کی مشاہد حسین سید، احسن ظفر،انجینئرعارف شیخ بختاوری، ظفر بختاوری، عبداللہ گل چوہدری اکرم، ناہید عمران گل اور سیف اللہ چودھری نے قائد اعظم تصور ریاست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو جمہوری، فلاحی ریاست بنانے کے خواہاں تھے، وہ پارلیمانی جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے لیے نا گزیر خیال کرتے تھے اور پاکستان میں آئین، قانون
اتوار 17  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

جمہوری اصولوں کی پامالی

اتوار 10  ستمبر 2023ء
نعیم قاسم
اگر ہم جمہوریت کے بنیادی اجزاء کو شمار کریں تو وہ حسب ذیل ہیں ۔1۔ عوام سے آہین کے مطابق وقت پر مینڈیٹ لینا۔ 2۔ دستوری اور آہینی اداروں کا اپنی حدود میں رہ کر ریاستی امور سرانجام دینا۔3۔سیاسی پارٹیوں میں جمہوری کلچر اور جینوین پارٹی انتخابات کے ذریعے لیڈر شپ کا چناؤ ہونا تاکہ سیاسی جماعتیں خاندانی میراث نہ بن سکیں۔4۔ممبران اسمبلی لالچ، دباؤ اور مالی مفادات کے حصول کے لیے فلور کراسنگ نہ کریں اور پارٹی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہیں ۔5۔بااصول اور دیانت دار لیڈر شپ جسکا سیاسی ویژن ہو اور ریاست کے مفاد کو
مزید پڑھیے


’’زندہ رہیں تو کیا ہے جو مرجائیں ہم تو کیا ہے‘‘

اتوار 03  ستمبر 2023ء
نعیم قاسم
خا کم بدہن مگر معروضی حالات کو دیکھتے ہوئے دکھی دل سے کہنے پر مجبور ہو ں کہ پاکستان تباہی اور بربادی کی اس نہج پر پہنچ گیا کہ یہ governable ہی نہیں رہا ہے خدا کی پناہ! سری لنکا ایک ڈیفالٹ ملک ہونے کے باوجود معاشی لحاظ سے ہم سے بہتر ہے اسکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں ہم سے مضبوط ہے اور مہنگائی کی شرح وہاں پاکستان سے کم ہے مجھے کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہمارے ملک کی سیاسی اور غیر سیاسی خون آشام چمگادڑوں نے عوام کی واضح اکثریت کو زندہ سسکتی ہوئی لاشوں میں
مزید پڑھیے


شہر کو تو دیکھنے کو اک تماشا چاہیے

هفته 26  اگست 2023ء
نعیم قاسم
قا ئد اعظم برصغیر کی سیاسی قیادت میں آئین، قانون، اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے لحاظ سے ایک نمایاں مقام کے حامل تھے وہ جب تک قبل از آزادی کی مرکز مجلس قانون ساز کے رکن رہے، انہوں نے ہر زیر غور مسئلے پر وہی موقف اختیار کیا جو دستور، قانون اور جمہوریت کے ارفع اصولوں کا تقاضا تھا ۔پاکستان بننے کے بعد قائداعظم نے کہا کہ جمہوریت ہمارے خون میں ہے اور ہمیں اسے سیکھنے کے لیے کسی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے چاہیے تو یہ تھا کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد یہاں
مزید پڑھیے


"نظر یاتی قومیت"

هفته 19  اگست 2023ء
نعیم قاسم
پاکستان کے اکثر اوقات کم فہم مسلمان کسی کے بہکا وے میں آکر قرآن، نبی کریمﷺکی ذات اقدس کے متعلق جزباتی ہو کر حقائق کو جانے بغیر اقلیتوں کے جان و مال پر حملہ آور ہو جاتے ہیں جسکو قطعاً درست عمل تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے جیسا کہ افسوس ناک واقعہ جڑانوالہ میں ہوا جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے جان ومال پر بھی ایسے حملے کیے جاتے ہیں، اگر غیر جانبداری سے تحقیقات کی جائیں تو اس کے پیچھے حیران کن معاملات سامنے آتے ہیں، قبضہ مافیا
مزید پڑھیے



’’کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا‘‘

هفته 12  اگست 2023ء
نعیم قاسم
صد حیف! آج ملک وملت کے معاملات اور ہماری سماجی، سیاسی اور معاشی حالات میں اس قدر بگاڑ پیدا ہو چکا ہے کہ جس کا ازالہ تو درکنار، اس کا تصور بھی سوہان روح ہے جگانے والے خود سو گئے ہیں یا سو نے پر مجبور کر دیے گئے ۔چند ٹکوں کے عوض ان قلم فروشوں اور زبان فروشوں کو کوئی شورش کاشمیری کا یہ مشہور فقرہ سنا دے"جس نے قلم کی حرمت کو بیچا اس نے اپنی ماں بہن کی عصمت کو بیچا" مگر جب یہ عمران خان کی بہنوں او ر اہلیہ کے متعلق دشنام طرازی کرتے ہیں
مزید پڑھیے


"کرپشن کیوں نہیں ختم ہوتی ہے"

هفته 05  اگست 2023ء
نعیم قاسم
کرپشن وطن عزیز کا انتہائی سنگین سماجی مسئلہ ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اسے وعظ ونصیحت، حاکمانہ جبر؛ یا ’’ سے نو ٹو کرپشن‘‘ جیسے سلوگنز اخباری اشتہاروں کی پیشانیوں پر چھپوا کر ختم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں جو ایک مذاق ہے۔ ہمارے ملک کے احتسابی ادارے اپنے آقاؤں کی جنبش ابرو پر جب چاہیں کسی سیاسی باغی کو احتساب کے شکنجے میں جکڑ لیں اور جب چاہیں اس کو این آر او دے کر مسٹر کلین ثابت کردیں۔ "جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے " پی ڈی ایم کی قیادت کی
مزید پڑھیے


جمہوریت کا سراب

هفته 22 جولائی 2023ء
نعیم قاسم
پچھلے 75 سالوں سے ہم پاکستان میں نام نہاد اور کنٹرولڈ جمہوریت کے ظاہری اور فریب زدہ تصورات کو آزماتے چلے جا رہے ہیں مگر وہ سب سراب ثابت ہو چکے ہیں، راتوں رات مسلم لیگ کے بطن سے ریپبلکن پارٹی بن جاتی ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے ہمارے دوست امتیاز رفیع بٹ بتاتے ہیں رات کو سکندر مرزا ڈاکٹر خان کے ساتھ مشروب خاص سے لطف اندوز ہو رہے تھے، اچانک نشے کے خمار میں کہنے لگے کہ ڈاکٹر خان کیا آپ کو مغربی پاکستان کا وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے تو ڈاکٹر خان
مزید پڑھیے


سٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض معاہدہ

هفته 15 جولائی 2023ء
نعیم قاسم
وزیراعظم شہباز شریف اور نئے سیکرٹری خزانہ امداد بوسال کی زیرک سوچ اور واضح حکمت عملی کی بدولت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے نو ماہ کے لیے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 3 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی اور1.2 ارب ڈالرز کی پہلی قسط سٹیٹ بنک کو موصول ہو گئی ہے جبکہ باقی 1.8 ارب ڈالرز دو اقساط میں ملیں گے۔ اگرچہ آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کی رقم بہت زیادہ نہیں ہوتی ہے لیکن اس کی منظوری سے دوسرے عالمی ڈونرز کی نظروں میں پاکستان کی مالیاتی ساکھ میں اطمینان بخش بہتری آئی
مزید پڑھیے


مزمن قومی امراض

منگل 11 جولائی 2023ء
نعیم قاسم
پاکستان کے جسد خاکی کو سب سے زیادہ مزمن اور سنگین مرض جو لاحق ہے وہ طفیلیت یعنی PARASISTOSIS ہے۔ اس سے مراد وہ بالائی طبقات ہیں جو پاکستان کے عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر اپنے عیش عشرت کے محل تعمیر کرتے ہیں۔ عوام کی ٹیکسوں کی کمائی کا بڑا حصہ ناجائز مراعات کی صورت میں ہڑپ کر جاتے ہیں۔ پاکستان کی یہ طفیلی کلاس بمشکل کل آبادی کا تین سے پانچ فیصد ہے مگر ملکی آمدنی کا نوے فیصد ان کی دسترس میں ہے ۔جاگیردار، سرمایہ دار، کاروباری حضرات، ٹاپ بیوروکریسی، اعلی عدلیہ، کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں