Common frontend top

نعیم قاسم


کردار کا فقدان


مسلم لیگ ن کے ان لوگوں کے سوا جو یا تو ایوان اقتدار سے وابستہ ہیں یا غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے موروثی قیادت پر غیر مشروط ایمان رکھتے ہیں، حکمران اتحاد سے وابستہ بہت سے حلقے بھی موجودہ ملکی صورتحال سے مطمئن نہیں ہیں حکومت کی کارکردگی مثالی تو کجا کم از کم معیار پر بھی تسلی بخش قرار نہیں دی جا سکتی ہے، معیشت اور گڈ گورنس کے اپنے تیئں بنے تجربہ کار کاغذی شیروں نے وطن عزیز کی جو حالت کر دی ہے اسکا ازالہ کرنا ناممکن ہے وہی وزیر خزانہ جو لندن مفروری
هفته 24 جون 2023ء مزید پڑھیے

سماجی، سیاسی ناانصافیاں اور احتساب

هفته 17 جون 2023ء
نعیم قاسم
پاکستان کے قومی انتخابات ہمیشہ کرپشن اور نا انصافی کے خلاف احتساب کے ڈنکے پر لڑے گئے ہیں۔ آمروں نے نیب جیسے ادارے قائم کر کے ان کے ایجنڈے پر عمل نہ کرنے والوں کو انتخابی نااھلی کا شکار کیا بلکہ ان کو جیلوں اور مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر آج تک سرکاری معاملات میں کرپشن نے اس کا کوئی اثر نہیں لیا ۔سرکار اور اس کے کرپٹ اہل کار روٹین کے مطابق مسائل زدہ عوام کو پریشان اور ان کا استحصال کرنے میں مصروف کار ہیں۔ آئے دن مک مکا کی سیاہ داستانوں کو اخبارات
مزید پڑھیے


بجٹ آیا‘ دکھڑے لایا

هفته 10 جون 2023ء
نعیم قاسم
بجٹ 2022-23ء اور معاشی پس منظر 9جون کو وفاقی حکومت 14500 ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے . رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے مطابق حکومت کو کسی بھی معاشی شعبے میں طے شدہ اہداف حاصل نہیں ہو ئے ہیں. معاشی ترقی کی شرح افزائش محض 0.29 فیصد بتائی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کے مارچ 2021 میں خاتمے کے بعد موجودہ حکومت کے تیار کردہ اقتصادی سروے میں معاشی ترقی کی شرح 6.1 فیصد پروجیکٹ کی گئی تھی. اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 58 ہزار
مزید پڑھیے


سیاسی تحریکیں اور سماجی تبدیلی

پیر 05 جون 2023ء
نعیم قاسم
جس طرح ہر مکان گھر نہیں ہوتا ہے اسی طرح کسی واقعہ کے ردعمل کی وجہ سے جذبات کے برانگیختہ ہونے پر ہنگامہ آرائی کو سیاسی تحریک کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ اگر ہم کامیاب سیاسی تحریکوں یا انقلاب کی تاریخ کا جائزہ لیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ ان میں سے چند ایک مشترکہ اور نمایاں خصوصیات ہوتی ہیں ۔ان کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں ہر ایرا غیرا ، تاریخی اور سماجی شعور سے نابلد، سوشیالوجی اور پولیٹیکل سائنس کے علوم سے ناواقف سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے اپنے
مزید پڑھیے


ہم توڑ پھوڑ کیوں کر تے ہیں!

هفته 27 مئی 2023ء
نعیم قاسم
پاکستان کے عوام کی اکثریت معاشی پسماندگی کے ساتھ ساتھ جذباتی تنزلی کا بھی شکار ہے اسکی وجہ سے وہ اپنے غصے کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو کر مشتعل ہو کر اپنا نقصان کرنے پر ہر وقت آمادہ رہتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے کہ ہم اکثر معاملات میں ہوش و خرد کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں اور ٹکراؤ کی راہ پر لمحے میں چل پڑتے ہیں اور پھر بعد میں پتہ چلتا ہے کہ ٹکراؤ کوئی ذات کے اندر ہی ہوا ہے بکھرا جو پڑا ہے مرا ملبہ مرے آگے پاکستان میں رائج شدہ نظام معیشت کا
مزید پڑھیے



’’اخلاقیات‘‘

اتوار 21 مئی 2023ء
نعیم قاسم
قدامت پرستی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ پرانے تناظرات میں اخلاقیات کے جو مفاہیم اور ان سے جو منطقی نتائج اخذ کیے جاتے ہیں وہ نہ صرف جدید ماحول پر قابلِ اطلاق نہیں رہتے ہیں بلکہ غیر متعلقہ ہونے کے باعث نقصان دہ بھی ہوتے ہیں۔ انسانی ویلیوز جنہیں ہم اقدار کہتے ہیں بذات خود تغیر پزیر تصورات ہیں دیانتداری، سچائی، آزادی، حب الوطنی، سے وابستہ قدیم تصورات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹولز نے یکسر بدل کے رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ قدامت پرست ریاستی ادارے، مذہبی اور سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کی اخلاقی اقدار کی
مزید پڑھیے


" معافی"

بدھ 17 مئی 2023ء
نعیم قاسم
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ جب تک عمران خان کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کر نے پر معافی نہیں مانگتے ہم ان کے ساتھ انتخابات کی تاریخ پر مذاکرات نہیں کریں گے جب کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ جب سکیورٹی اداروں نے انہیں ہائی کورٹ کے احاطے سے غیر قانونی طور پر پر اٹھا لیا گیاتو اس پر ردعمل تو آنا تھا انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہ بغیر کسی تحقیقات کے سرکاری عمارتوں کی آتشزدگی کا ذمہ دار تحریک انصاف کے کارکنوں کو کیسے ٹھہرا یا جا سکتا
مزید پڑھیے


عمران خان کی گرفتاری اور ردعمل

هفته 13 مئی 2023ء
نعیم قاسم
دس مئی کو عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے آئے تو وہ جب کورٹ آفس میں بائیو میٹر کس کروا رہے تھے تو انہیں رینجرز اہلکار عدالت کے احاطے سے اٹھا کر لے گئے جس کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا اور انہیں رہا کر نے کا حکم دے دیا _عمران خان پر 150 سے زیادہ کیسز بنا ئے گئے ہیں اور انہیں القادر یونیورسٹی کے لئے زمین لینے پر نیب نے مقدمہ درج کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے کیونکہ عمران خان نے ان کے نیشنل کرائم ایجنسی کے سیٹل کردہ 150
مزید پڑھیے


حکومت عدلیہ تنازع

اتوار 07 مئی 2023ء
نعیم قاسم
حکومت عدلیہ تنازع کیونکر اور کیسے شروع ہوا ہے اس پر کیا آراء پیش کی جائیں کہ کس کا موقف درست ہے کس کا غلط ، ہمارے جیسے ادنیٰ سوچ کے حامل انسان کے لئے قطعی رائے دینا ممکن نہیں ہے بس اتنا ہی عرض کی جا سکتا ہے کہ "اے باد صبا! ایں ہمہ آوردہ تست(اے باد صبا! یہ ساری بربادی، فساد اور آفت تیری ہی لائی ہوئی ہے) کس کس قسم کی باد صبا بلکہ باد سموم نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے اس کے لئے آپ اپنی دانش افروز سے کام لے سکتے ہیں ۔ عدلیہ بمقابلہ
مزید پڑھیے


حکمرانی کے معاشی انداز

منگل 02 مئی 2023ء
نعیم قاسم
پروفیسر آر تھر لیوس کے مطابق سیاست اور معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے کسی ملک میں معاشی خوشحالی تبھی ممکن ہے اگر اس ملک میں سیاسی استحکام اور تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی ہو چین اور ہندوستان میں اگر چہ الگ الگ قسم کے سیاسی نظام ہیں مگر ان کی مضبوط بنیادوں اور تسلسل کی وجہ سے معاشی طور پر مستحکم ہیں اور اربوں آبادی ہونے کے باوجود اپنے ملکوں میں غربت کم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں پاکستان آغاز میں بہتر معاشی کارگر دی کا مظاہرہ کر رہا تھا دوسرے پانچ سالہ منصوبے
مزید پڑھیے








اہم خبریں