Common frontend top

نواز شریف


نواز شریف قوم کے دلوں میں بستے ہیں: فقیر محمد بادشاہ

اتوار 10 مارچ 2019ء
صفدرآباد (تحصیل رپورٹر) نئے منتخب ہونے والے چیئر مین میو نسپل کمیٹی سانگلہ ہل فقیر محمد بادشاہ کی جیت چودھری محمد بر جیس طاہر سابقہ گورنر گلگت بلتستان کی مد برانہ اور عوامی سیاست کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ رانا جمشید علی خاں نے کارکنان کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی فقیر محمد بادشاہ کی جیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام خدمت کی سیاست کو پسند کرتی ہے اور غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے نفرت کرتی ہے انہوں نے
مزید پڑھیے


نوازشریف کوطبی سہولیات، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم،حکومت نے وقت مانگا ہے :ملک احمد،خواجہ سلمان

هفته 09 مارچ 2019ء
لاہور(خبرنگارخصوصی،خصوصی نمائندہ) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق حکومت اور پوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ۔ گزشتہ روز ہونیوالے مذاکرات میں دونوں فریق کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے اور یہ طے پایا کہ وہ اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد دوبارہ رابط کرینگے ۔ مذاکرات میں وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ ، سمیع اﷲ خاں اوردیگر شریک ہوئے ۔بعدازاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نواز شریف کو علاج کیلئے
مزید پڑھیے


نواز شریف کی بیماری پر سیاست ہر گز قبول نہیں:رانا اشرف

هفته 09 مارچ 2019ء
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یوسی مانک رانا محمد اشرف خاں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف کی بیماری پر سیاست ہر گز قبول نہیں ،کارکن اپنے قائد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کافی زیادہ پریشان ہیں اور حکومت کی مجرمانہ غفلت کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مزید پڑھیے


پنجاب اسمبلی:نوازشریف کو تمام طبی سہولتیں دی جائیں:سپیکر

جمعه 08 مارچ 2019ء
لاہور ( خبرنگارخصوصی )پنجاب اسمبلی میں نوازشریف کے علاج کے حوالے سے سپیکر نے رولنگ دی کہ نواز شریف کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں۔سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ایجوکیشن کی عدم موجودگی پر اراکین کے علاوہ سپیکر پرویز الٰہی بھی برہم ہو گئے ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 25 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔وقفہ سوالات میں محکمہ مال و کالونیز کے جوابات متعلقہ وزیر ملک انور نے جوابات دئیے ، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار سیکرٹری فنانس کی عدم موجودگی پر پری بجٹ پر بحث نہ ہوسکی،سپیکر نے وزیر خزانہ
مزید پڑھیے


نواز شریف جیل سے ہسپتال منتقلی کیلئے تا حال انکاری،اہلخانہ بھی ناکام

جمعرات 07 مارچ 2019ء
اسلام آباد،لاہور(قاسم نواز عباسی، نامہ نگار،کرائم رپورٹر، سٹاف رپورٹر،جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف علاج کرانے کیلئے جیل سے ہسپتال منتقل ہونے سے تا حال انکاری ہیں، اس حوالے سے ان کو راضی کرنے میں اہلخانہ بھی ناکام رہے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزلکھپت جیل لاہور میں نوازشریف سے انکی والدہ شمیم بیگم، صاحبزادی مریم نواز ،بھائی شہباز شریف اور بھتیجے حمزہ شہباز اور دیگراہلخانہ نے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ اور دیگر اہلخانہ کی نوازشریف کو جیل سے ہسپتال منتقل
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ: درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے نوازشریف کی اپیل مسترد

منگل 05 مارچ 2019ء

اسلام آباد (خبرنگار)چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت6 مارچ کو مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت اپنی باری پر ہو گی۔ چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست 6 مارچ کو مقرر کرنے کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے اپنے دفترکو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی درخواست باری آنے پر سماعت کیلئے مقرر کی جائے ۔درخواست مسترد ہونے پر ضمانت کی درخواست اب اپنی باری پر سماعت کے لئے مقرر ہوگی جس
مزید پڑھیے


نواز شریف کا سزا معطلی ، ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

هفته 02 مارچ 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا طبی بنیادوں پر معطل اور ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرکے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ضمانت کے اصولوں کو مدِنظر نہیں رکھا اور غلط طور پر اس ضمن میں سپریم کورٹ کے طے کردہ معیارات کا
مزید پڑھیے


نوازشریف سے والدہ ،بیٹی اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں

جمعه 01 مارچ 2019ء
لاہور(کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں شریف خاندان کے افراد سمیت لیگی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی خیریت دریافت کی، نوازشریف سے انکی والدہ ،مریم نواز ،سینیٹر آصف کرمانی ،انجینئر امیر مقام ،میئر لاہورکرنل (ر)مبشر،رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف،میاں طارق سواتی خان،ذکیہ شاہنواز، مرزاجاوید، خادم قصوری اور میاں غلام مصطفی سمیت دیگر لیگی رہنمائوں نے ملاقات کی اور پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال اور ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی بات چیت کی جب نوازشریف کی والدہ اورمریم نوازکوٹ لکھپت جیل کے قریب پہنچی تو کارکنوں نے ان کا
مزید پڑھیے


نواشریف کی ضما نت یا قید برقرار:ہائیکورٹ آج فیصلہ سنائے گی

پیر 25 فروری 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست کا فیصلہ آج سنائیگی ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ دن 12بجے فیصلہ سنائیگا۔ سابق وزیر اعظم نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی 7سال قید کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت مکمل ہونے پر 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مختلف میڈیکل بورڈز کی رپورٹس کی روشنی
مزید پڑھیے


نواز شریف سے مریم کی ملاقات، ہسپتال میں پرہیزی کھانا کھایا

پیر 25 فروری 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر، این این آئی) نواز شریف کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ آنے کے بعد شریف خاندان کی جانب سے انجیو گرافی کے حوالے سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا جائیگا ،گزشتہ روز مریم نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے جناح ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی،مریم نواز کافی دیر تک اپنے والد کے ہمراہ موجود رہیں اور ان سے مختلف امور پر گفتگو کرتی رہیں،نواز شریف نے گھر سے لایا گیا پرہیزی کھانا بھی کھایا ، ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان ضمانت کے حوالے سے فیصلے
مزید پڑھیے








اہم خبریں