Common frontend top

نواز شریف


نوازشریف ،مریم کیخلاف سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات

هفته 20 اپریل 2019ء
راولپنڈی(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق حکمران خاندان کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب ٹیم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں ان کا بیان لے گی جبکہ فواد حسن فواد سے لاہور جیل میں بیان لے لیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی اور وزارت خارجہ کے افسران کا بھی بیان لیا جا چکا ہے ۔آئی بی کے سابق سربراہ آفتاب
مزید پڑھیے


پیپلز پارٹی،ن لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں،نئے بیانیے پر توجہ دیں:فواد چودھری

جمعرات 18 اپریل 2019ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ، این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ ذداری اور شریف سے باہر نکل کر نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں ۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں اور نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں ۔کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے ۔ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی ،کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحثیں۔ دونوں چاہتے ہیں کسی طرح مقدمات سے
مزید پڑھیے


نواز شریف کی سرجری کے متعلق فیصلہ رواں ہفتے ہوگا

جمعرات 18 اپریل 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ رواں ہفتے آغا خان یونیوسٹی ہسپتال کے سینئر پروفیسرز کا میڈیکل بورڈ کرے گا،نواز شریف کی سرجری کیلئے بیرون ملک سے بھی ڈاکٹرز کے پاکستان آنے کا امکان ہے ۔ شریف خاندان کو آغا خان ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کی سفارشات کا انتظار ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس غیر ملکی ڈاکٹرز سے شیئر کی جا چکی ہیں اوران کے جسمانی معائنے کے بعد ہی ڈاکٹرز کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے ، حتمی سفارشات کے ساتھ آغا خان ہسپتال
مزید پڑھیے


نوازشریف کامیڈیکل چیک اپ،مختلف ٹیسٹ کئے گئے

منگل 16 اپریل 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،صباح نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی میں چیک اپ کیا گیا ،ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔نواز شریف گزشتہ روز صبح ساڑھے 10 بجے شریف میڈیکل سٹی پہنچے تو اْن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ساتھ تھے ۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئیٹ میں کہا والد کے علاج کے بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،ان کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں۔ ڈاکٹرز ابھی میاں نواز شریف کی مختلف رپورٹس چیک کر رہے ہیں،والدکو دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی سنگین ہے ،عوام سے دعاؤں کی
مزید پڑھیے


نوازشریف آج شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں چیک اپ کرائیں گے

پیر 15 اپریل 2019ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف آج شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں چیک اپ کرائیں گے ۔نوازشریف صبح ساڑھے 10بجے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس پہنچیں گے ۔
مزید پڑھیے



نوازشریف نے پارٹی قیادت کو حکومت کیخلاف احتجاج، تحریک چلانے سے روک دیا

پیر 15 اپریل 2019ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) میاں نواز شریف نے پارٹی قیادت کو فی الحال حکومت کے خلاف کسی بھی تحریک چلانے اور احتجاج کرنے سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے ’’گائیڈ لائن‘‘ دی ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا وقت نہیں بلکہ موجودہ حکومت کو وقت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی کارکردگی سے خود عوام تنگ آکر مسلم لیگ (ن) کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دیں۔ نواز شریف نے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اس سلسلہ میں مکمل طور پر روک دیا کہ وہ کسی بھی ایشو پر
مزید پڑھیے


نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ

هفته 13 اپریل 2019ء
لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے جہاں انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور نیوروسرجری کے ماہر پروفیسر زکی نگرانی میں چیک اپ کیا گیا۔سابق وزیراعظم کے دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کیلئے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز نے بھی مختلف ٹیسٹ کئے ۔ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والے معائنے کے بعد سابق وزیراعظم واپس چلے گئے ۔
مزید پڑھیے


وزیرا عظم جعلی ، پس پردہ قوتوں کی حکومت ہے : فضل الرحمان، نوازشریف سے ملاقات

بدھ 10 اپریل 2019ء
لاہور( این این آئی، سٹاف رپورٹر،آ ن لائن، 92 نیوز رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی عمرہ میں ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور معیشت کی ابتری پر تشویش کا اظہار اور اپوزیشن جماعتوں میں ہم آہنگی کیلئے اعلیٰ سطح رابطوں پر بھی اتفاق کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے دو گھنٹے اکٹھے گزارے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان
مزید پڑھیے


نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت آج زرداری ،فریال کی درخواست ضمانت پر کل ہوگی

منگل 09 اپریل 2019ء
اسلام آباد ( لیڈی رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی سزا کیخلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی، اسلام آبادہائیکورٹ کا دورکنی بینچ سماعت کریگا،نواز شریف نے علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔عدالت عالیہ کا دورکنی بینچ جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت پر کل سماعت کریگا۔
مزید پڑھیے


نوازشریف حکومت کیخلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی: ثاقب نثار

پیر 08 اپریل 2019ء
ڈیلاس(این این آئی)سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے نوازشریف کی حکومت کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا۔جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران جسٹس(ر) میاں ثاقب نثار نے کہا عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا، نوازشریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا کہ عدلیہ نے اپنا کردار قانون کے دائرے میں رہ کر پورا کیا۔سابق چیف جسٹس نے کہا چند ماہ قبل ڈیم کی آگاہی مہم پر آنے والے اخراجات پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں